Awara Badal
12-13-2012, 08:38 PM
یہ جو پلکوں پہ رم جھم ستاروں کا میلہ سا ہے
یہ جو آنکھوں میں دکھ سکھ کے ساون کا ریلہ سا ہے
یہ جو تیرے بنا کوئی اتنا اکیلا سا ہے
زندگی تیری یادوں سے مہکا ہوا شہر ہے
سب محبت کا ایک پہر ہے
ساحلوں پہ گھروندے بنائے تھے ہم نے تمھیں یاد ہے
رنگ بارش میں کیسے اڑائے تھے تمہیں یاد ہے
راستوں میں دیئے سے جلائے تھے ہم نے تمہیں یاد ہے
آیئنے کس طرح سجائے تھے ہم نے تمہیں یاد ہے
کوئی خوشبو کا جھونکا ادھر آ نکلتا کہیں
گم ہے نیندوں کے صحرا میں خوشبو کا رستہ کہیں
ہر خوشی آتے جاتے ہوئے وقت کی لہر ہے
سب محبت کا ایک پہر ہے
زندگی دھوپ چھاؤں کا اک کھیل ہے بھیڑ چھٹتی نہیں
اور اسی کھیل میں دن گزرتا نہیں رات کٹتی نہیں
تم نہیں جانتے خواہشوں کی مسافت سمٹتی نہیں
پیار کرتے ہوئے آدمی کی کبھی عمر گھٹتی نہیں
دل کی دہلیز پہ عکس روشن تیرے نام سے
رت جگے آیئنوں میں کھلے ہیں کہیں شام سے
اک دریا ہے چاروں طرف درمیاں بحر ہے