M A H i
10-28-2012, 08:00 PM
فکر میں ہوں ازل سے جس کی
ڈھونڈتا ہوں ہر دم میں جس کو
کوئی نہیں ہے کہیں نہیں ہے
وہ شخص کے جس کا ذکر ہے
سبھی کتابوں میں
کہانی میں
فسانے میں
کہ جس کا نام لینے سے
ہوائیں رقص کرتی ہوں
کہ جس کو سوچ لینے سے
سوچ کے تہہ خانے مہک اٹھیں
جو لکھی ہر تحریر کا عنوان ہو جائے
کہ جس کی ذات میں پنہاں میری
ذات کی آگاہی ہو
ایسا کون ہے کہ
میرے دن اور رات اس سے
بندھ جائیں
جو میرے شعور کے دریچئون سے
لاشعور تک کے سفر میں ہو
بہت تلاشہ بہت ڈھونڈا
مگر کوئی نہیں پایا
نہ میری ذات کے اندر
نہ میری ذات کے باہر
نہ آسمانوں کی وسعت میں
نہ زمینوں کی حدوں تک
کہیں کوئی نہیں ہے
خدا کی ذات کے بعد
فقط میں ہی تو ہوں باقی
اور کوئی نہیں ہے کہیں نہیں ہے
ڈھونڈتا ہوں ہر دم میں جس کو
کوئی نہیں ہے کہیں نہیں ہے
وہ شخص کے جس کا ذکر ہے
سبھی کتابوں میں
کہانی میں
فسانے میں
کہ جس کا نام لینے سے
ہوائیں رقص کرتی ہوں
کہ جس کو سوچ لینے سے
سوچ کے تہہ خانے مہک اٹھیں
جو لکھی ہر تحریر کا عنوان ہو جائے
کہ جس کی ذات میں پنہاں میری
ذات کی آگاہی ہو
ایسا کون ہے کہ
میرے دن اور رات اس سے
بندھ جائیں
جو میرے شعور کے دریچئون سے
لاشعور تک کے سفر میں ہو
بہت تلاشہ بہت ڈھونڈا
مگر کوئی نہیں پایا
نہ میری ذات کے اندر
نہ میری ذات کے باہر
نہ آسمانوں کی وسعت میں
نہ زمینوں کی حدوں تک
کہیں کوئی نہیں ہے
خدا کی ذات کے بعد
فقط میں ہی تو ہوں باقی
اور کوئی نہیں ہے کہیں نہیں ہے