PDA

View Full Version : Some Information About Masjid Nimra


Zafina
10-25-2012, 03:05 PM
http://sphotos-g.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-ash3/30955_374250365989945_646545001_n.jpg

آج مسجد نمرہ میں بھی اذان کے مبارک الفاظ گونجیں گے اور پھر اگلے ایک سال تک سکوت طاری ہو جائے گا -
================================================== =============

جی ہاں پورے ایک سال کے بعد آج انشاءاللہ عرفات کی مرکزی مسجد '' مسجد نمرہ '' میں ٩ ذوالحجٌہ کو ظہر کی اذان الفاظ گونجیں گے اور پھر اس مبارک مسجد میں اگلے ایک سال کے لئے سکوت طاری ہو جائے گا -

مسجد نمرہ دنیا کی واحد مسجد ہے جس میں پورے سال میں صرف ایک اذان دی جاتی ہے اور یہ اذان یوم العرفہ یعنی 9 ذوالحجٌہ کو ظہر کے وقت '' وقوف عرفات '' کے موقع پر دی جاتی ہے اور اس ایک اذان کے تحت دو نمازیں . ظہر اور عصر، قصر کر کے با جماعت پڑھی جاتی ہیں اور پھر پورا سال اس مسجد میں سکوت طاری ہو جاتا ہے - گویا پورے سال اس مسجد میں صرف ایک اذان اور دو با جماعت نمازیں پڑھی جاتی ہیں -

٩ ذوالحجٌہ کو حاجی مغرب تک مسجد نمرہ کے اندر یا اس کے اطراف میں رہتے ہیں لیکن کیوں کہ حاجیوں کو مغرب کی نماز عرفات میں پڑھنا شرعا'' منع ہے اس لیے یھاں مغرب کی نماز کا اہتمام نہیں ہوتا اور سورج کے ڈھلنے کے بعد حاجی عرفات سے مزدلفہ کی جانب روانہ ہو جاتے ہیں اور نصف شب تک عرفات سنسان ہو جاتا ہے اور کیوں کہ عرفات کے قریب و جوار میں کوئی آبادی نہیں - اس لیے یہ مسجد مقفل کر دی جاتی ہے اور پورا سال یہاں کوئی اذان یا با جماعت نماز ادا نہیں ہوتی - سال بھر عمرے کا زائرین جب زیارت کی غرض سے مسجد نمرہ آتے ہیں تو انفردی طور سے نفل نمازیں ادا کر لیتے ہیں —

)*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*(
10-25-2012, 03:49 PM
Jazak Allah Khair........

life
10-25-2012, 07:42 PM
Jazak Allah Khair........

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.