PDA

View Full Version : میں نے کب یہ سوچاتھا


life
10-24-2012, 07:19 PM
میں نے کب یہ سوچاتھا
زندگی کی راہوں سے فاصلے بڑے ہونگے
تجھ سے ملنا چاہوں تو
آج میری راہوں میں
راستے کھڑے ہونگے
میں نے کب یہ سوچا تھا
تیرے سائے سے باہر
دھوپ میں جلن ہوگی
ریت میں چھبن ہوگی
درد بھی کڑے ہونگے
میں نے کب یہ سوچا تھا
میرے چاہنے والے دور بس رہے ہونگے
اور میں فقط اپنے
ہاتھ کی لکیروں کو یونہی تک رہا ہونگا
میرے چاہنے والے
مجھ پر ہنس رہے ہونگے
میں نے کب یہ سوچا تھا
زندگی کے دھوکے میں عمر جب بتا دونگا
خود کو جب مٹا دونگا
ہجر یہ صدا دےگا
بے بسی کی سانسوں میں
زندگی نہیں رہتی
وقت کے سمندر سے لاکھ خواہشیں چن لو
بے بسی کی مٹھی میں ریت بھی نہیں رہتی
آج میں نے سوچا ہے
آج میں نے جاناہے
میں نے کب یہ سوچا تھا
زندگی کی راہوں سے فاصلے بڑے ہونگے
تجھ سے ملنا چاہوں تو
آج میری راہوں میں
!راستے کھڑے ہونگے۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
محمد معین الدین

Miss Habib
10-25-2012, 12:55 PM
bohat hi khoob

life
10-25-2012, 07:47 PM
thanks M H siso

~~KING~~
11-06-2012, 10:08 PM
http://text.glitter-graphics.net/mach/v.gifhttp://text.glitter-graphics.net/mach/e.gifhttp://text.glitter-graphics.net/mach/r.gifhttp://text.glitter-graphics.net/mach/y.gifhttp://dl3.glitter-graphics.net/empty.gifhttp://text.glitter-graphics.net/mach/n.gifhttp://text.glitter-graphics.net/mach/i.gifhttp://text.glitter-graphics.net/mach/c.gifhttp://text.glitter-graphics.net/mach/e.gifhttp://dl3.glitter-graphics.net/empty.gif (http://glitter-graphics.com/myspace/text_generator.php)

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.