Miss Habib
10-15-2012, 02:22 PM
دل پہ کرتے ہیں دماغوں پہ اثر کرتے ہیں
ہم عجب لوگ ہیں ذہنوں میں سفر کرتے ہیں
جب سر آ پے پہ کبھی اس کی نظر کرتے ہیں
میر صاحب کی طرح عمر بسر کرتے ہیں
بندّشیں ہم کو کسی حال گنوارا ہی نہیں
ہم تو وہ لوگ ہیں دیوار کو در کرتے ہیں
نقشِ پا اپنا کہیں راہ میں ہوتا ہی نہیں
سر سے کرتے ہیں مہم جب کوئی سر کرتے ہیں
ہمنشیں خوب ہے یہ محفلِ یاراں کی یہاں
وہ سلیقہ ہے کہ عیبوں کو ہنر کرتے ہیں
کیا کہیں حال تیرا اے متمدّن دنیا
جانور بھی نہیں کرتے جو بشر کرتے ہیں
ہم کو دشمن کی بھی تکلیف گنوارا نہ ہوئی
لوگ احباب سے بھی سرفِ نظر کرتے ہیں
مرقدوں پہ تو چراغاں ہیں شب و روز مگر
عمر کچھ لوگ اندھیروں میں بسر کرتے ہیں
تذکرہ میر کا غالب کی زباں تک آیا
اعترافِ ہنر،اربابِ ہنر کرتے ہیں
ہم عجب لوگ ہیں ذہنوں میں سفر کرتے ہیں
جب سر آ پے پہ کبھی اس کی نظر کرتے ہیں
میر صاحب کی طرح عمر بسر کرتے ہیں
بندّشیں ہم کو کسی حال گنوارا ہی نہیں
ہم تو وہ لوگ ہیں دیوار کو در کرتے ہیں
نقشِ پا اپنا کہیں راہ میں ہوتا ہی نہیں
سر سے کرتے ہیں مہم جب کوئی سر کرتے ہیں
ہمنشیں خوب ہے یہ محفلِ یاراں کی یہاں
وہ سلیقہ ہے کہ عیبوں کو ہنر کرتے ہیں
کیا کہیں حال تیرا اے متمدّن دنیا
جانور بھی نہیں کرتے جو بشر کرتے ہیں
ہم کو دشمن کی بھی تکلیف گنوارا نہ ہوئی
لوگ احباب سے بھی سرفِ نظر کرتے ہیں
مرقدوں پہ تو چراغاں ہیں شب و روز مگر
عمر کچھ لوگ اندھیروں میں بسر کرتے ہیں
تذکرہ میر کا غالب کی زباں تک آیا
اعترافِ ہنر،اربابِ ہنر کرتے ہیں