Log in

View Full Version : کھڑے کھڑے پانی پینے کا جواز


ROSE
09-10-2012, 03:58 PM
حضرت ابن عباس رض سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ۖ کو زمزم کا پانی پلایا تو آپ نے اسے نوش فرمایا جب کہ آپ کھڑے ہوئے تھے-
(بخاری)
تخریج: صحیح بخاری، کتاب الحج، باب ماجاء فی زمزم، ح:1637- صحیح المسلم، کتاب الاشربۃ، باب فی الشرب من زمزم قائما، ح:2027-

حضرت نزال (بن سبرہ) سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ حضرت علی رض (مسجد کوفہ میں) بڑے چبوترے کے دروازے پر تشریف لائے اور کھڑے ہوکرپانی پیا، پھر فرمایا، بعض لوگ کھڑے کھڑے پانی پینے کو ناپسند سمجھتے ہیں حالانکہ بلاشبہ میں نے رسول اللہ ۖ کواسی طرح کرتے (پانی پیتے) دیکھا ہے، جس طرح تم نے مجھے دیکھا کہ میں نے کیا- (بخاری)
تخریج" صحیح بخاری، کتاب الاشربۃ، باب الشرب قائما، ح:5615-

حضرت ابن عمر رض سے روایت ہے کہ ہم نبی؛ ۖ کے زمانے میں چلتے چلتے کھالیتے اور کھڑے کھڑے پانی پی لیتے تھے- (ترمذی، حسن صحیح)
تخریج: صحیح- سنن ترمذی، ابواب الاشربۃ، باب ماجاء فی النھی فی الشرب قائما، ح:188- اسے ابن حبان (موارد 1369) نے صحیح کہا ہے-

فوائد: یا صحابہ رض کا مستقل معمول نہیں تھا، بلکہ مقصود یہ بیان کرنا ہے کہ بوقت ضرورت کبھی کبھی اس طرح کرلیا کرتے تھے-

DiL_Se_DiL_Tak
09-10-2012, 04:31 PM
Nice Sharing :)

ROSE
09-10-2012, 05:04 PM
thanks

life
09-15-2012, 01:23 AM
nice sharing

cute_sweety
09-15-2012, 03:02 PM
Jazak Allah khair

ROSE
01-29-2013, 02:53 PM
thanks

NaDaN hAsEEnA
01-29-2013, 09:00 PM
Jazak allah

Cute Anam
01-30-2013, 06:43 PM
http://www.meraforum.com/images/smilies/JAZAK%20ALLAH.gif

Mf Great Power
01-30-2013, 06:43 PM
gr8..........

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.