PDA

View Full Version : سری لنکن ٹیم پر حملہ، آپ کا ردعمل


-|A|-
03-04-2009, 11:51 PM
سری لنکن ٹیم پر حملہ، آپ کا ردعمل
http://www.bbc.co.uk/worldservice/images/2009/03/20090303104840sri_attack_deb203ob.jpg
لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو سٹیڈیم لے جانے والی بس پر منگل کی صبح تقریباً ایک درجن نقاب پوش حملہ آوروں کی فائرنگ میں سری لنکا کے چھ کھلاڑی زخمی اور پنجاب پولیس کے چھ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

پروگرام کے مطابق یہ دورہ انڈیا کی ٹیم نے کرنا تھا لیکن ممبئی حملوں کے نتیجے میں بدلتی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے باعث انڈین ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان میں سیریز کھیلنے کی پیشکش قبول کر لی تھی۔

گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر کئی غیر ملکی ٹیمیں پاکسان کے دورے سے انکار کرتی رہی ہیں۔

اس صورتحال پر آپ کیا کہتے ہیں؟ سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آپ پاکستان کرکٹ کا مستقبل کیا دیکھتے ہیں؟

-|A|-
03-04-2009, 11:58 PM
وقت ارسال : 03/03/09 13:05 GMT

جناب گورنر صاحب !
ناشندہی تو کردي، آپ کے شہر ميں ہی روپوش ہيں ايک نہيں پورے دس پکڑيں ورنہ گورنری چھوڑيں۔

MOON KHAN، wana - pakistan

وقت ارسال : 03/03/09 13:01 GMT

اب سکور ايک بار پھر برابر ہوگيا ہے اور گيند پاکستان کے پاس ليکن انڈيا کے ہاف ميں ہے کسی بھی وقت اب پاکستان گول کرسکتا ہے۔ دونوں ممالک اپنی ايجنسيوں پہ قابو پانے ميں ناکام نظر آتے ہيں۔ ممبئی حملوں ميں انڈيا کو دنيا کی ہمدردياں مليں انگلينڈ کی ٹيم نے دورہ بھی کيا ليکن لاہور حملے ميں دنيا بھر ميں پاکستان کو بدنامی اور سری لنکن ٹيم کی فوری واپسی۔

رياض احمد فاروقی


وقت ارسال : 03/03/09 13:01 GMT

سری لنکا کا دورہ کرنا ہی ان کی ہمت اور کھیل کے وقار کو بڑھانے کا سبب بنا تھا لیکن اس شرمناک واقعہ نے پاکستانی قوم کو اپنے محسنوں کے سامنے ندامت سے جھکا دیا ہے۔

انیس احمد ندیم، ناگویا، جاپان

وقت ارسال : 03/03/09 12:58 GMT

سری لنکن ٹیم کے رویہ نے ان کا قد مزید اونچا کر دیا ہے لیکن ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں کہ مہمان ٹیم کی حفاظت نہیں کر سکے اور سری لنکا جس نے پاکستان میں دم توڑتی کرکٹ کو آکسیجن فراہم کی تھی اسے دکھ اور تکلیف میں سے گزرنا پڑا۔

انیس احمد ندیم، ناگویا، جاپان

وقت ارسال : 03/03/09 12:57 GMT

قا ضی اور شريف مل کر احتجاج کريں گے! وقت گزرنے سے پہلے منصورہ اور رائیونڈ محل کی تلاشی لے لی جائے ممکن ہے کے کوئی سراغ مل جائے ؟؟؟؟

[kousar.a]، متحدہ عرب امارات


وقت ارسال : 03/03/09 12:56 GMT

انڈيا کو سيريز ميں دو ؛ ايک کی برتری حاصل ہو گئی۔
انڈيا: ميريٹ، لاہور لبرٹی
پاکستان: ممبئی تاج

iftikhar، new york


وقت ارسال : 03/03/09 12:54 GMT

سيدھی سی بات ہے کہ يہ واردات ان دہشت گردوں نے کی ہے جو پاکستان ميں اپنے ٹھکانے مضبوط کرچکے ہيں۔ ايک بار پھر ميڈيا ميں بيٹھے ان کے حامی قوم کی نظريں بھٹکانے ميں کامياب ہوجائيں گے۔

Nadeem Ahmed، Weston


وقت ارسال : 03/03/09 12:50 GMT

I.S.I بمقابلہ R.A.W
مگر کھلاڑی، شرم تم کو مگر نہیں آتی۔
عاليہ نيازی نيازی، perth، آسٹریلیا


جبکہ خاکسار کچھ يوں لکھنا چاہے گا:
C.I.A بمقابلہ طالبان
مگر کھلاڑی، شرم تم کو مگر آتی نہیں۔

نجيب الرحمان سائکو، *لاہور* [P@KI$T@N]


وقت ارسال : 03/03/09 12:49 GMT

پاکستان ميں اب انسان محفوظ نہيں رہ سکتا۔ اب يا صححيح ڈکٹيٹر چاہيے تاکہ ان کرپٹ لوگوں کا صفايا کر ديں اور يا اس ملک کو ليز پر دے ديں۔

MATIUR RAHMAN

وقت ارسال : 03/03/09 12:48 GMT

حملے کے بعد بھی سری لنکن کھلاڑیوں کا رویہ ان کی عظمت اور وقار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں اور قوم کو بھی اپنے عظیم ماضی پر نظر ڈال کر سرلنکن قوم سے کچھ سبق سیکھنا چاہیے۔ انیس احمد ندیم، ناگویا، جاپان

خدانخواستہ آپ کا مطلب يہ تو نہيں ہے کہ اب بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورے پر آجانا چاہيے؟

وحید عبدالوحید

وقت ارسال : 03/03/09 12:42 GMT

سراسر پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ اس سے پاکستان کا اميج خراب ہو گيا ہے۔ مطلوبہ افراد کو ابھی جلدی سے بےنقاب کرنا چاہيے تاکہ دنيا کو پتہ لگ جائے کہ اصلی مجرم کون ہے۔

abdul hanan، Dubai



وقت ارسال : 03/03/09 12:40 GMT

اس حملے کی ذمہ داری گونر پنجاب پر عائد ہوتی ہے انہيں چاہيے کہ اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفٰی ديں اور زرداری صاحب کو چاہيے کہ گورنر راج فوراً ختم کرديں۔

ماجد کاظمی، ملتان، پاکستان


وقت ارسال : 03/03/09 12:38 GMT

خطے کے دیگر ممالک اس بات پر خوش مت ہوں کیونکہ یہ بات سارے خطہ کے لیے نقصان دہ ہے اور دہشت گردی کا یہ ناسور خطہ کے تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ آج پاکستان تو کل کوئی اور اس کا نشانہ بن سکتا ہے۔ متحد ہو کر حالات کا مقابلہ نہ کیا گیا تو یہ بات کرکٹ اور خطے کے لیے نہایت بھیانک ہوتی جائے گی۔

انیس احمد ندیم، ناگویا، جاپان

وقت ارسال : 03/03/09 12:37 GMT

مجھے اس بات کی قوی امید ہے کہ حکومتی پالیسوں کے محافظ اس بات کا الزام بھی وکلا اور ن لیگ کو دیں گے۔

علی احمد، برطانیہ


وقت ارسال : 03/03/09 12:32 GMT

اگر انڈيا کی ٹيم يہ دورہ کرليتی تو يہ حملہ بھی نہ ہوتا۔

دل ھے پھر بھی پاکستانی، استنبول، ترکی

وقت ارسال : 03/03/09 14:18 GMT

ایک وفاقی وزير نے کہا کہ شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ آور بھارت سے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ يہ حملہ ممبئی حملوں کے جواب ميں کيا گيا اور پاکستان کے خلاف کھلی اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ اتنا بڑا سچ بول ديا آپ نے آپ کی جرات کو سلام۔

ضياء سيد


وقت ارسال : 03/03/09 14:17 GMT

حملہ نہ صرف سری لنکا کی ٹيم پر ہوا ہے بلکہ پورے پاکستان کی عزت پر ہے۔ ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

ASAD KARIM، WADEE SOON KHUSHAB


وقت ارسال : 03/03/09 14:16 GMT

سری لنکن ٹيم پر حملے ميں را کے ملوث ہونے کے واضح امکانات ہيں مگر اندرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کے امکانات کو بھی نظرانداز نہيں کيا جانا چاہيے۔ نواز حکومت کے خاتمے اور گورنر راج کا نفاذ اور نواز شريف کے بيت اللہ محسود سے روابط بھی ضرور زير تفتيش ہونے چاہيے۔

اسد محمد خان

وقت ارسال : 03/03/09 14:15 GMT

جو بھی ہوا بہت برا ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اسی حملے کی وجہ سے اب ورلڈ کپ کے میچز کی نمائندگی بھی پاکستان کے ہاتھ سے چلی جائے گی جو کہ پاکستان کے لیے اور کرکٹ بورڈ کے لیے بہت بڑا نقصان ہوگا۔

جمیل احمد خٹک، کوہاٹ، پاکستان


وقت ارسال : 03/03/09 14:13 GMT

جس ملک پر زرداری جيسا شخص حکمرانی کر رہا ہو۔ جہاں مذہب کے نام پر چند جاہل بندوق کے زور پر اپنی جہالت پھیلانے پر تلے ہوئے ہوں اور جہاں اکثريت بھيڑ بکريوں کی طرح خاموش بيٹھے ان زرداريوں ملاؤں اور طالع ازما جرنيلوں کے ہاتھوں مار سہتے آ رہے ہوں، اس ملک ميں ايسے نظارے باعث حيرت نہيں ہونے چاہيے۔ ان لوگوں نے دنيا ميں پاکستان کے نام کو گالی بنا کے رکھ چھوڑا ہے۔

Zakir Khan، UK


وقت ارسال : 03/03/09 14:12 GMT

ارے بھائی يہ کوئی تعجب کی بات نہيں۔ اس ملک ميں تو مردوں (جنازوں) پر حملے ہوتے ہيں کھلاڑی تو ابھی زندوں ميں شمار ہوتے ہيں۔
پاک سر زمين کا نظام ۔ قوت ’اخوت‘ عوام

خاور، لاھور


وقت ارسال : 03/03/09 13:55 GMT

سکیورٹی ایجنسیوں نے جو کچھ ممبئی ميں کروايا اس کا حساب کہيں تو برابر کرنا ہی تھا۔.......۔
فیضان صديقی

آپ اپنے ملک کی فوج کو بدنام کر کے ملک کی کوئی خدمت نہيں کر رہے بلکہ دشمنوں کے منہ کی بات پاکستانيوں تک پہنچانے ميں اپنا پورا کردار ادا کر رہے ہيں۔ پاکستان سے وفاداری ہی ميں نـجات اور بھلائی ہے اور اس کے لیے اپنی رکھوالی فوج کو بد نام نہيں کرنا چاہيے۔

مزمل خان


وقت ارسال : 03/03/09 13:20 GMT

یقیناً اس حملے میں وہ عناصر ملوث ہو سکتے ہیں جو پاکستان اور سری لنکا کے دوستانہ تعلقات سے ناخوش ہوں۔ لیکن اس طرح کا واقعہ دنیائے کھیل کا نہایت افسوسناک واقعہ ہے۔
انیس احمد ندیم، ناگویا، جاپان

ہوئے تم دوست جس کے
دوشمن اس کا آسماں کيوں ہو

Ghalib ali، Prague، جمہویہ چیک

وقت ارسال : 03/03/09 13:18 GMT

لاکھوں نہیں کروڑوں پاکستانی شائقین کرکٹ اس کھیل سے وابستگی کے نتیجے میں راتوں کو جاگ کر بھی اپنے ہیرو کھلاڑیوں کو کھیلتے دیکھتے اور دلی خوشی محسوس کرتے لیکن اس طرح کے واقعات نے ان کروڑوں لوگوں کی خوشیوں پر حملہ کیا ہے۔

انیس احمد ندیم، ناگویا، جاپان


وقت ارسال : 03/03/09 13:16 GMT

اس حملے میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ بھارت ہميشہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ نہيں چاہتا کہ پاکستان ميں امن ہو۔ بھارت پاکستان کو ٹوٹتا ہوا ديکھنا چاہتا ہے اور يہي اس کا مقصد ہے۔

ماجد، جدہ


وقت ارسال : 03/03/09 13:15 GMT

دہشت گردی کا ناسور مدرسوں سے نکلتا ہوا سکولوں اور امام بارگاہوں کو نشانہ بناتے ہوئے سیاستدانوں کو اپنی لپیٹ میں لیکر اب کھیل کے میدانوں کا بھی رخ کر چکا ہے۔

انیس احمد ندیم، ناگویا، جاپان


وقت ارسال : 03/03/09 13:14 GMT

کيا ايسے اہم موقع پر بلٹ پروف گاڑی نہيں تھی يا وہ صرف سياستدانوں کے ليے ہے۔

ڈاکٹر اعجاز اختر نجمی، ملتان، پاکستان


وقت ارسال : 03/03/09 13:11 GMT

نہايت افسوسناک سانحہ ہے، جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ يہ صرف ايک واقعہ نہيں، بلکہ ثبوت ہے کہ پاکستان ميں حالات مکمل طور پر کنٹرول سے باہر ہوچکے ہيں، ليکن اميد ہے کہ حکومت، فوج، ميڈيا اور ديگر سياسی جماعتيں اس واقعہ کو اپنے پوئنٹ اسکور کرنے کے ليے استعمال کريں گی۔

Abbas Khan، Cambridge



وقت ارسال : 03/03/09 13:06 GMT

حالات پہلے ہی ايسے ہيں کہ کوئی بھی ٹيم پاکستان ميں کرکٹ کھيلنے کو تيار نہيں تھی اب تو ساری اميد ختم ہوگئی ہے۔ يہ پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے جس نے بھي يہ کيا ہے وہ سزا کے حقدار ہيں اور پاکستان کے نمبر ایک دشمن ہيں۔ اس ميں بيرونی ہاتھ ملوث ہونے کے زيادہ آثار ہيں۔ پاکستانی حکومت کو اپنے بيرونی دشمنوں کو نظر انداز نہيں کرنا چاہيے۔

ASIR RASHEED MUGHAL ASI، Gujranwala.، پاکستان


وقت ارسال : 03/03/09 13:06 GMT

جو کچھ بھی ہوا نہايت افسوس ناک ہے۔ سری لنکا کے ساتھ زيادتی ہوئی ہے۔

Shahid
03-06-2009, 02:30 AM
Indian Intelligence agency trained them in afghanistan

Shahid
03-06-2009, 02:31 AM
they are so clever

-|A|-
03-06-2009, 04:55 PM
Umm thanks for postin..!!

-|A|-
03-06-2009, 05:03 PM
وقت ارسال : 04/03/09 10:33 GMT

جناب گورنر صاحب !
ناشندہی تو کردي، آپ کے شہر ميں ہی روپوش ہيں ايک نہيں پورے دس پکڑيں ورنہ گورنری چھوڑيں۔
MOON KHAN، wana - pakistan

جناب گورنر صاحب ! ہاتھی ہی پکڑئیےگا نا کہ ايسے چوہے جو بلاآخر کہہ ديں کہ ہم ہی ہاتھی ہيں۔
بہت جگ ہنسائی ہوگئی اب تو کوئی اشک شوئی ہو جائے۔

عاليہ نيازی نيازی، perth، آسٹریلیا


وقت ارسال : 04/03/09 10:28 GMT

صاحب!
ظاہر ہے اِس ملک نے جو بویا ہے وہی کاٹے گا! افسوس کے اِس ملک کے حقیقی حکمراں (فوجی اسٹیبلشمنٹ) اب تک اپنی اُسی پالیسی کو جاری کیے ہوئے ہیں جس سے یہی نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ امید کی کوئی کِرن نہیں۔

بلوچ صاحب، لندن



وقت ارسال : 04/03/09 10:17 GMT

اس بات ميں کوئی شک نہيں کہ يہ کام انڈيا کا ہے اور ہمارے ليڈر ان کا نام لينے سے ڈرتے ہيں۔ ہو سکتا ہے ان کو امريکہ بہادر سے اجازت نہ ملی ہو انڈيا کا نام لينے کی۔

ghareeb awam، andhair nagri


وقت ارسال : 04/03/09 10:09 GMT

سري لنکن کرکٹ ٹيم کی بس پر سٹيڈيم سے چند فرلانگ کے فاصلے پر ہونے والے حملے سے گورنر راج کی کلی کھل گئی۔گورنر صاحب کو کيا اور سکیورٹی کيا وہ تو پتنگ بازوں کو سکیورٹی مہیہ کر رہے ہوں گے۔ غلطی تسليم کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ ديں تاکہ آئے ہوئے سري لنکن وزير خارجہ کو تو مطمئن کيا جا سکے۔ دنيا کے آگے تو پہلے ہی شرمندہ ہيں۔ مجرموں کو واقعی کيفرکردار تک پہنچايا جائے۔ سب سے بہتر پوزيشن اس وقت يہی ہے۔

Raja Saboor، Islamabad


وقت ارسال : 04/03/09 09:53 GMT

سري لنکن کرکٹ ٹيم اور امپائر وين اور اس کے سکواڈ پر ہونے والے حملے سے ہم پاکستانيوں کے سر شرم سے جھک گئے ہيں۔ اگرچہ اس حملے ميں مہمان ٹيم محفوظ رہی دو کھلاڑی معمولی زخمی ہوئے۔ سکیورٹی جوانوں نے اپنی جانيں دے کر يہ ثابت کر ديا کہ ہم مہمان کے لیے کٹ مر سکتے ہیں لیکن راستے کھلے نہيں چھوڑ سکتے۔

Raja Saboor، Islamabad



وقت ارسال : 04/03/09 09:46 GMT

تشويشناک بات يہ ہے کہ کسی نے انڈيا کے خلاف کوئی بات تک نہ کی سوائے حميد گل اور شيريں مزاری کے۔ اس سے زيادہ شرمناک بات الطاف حسين کا بيان کہ دہشتگرد پاکستانی ہيں اور پاکستان ميں ہی ہيں۔’شرم تم کو مگر نہيں آتي‘
Muhammad Hasnainy، Rawalpindi

الطاف حسين صاحب بھی انلڈيا کے خير خواہوں ميں سے ہيںگ وہ جانتے ہیں کہ اس سے ان کی انڈيا سے ملنے والی امداد خطرے ميں پڑ سکتی ہے۔

ماريہ خان، کراچی


وقت ارسال : 04/03/09 09:41 GMT

افسوس کہ قصاب جيسے لوگ ہم ہی پيدا کر رہے ہيں۔ بڑی تعداد ميں۔
Ali Jan، Lahore

پروپیگنڈے کے زور نے آپ جیسوں کو اندھا کر دیا ہے، ورنہ مشرقی سرحد کے پار کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کی تعداد یہاں سے کئی گنا زیادہ ہے۔

طاہر محمود



وقت ارسال : 04/03/09 09:36 GMT

السلام علیکم۔
دیکھیں جی حملہ آور چاہے کوئی بھی ہوں مگر ٹیم کو سپیشل سکیورٹی دینی چاہیے تھی۔ اگر ایسا ہوتا تو میرا خیال ہے کہ نوبت یہاں تک نہ آتی۔

Mujeeb، Ajman


وقت ارسال : 04/03/09 09:31 GMT

يہ حملہ پاکستان اور سری لنکا کے مشتر کہ دشمن نے کيا ہے۔ ايک تير سے دو شکار کيے ہيں انڈيا نے۔

Usman Ali، Isb



وقت ارسال : 04/03/09 09:18 GMT

کيا گورنر راج کے بعد پنجاپ کی تمام ذمہ دارياں سلمان تاثير کے حوالے نہ تھيں؟ کيا يہ تاثير مشرف کی نگران حکومت کا حصہ نہ تھا؟ کيا يہ تاثير پيپلز پارٹی کا حصہ بی بی کی زندگی ميں رہ گيا تھا؟ کيا بی بی کی ہلاکت نے کئی دوسرے لوگوں کی طرح تاثير کو بھی نئی سياسی زندگی نہيں بخشی؟ کيا ممبئی حملوں کے بعد انتظاميہ کے استعفوں کی طرح تاثير بھی استعفٰی دينے کی جرات رکھتا ہے؟ کيا حادثاتی سياستدان اپنی غلطياں ماننے کی جرات اور غيرت رکھتے ہیں؟ يا صرف آرڈيننس ہی جاری کرنے آتے ہيں۔

نثار احمد جاويد، لندن، برطانیہ



وقت ارسال : 04/03/09 09:17 GMT

بڑا افسوس ہوا يہ جان کر کہ سری لنکا کی ٹيم پر حملہ کرکٹ کی تاريخ کا ايک سياہ باب ہے ليکن ہم اس کے لئے طالبان يا شدت پسندوں کو ذمہ دار نہيں مانتے۔ جو کچھ بھی ہوا ہے اس کی ہر سطح پر کڑی مذمت نا گزير ہے۔ کرنے والے کون ہيں کيوں کيا گيا اور اس کے پس پردہ محرکات کيا تھے ان سوالوں سے پرے ايک بات تو ہے کہ اس واقعے نے پاکستان کی ساکھ کی دھجياں اڑادی ہيں اور خاص کر بر صغير ميں مسلم کميونٹی کی بھی۔

Sajjadul Hasnain، Hyderabad



وقت ارسال : 04/03/09 09:05 GMT

کيا ہماری خفيہ ايجنسيوں نے پہلے نہيں بتا ديا تھا کہ ’را‘ کی طرف سے اس وقت حملہ ہونے والا ہے؟ کيا لاہور ميں ليبرٹی چوک پر بيس سے پچس منٹ ايک درجن لوگ اتنی تباہی مچانے کے بعد آسانی سے نکل سکتے ہيں؟ کيا حکومت اور انتظاميہ نام کی کوئی چيز پنجاب ميں رہ گئی ہے؟ اگر غير ملکی ٹيم کی خفاظتی ذمہ دارياں ايسی ہيں تو کيا غريب پاکستانی محفوظ ہيں؟ کيا يہ جعلی پيپلز پارٹی کے جيالوں کی کرتوتوں سے اصل پيپلز پارٹی کے جيالے خد محفوظ ہيں؟ کيا حادثاتی سياستدان کی پنجاب فتح کرنے کی ضد تباہياں نہيں مچا رہيں؟

نثار احمد جاويد، لندن، برطانیہ

وقت ارسال : 04/03/09 08:52 GMT

معاف کيجیے گا احتجاجاً بی بی سی پر لکھنا بند ہے يہ فورم چند خاص لوگوں اور خاص قسم کے خيالات کے اظہار کے ليے ہے۔

نثار احمد جاويد، لندن، برطانیہ


وقت ارسال : 04/03/09 08:38 GMT

حکمرانوں اور اشرافيہ کے مقابلے ميں لاہور پوليس کے جوانوں اور پي سی بی کے بس ڈرائيور کي فرض شناسی ديکھ کر احساس ہوتا ہے کہ يہ لوگ بہتر سلوک کے مستحق ہيں۔اگر ان کارکنوں کو بہتر تنخواہيں، سہوليات، تربيت اور ساز و سامان مہيہ کيا جائے تو کيا نہيں ہو سکتا۔ وزيراعلٰی کے خصوصی طيارے کي جگہ اگر آج پوليس کے اپنے ہيلی کاپٹر ہوتے تو کوئی بھاگ نہيں سکتا تھا۔

اے رضا

وقت ارسال : 04/03/09 08:29 GMT

حکومتی ارکان ميں سے کسی کو شرم کھا کر استعفٰی دينا چاہيے مگر شرم ان کو پھربھی نہيں آتی۔

sannan ahmad، Lahore، پاکستان

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.