life
09-07-2012, 04:26 PM
اک پاگل سی لڑکی
اک پاگل سی لڑکی
وہی چمکیلی روشن صبح
وہی سرمئی شام
وہی سفید کہر
وہی موتیوں کے جیسی شبنم
وہی ہواوں کی شوخیاں
وہی موسموں کی کج ادائیاں
وہی کوئل کی کوک
وہی بلبل کے نغمے
وہی آبشاروں کی جلترنگ
وہی دھنک کے سات رنگ
وہی شمع و پروانے کی کہانی
وہی چوکور کی تڑپ
وہی سردیوں کی میٹھی دھوپ
وہی پیپل کی ٹھنڈی چھاوں
کچھ بھی تو نہیں بدلہ
تیرے جانے کے بعد بھی
سب کچھ ویسے کا ویسا ہے
مگر اک لڑکی کو لگتا ہے
جیسے سب کچھ بدل گیا ہے
جیسے کائنات کی ہر شے اداس ہو
جیسے کوئل کی کوک میں درد ہو
جیسے بلبل اس کے پیار کا نوحہ سنارہاہو
وہ پاگل
آج بھی تیرے سپنے دیکھتی ہے
تیرے آنے کی امید پہ
تیری راہیں اڈکتی ہے
راتوں کو دیے جلاتی ہے
کتنی مجبور ہے وہ
اپنے دل کے ہاتھوں
پل دو پل کی محبت کو
عمر بھر کا روگ بنا بیٹھی
حالانکہ
وہ پاگل سی لڑکی
جانتی بھی ہے
جانے والے کبھی لوٹا نہیں کرتے
مگر خود سے جھوٹ بولتی ہے
مسلسل جھوٹ
بھلا جسے
خدا اپنا مہماں بنا لے
کب اس کا دل کرتا ہے
لوٹ کے واپس آنے کا
چاہے اس کے انتظار میں کوئی
چوکھٹ پہ پتھر ہی کیوں نہ ہوجائے
از "محمد یاسرعلی"
اک پاگل سی لڑکی
وہی چمکیلی روشن صبح
وہی سرمئی شام
وہی سفید کہر
وہی موتیوں کے جیسی شبنم
وہی ہواوں کی شوخیاں
وہی موسموں کی کج ادائیاں
وہی کوئل کی کوک
وہی بلبل کے نغمے
وہی آبشاروں کی جلترنگ
وہی دھنک کے سات رنگ
وہی شمع و پروانے کی کہانی
وہی چوکور کی تڑپ
وہی سردیوں کی میٹھی دھوپ
وہی پیپل کی ٹھنڈی چھاوں
کچھ بھی تو نہیں بدلہ
تیرے جانے کے بعد بھی
سب کچھ ویسے کا ویسا ہے
مگر اک لڑکی کو لگتا ہے
جیسے سب کچھ بدل گیا ہے
جیسے کائنات کی ہر شے اداس ہو
جیسے کوئل کی کوک میں درد ہو
جیسے بلبل اس کے پیار کا نوحہ سنارہاہو
وہ پاگل
آج بھی تیرے سپنے دیکھتی ہے
تیرے آنے کی امید پہ
تیری راہیں اڈکتی ہے
راتوں کو دیے جلاتی ہے
کتنی مجبور ہے وہ
اپنے دل کے ہاتھوں
پل دو پل کی محبت کو
عمر بھر کا روگ بنا بیٹھی
حالانکہ
وہ پاگل سی لڑکی
جانتی بھی ہے
جانے والے کبھی لوٹا نہیں کرتے
مگر خود سے جھوٹ بولتی ہے
مسلسل جھوٹ
بھلا جسے
خدا اپنا مہماں بنا لے
کب اس کا دل کرتا ہے
لوٹ کے واپس آنے کا
چاہے اس کے انتظار میں کوئی
چوکھٹ پہ پتھر ہی کیوں نہ ہوجائے
از "محمد یاسرعلی"