life
08-31-2012, 12:44 AM
اے میرے پیارے خدا
اے مرے پیارے خدا
ہے مری تجھ سے دعا
کام کا مجھ کو بنا
میں ہوں بندہ نام کا
راستہ ایسا دکھا
ہو تری حاصل رضا
میں نہ بھٹکوں عمر بھر
پا کے تیرا راستہ
اپنی مرضی چھوڑ کر
تجھ پہ ہوجاؤں فدا
سب گناہوں سے بچوں
مجھ کو دے اتنی حیا
میں ترا بن جاؤں اور
تو بھی ہو جائے مرا
تو جو تائبؔ کو ملے
چاہئے پھر اور کیا
اے مرے پیارے خدا
ہے مری تجھ سے دعا
کام کا مجھ کو بنا
میں ہوں بندہ نام کا
راستہ ایسا دکھا
ہو تری حاصل رضا
میں نہ بھٹکوں عمر بھر
پا کے تیرا راستہ
اپنی مرضی چھوڑ کر
تجھ پہ ہوجاؤں فدا
سب گناہوں سے بچوں
مجھ کو دے اتنی حیا
میں ترا بن جاؤں اور
تو بھی ہو جائے مرا
تو جو تائبؔ کو ملے
چاہئے پھر اور کیا