Log in

View Full Version : وہ خواب میرے آدھے ادھورے


life
08-29-2012, 01:41 AM
تم جب آؤ گی
مجھے ویسا ہی پاؤ گی
وہ خواب میرے
آدھے ادھورے
وہی اداسی دل کی
سانجھ سویرے
وہی چیزیں ہوں گی میری
کچھ سوکھے پھول بھی
ہوں گے کتابوں میں
کچھ کاغذ جن پہ
بے ربط تحریریں ہوں گی
جو خواب دیکھے تھے
تم نے، میں نے
ان کی بے نام سی
تعبیریں ہوں گی
اُسی انداز میں بکھری ہوں گی
کوٹ کالر ٹائی اور فائلیں
ہار جھمکے چوڑیاں پائیلیں
سب کچھ ہو گا
تم ہو گی
میری دنیا ہو گی
بس اک چیز کی کمی ہو گی
اُس وقت میں خود تھا
اب صرف میری یاد ہو گی

( محمد بلال اعظم)

SABA134
08-29-2012, 05:13 AM
nice...

life
08-29-2012, 05:38 AM
thanks...

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.