life
08-26-2012, 10:31 PM
تمھارا نام کچھ ایسے میرے ہونٹوں پہ کھلتا ہے
اندھیری رات میں جیسے
اچانک چاند بادل کے کسی کونے سے باہر جھانکتا ہے
اور سارے منظروں میں روشنی سی پھیل جاتی ہے
کلی جیسے لرزتی اوس کے قطرے پہں کر مسکراتی ہے
بدلتی رت ، کسی مانوس سی آہٹ کی ڈالی لےکر چلتی ہے
تو خوشبو باغ کی دیوار سے روکے نہیں روکتی
اسی خوشبو کے دھاگے سے میرا ہر چاک سلتا ہے
تمھارے نام کا تارا میری سانسوں میں کھلتا ہے
تمھیں میں دیکھتا ہوں جب سفر کی شام سے پھلے
!...کسی الجھی ہوئی گمنام سی چنتا کے جادو میں
!...کسی سوچے ہوئے بےنام سے لمحے کی خوشبو میں
!...کسی موسم کے دامن میں ، کسی خواہش کے پہلو میں
تو اس خوش رنگ منظر میں تمھاری یاد کا رستہ
نجانے کس طرف سے پھوٹتا ہے
اور پھر ایسے میری ہر راہ کے ہم راہ چلتا ہے
کہ آنکھوں میں ستاروں کی گزرگاہیں سی سنتی ہیں
............دھنک کی کہکشائیں سی
تمھارے نام کے ان خوشنما حرفوں میں ڈھلتی ہیں
کہ جن کے لمس سے ہونٹوں پہ جگنو رقص کرتے ہیں
تمھارے خواب کا رشتہ میری نیندوں سے ملتا ہے
تو دل آباد ہوتا ہے
میرا ہر چاک سلتا ہے
تمھارے نام کا تارا میری راتوں میں کھلتا ہے