View Full Version : پیغام قرآن: اوامر و نواہی
. الٓم ٓ میں امر و نہی کی تعلیمات
1.... الٓم ٓ میں امر و نہی کی تعلیمات
۱۔ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ (فاتحہ ۔5)
۲۔ ہدایت ہے ان پرہیزگار لوگوں کے لیے جو غیب پر ایمان لاتے ہیں۔(البقرہ ۔2)
۳۔نماز قائم کرتے ہیں۔( البقرہ۔3)
۴۔جو رزق ہم نے ان کو دیا ہے، اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔ ( البقرہ۔3)
۵۔اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔ (البقرة....4)
۶۔بندگی اختیار کرو اپنے اس رب کی جو تم سب کا خالق ہے۔ (البقرة....21)
۷۔ تھوڑی قیمت پر میری آیات کو نہ بیچ ڈالو ۔(البقرة....41)
۸۔ حق کو مشتبہ نہ بناؤ اور نہ جانتے بوجھتے حق کو چھپانے کی کوشش کرو۔(البقرة....42)
۹۔ نماز قائم کرو، زکوٰة دو۔(البقرة....43)
۰۱۔ تم لوگ اپنے خالق کے حضور توبہ کرو ۔ (البقرة....54)
۱۱۔ جو بھی بدی کمائے گا اور اپنی خطاکاری کے چکر میں پڑا رہے گا، وہ دوزخی ہے ۔ (البقرة....81)
۲۱۔ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا۔(البقرة....83)
۳۱۔ماں باپ ، رشتے داروں، یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ نیک سلوک کرنا۔(البقرة....83)
۴۱۔ نماز قائم کرنا اور زکوٰة دینا۔(البقرة....83)
۵۱۔ آپس میں ایک دوسرے کا خون نہ بہانا اور نہ ایک دوسرے کو گھر سے بے گھر کرنا (البقرة....84)
۶۱۔ ایک گروہ نے کتاب اللہ کو اس طرح پس پُشت ڈالا گویا کہ وہ کچھ جانتے ہی نہیں۔ (البقرة....۱۰۱)
۷۱۔تم عفو و درگزر سے کام لو ۔ نماز قائم کرو اور زکوٰة دو۔(البقرة....۹۰۱)
۸۱۔جن لوگوںکو ہم نے کتاب دی ہے، وہ اسے اس طرح پڑھتے ہیں جیسا کہ پڑھنے کا حق ہے(البقرة:۰۲۱)
۹۱۔ وہ قرآن پر سچے دل سے ایمان لاتے ہیں۔ (البقرة....۱۲۱)
۰۲۔ ابراہیم جہاں عبادت کے لیے کھڑا ہوتا ہے اس مقام کو مستقل جائے نماز بنالو۔(البقرة....۳۲۱)
۱۲۔ میرے اس گھر کو طواف، اعتکاف، رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے لیے پاک رکھو(البقرة....۵۲۱)
۲۲۔ اللہ نے تمہارے لیے یہی دین پسند کیا ہے، لہٰذا مرتے دم تک مسلم ہی رہنا۔ (البقرة....۲۳۱)
۳۲۔اللہ کا رنگ اختیار کرو، اس کے رنگ سے اچھا اور کس کا رنگ ہوگا؟ (البقرة....۸۳۱)
2.... سیقول میں امر و نہی کی تعلیمات
۱۔تم جہاں کہیں بھی ہو، مسجد حرام ہی کی طرف منہ کرکے نماز پڑھو۔ (البقرة....۰۵۱)
۲۔ ظالموں کی زبان کسی حال میں بند نہ ہوگی۔ تم اُن سے نہیں بلکہ مجھ سے ڈرو۔ (البقرة....۱۵۱)
۳۔ تم مجھے یاد رکھو، میں تمہیں یاد رکھوں گا۔ میرا شکر ادا کرو، کُفران نعمت نہ کرو۔(البقرة....۲۵۱)
۴۔ صبر اور نماز سے مدد لو۔ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ (البقرة....۳۵۱)
۵۔جو شخص بیت اللہ کا حج یا عُمرہ کرے، وہ صفا و مروہ کے درمیان سعی کر لے۔(البقرة....۸۵۱)
۶۔ حلال اور پاک چیزیں کھاؤ اور شیطان کے بتائے ہوئے راستوں پر نہ چلو۔(البقرة....۸۶۱)
۷۔ جو پاک چیزیں ہم نے تمہیں بخشی ہیں انہیں بے تکلف کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو۔ (البقرة....۲۷۱)
۸۔ مُردار نہ کھاؤ، خون سے اور سو¿ر کے گوشت سے پرہیز کرو ۔(البقرة....۳۷۱)
۹۔ کوئی ایسی چیز نہ کھاؤ جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو۔ (البقرة....۳۷۱)
۰۱۔ اپنا مال رشتے داروں، یتیموں ، مسکینوں، مسافروں اور مانگنے والوں پر خرچ کرو۔(البقرة....۷۷۱)
۱۱۔ نماز قائم کرو اور زکوٰة دو۔(البقرة....۷۷۱)
۲۱۔ جب عہد کرو تو اُسے وفا کرو۔(البقرة....۷۷۱)
۳۱۔ تنگی و مصیبت کے وقت میں اور حق و باطل کی جنگ میں صبر کرو۔(البقرة....۷۷۱)
۴۱۔ قتل کے مقدموں میں قصاص کا حکم لکھ دیا گیا ہے۔(البقرة....۸۷۱)
۵۱۔ قاتل کو لازم ہے کہ راستی کے ساتھ خوں بہا ادا کرے۔(البقرة....۹۷۱)
۶۱۔ والدےن اور رشتہ داروں کے لیے معروف طریقے سے وصیت کرو۔(البقرة....۰۸۱)
۷۱۔تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں۔(البقرة....۳۸۱)
۸۱۔ کوئی بیمار ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں میں اتنی ہی تعداد پوری کرلے۔(البقرة....۳۸۱)
۹۱۔ایک روزے کا فدیہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے۔ البقرة....۴۸۱)
۰۲۔ اللہ کی کبریائی کا اظہار و اعتراف کرو اور شکر گزار بنو۔ (البقرة....۵۸۱)
۱۲۔ روزوں کے زمانے میں راتوں کو اپنی بیویوں کے پاس جانا حلال کردیا گیا ہے۔(البقرة....۶۸۱)
۲۲۔ روزہ میںسیاہی شب کی دھاری سے سپیدہ¿ صبح کی دھاری تک راتوں کو کھاؤ پیو۔ (البقرة....۷۸۱)
۳۲۔ جب تم مسجدوں میں معتکف ہو تو بیویوں سے مباشرت نہ کرو۔(البقرة....۷۸۱)
...۷۸۱)
۴۲۔ آپس میں ایک دوسرے کے مال ناروا طریقہ سے نہ کھاؤ۔(البقرة....۸۸۱)
۵۲۔نیکی تو اصل میں یہ ہے کہ آدمی اللہ کی ناراضی سے بچے۔ (البقرة....۹۸۱)
۶۲۔اور تم اللہ کی راہ میں ان لوگوں سے لڑو جو تم سے لڑتے ہیں، مگر زیادتی نہ کرو ۔ (البقرة....۰۹۱)
۷۲۔مسجد حرام کے قریب جب تک وہ تم سے نہ لڑیں، تم بھی نہ لڑو۔(البقرة....۱۹۱)
۸۲۔ جو تم پر دست درازی کرے، تم بھی اُسی طرح اس پر دست درازی کرو۔(البقرة....۴۹۱)
۹۲۔ اللہ سے ڈرتے رہو۔(البقرة....۴۹۱)
۰۳۔اللہ انہی لوگوں کے ساتھ ہے، جو اس کی حُدود توڑنے سے پرہیز کرتے ہیں۔(البقرة....۴۹۱)
۱۳۔اللہ کی راہ میں خرچ کرواور احسان کا طریقہ اختیار کرو۔(البقرة....۵۹۱)
۲۳۔ جب حج اور عُمرے کی نیت کرو، تو اُسے پورا کرو۔ (البقرة....۵۹۱)
۳۳۔حج میںاپنے سر نہ مونڈو جب تک کہ قربانی اپنی جگہ نہ پہنچ جائے۔(البقرة....۵۹۱)
۴۳۔ اگر قربانی میسر نہ ہو تو تین روزے حج کے زمانے میں اور سات گھر پہنچ کر رکھو۔(البقرة....۶۹۱)
۵۳۔ دورانِ حج کوئی شہوانی فعل، بدعملی، یالڑائی جھگڑے کی بات سرزد نہ ہو۔(البقرة....۵۹۱)
۶۳۔ حج کے ساتھ رب کا فضل بھی تلاش کرتے جاؤ تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ (البقرة....۵۹۱)
۷۳۔ اللہ کی نافرمانی سے بچو۔(البقرة....۳۰۲)
۸۳۔ پورے کے پورے اسلام میں آجاؤ اور شیطان کی پیروی نہ کرو(البقرة....۷۰۲)
۹۳۔ اپنے والدین ، رشتے داروں، یتیموں، مسکینوں اور مسافروں پر مال خرچ کرو۔ (البقرة....۵۱۲)
۰۴۔شراب اور جوا،ان دونوں چیزوں میں بڑی خرابی ہے۔(البقرة....۹۱۲)
۱۴۔ جو کچھ تمہاری ضرورت سے زیادہ ہو، اُسے راہِ خدا میں خرچ کیاکرو۔(البقرة....۰۲۲)
۲۴۔تم دنیا اور آخرت دونوںکی فکر کرو۔ (البقرة....۰۲۲)
۳۴۔ یتیموں کے ساتھ وہ طرز عمل اختیار کرو جس میں ان کے لیے بھلائی ہو۔(البقرة....۰۲۲)
۴۴۔تم مشرک عورتوں سے ہرگز نکاح نہ کرو۔(البقرة....۱۲۲)
۵۴۔ اپنی عورتوں کے نکاح مشرک مردوں سے کبھی نہ کرنا۔(البقرة....۱۲۲)
۶۴۔ حیض ایک گندگی کی حالت ہے، اس میں عورتوں سے الگ رہو۔(البقرة....۱۲۲)
۷۴۔تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں۔ جس طرح چاہو اپنی کھیتی میں جاؤ۔(البقرة....۳۲۲)
۸۴۔ نیکی، تقویٰ اور بھلائی کے خلاف کاموں میںاللہ کی قسمیں نہ کھا یا کرو۔ (البقرة....۴۲۲)
۹۴۔جوبیویوںسے تعلق نہ رکھنے کی قسم کھا بیٹھتے ہیں، ان کے لیے چار مہینے کی مہلت ہے (البقرة:۶۲۲)
۰۵۔جن عورتوں کو طلاق دی گئی ہو، وہ تین حیض تک اپنے آپ کو روکے رکھیں۔ (البقرة....۸۲۲)
۱۵۔ اللہ نے مطلقہ عورتوںکے رحم میں جو کچھ خلق فرمایا ہو، اُسے چھپاناجائز نہیں ہے۔ (البقرة....۸۲۲)
۲۵۔ جو کچھ تم اپنی بیوی کو دے چکے تھے، طلاق کے بعد اُسے واپس لےنا جائز نہیں۔ (البقرة....۹۲۲)
۳۵۔ اللہ کے مقرر کردہ حدود سے تجاوز نہ کرو۔ (البقرة....۹۲۲)
۴۵۔عورتوں کو طلاق دے چکو توبعد از عدت اُن کے نکاح کرنے میں رکاوٹ نہ ڈالو(البقرة....۲۳۲)
۵۵۔ مائیں اپنے بچوں کو کامل دو سال تک دودھ پلائیں۔ (البقرة....۳۳۲)
۶۵۔شوہر کے مرنے کے بعد بیوہ اپنے آپ کو چار مہینے دس دن تک روکے رکھے۔ (البقرة....۴۳۲)
۷۵۔ عدت پوری ہونے تک عقد نکاح باندھنے کا فیصلہ نہ کرو۔(البقرة....۵۳۲)
۸۵۔بعد از نکاح عورت کو ہاتھ لگانے سے قبل طلاق دےنے میں کوئی گناہ نہیں۔(البقرة....۶۳۲)
۹۵۔ ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دینے کی صورت میں نصف مہر دینا ہوگا۔ (البقرة....۷۳۲)
۰۶۔ آپس کے معاملات میں فیاضی کو نہ بھولو۔(البقرة....۷۳۲)
۱۶۔اپنی نمازوں کی نگہداشت رکھو۔(البقرة....۸۳۲)
۲۶۔ بیوہ عورتوں کو ایک سال تک شوہر کے گھر سے نہ نکالا جائے۔(البقرة....۰۴۲)
۳۶۔ جنہیںطلاق دی جائے انہیں مناسب طور پر کچھ نہ کچھ دے کر رخصت کیا جائے(البقرة....۲۴۲)
۴۶۔مسلمانو! اللہ کی راہ میں جنگ کرو ۔(البقرة....۴۴۲)
۷۵۔ عدت پوری ہونے تک عقد نکاح باندھنے کا فیصلہ نہ کرو۔(البقرة....۵۳۲)
۸۵۔بعد از نکاح عورت کو ہاتھ لگانے سے قبل طلاق دےنے میں کوئی گناہ نہیں۔(البقرة....۶۳۲)
۹۵۔ ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دینے کی صورت میں نصف مہر دینا ہوگا۔ (البقرة....۷۳۲)
۰۶۔ آپس کے معاملات میں فیاضی کو نہ بھولو۔(البقرة....۷۳۲)
۱۶۔اپنی نمازوں کی نگہداشت رکھو۔(البقرة....۸۳۲)
۲۶۔ بیوہ عورتوں کو ایک سال تک شوہر کے گھر سے نہ نکالا جائے۔(البقرة....۰۴۲)
۳۶۔ جنہیںطلاق دی جائے انہیں مناسب طور پر کچھ نہ کچھ دے کر رخصت کیا جائے(البقرة....۲۴۲)
۴۶۔مسلمانو! اللہ کی راہ میں جنگ کرو ۔(البقرة....۴۴۲)
3....تلک الرسل میں امر و نہی کی تعلیمات
۱۔ جو کچھ مال متاع ہم نے تم کو بخشا ہے، اس میں سے خرچ کرو۔ (البقرة....۴۵۲)
۲۔جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں صرف کرتے ہیں، اُن کے خرچ کی مثال ایسی ہے، جیسے ایک دانہ بویا جائے اور اس سے سات بالیں نکلیں اور ہر بال میں سو دانے ہوں۔(البقرة....۱۶۲)
۳۔ اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اور خرچ کر کے احسان نہیں جتاتے، نہ دُکھ دیتے ہیں۔ (البقرة:۲۶۲)
۴۔ ایک میٹھا بول اور کسی ناگوار بات پر ذرا سی چشم پوشی اُس خیرات سے بہتر ہے جس کے پیچھے دُکھ ہو (البقرة:۳۶۲)
۵۔اپنے صدقات کو احسان جتا کر اور دکھ دے کر اس شخص کی طرح خاک میں نہ ملا دو جو اپنا مال محض لوگوںکے دکھانے کو خرچ کرتا ہے۔ نہ اللہ پر ایمان رکھتا ہے نہ آخرت پر۔(البقرة....۴۶۲)
۶۔ اپنے مال محض اللہ کی رضا جوئی کے لیے دل کے پورے ثبات و قرار کے ساتھ خرچ کرتے ہیں (البقرة:۴۶۲)
۷۔ جو مال تم نے کمائے ہیں اور جو کچھ ہم نے زمین سے تمہارے لیے نکالا ہے، اُس میں سے بہتر حصہ راہ خدا میں خرچ کرو۔ دینے کے لیے بری سے بری چیز چھانٹنے کی کوشش نہ کرنے لگو۔ (البقرة....۷۶۲)
۸۔اگر اپنے صدقات عَلانیہ دو تو یہ بھی اچھا ہے۔ لیکن اگر چُھپا کر حاجت مندوں کو دو تو یہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر ہے۔(البقرة....۰۷۲)
۹۔ راہِ خیر میں جو مال تم خرچ کرتے ہو وہ تمہارے اپنے لیے بھلا ہے۔(البقرة....۲۷۲)
۰۱۔خاص طور پر مدد کے مستحق وہ تنگ دست لوگ ہیں جو اللہ کے کام میں ایسے گھر گئے ہیں کہ اپنی ذاتی کسبِ معاش کے لیے زمین میں کوئی دوڑ دھوپ نہیں کرسکتے۔(البقرة....۲۷۲)
۱۱۔ جو لوگ سود کھاتے ہیں، اُن کا حال اُس شخص کا سا ہوتا ہے جسے شیطان نے چُھو کر با¶لا کر دیا ہو۔ لہٰذا جسے یہ نصیحت پہنچے وہ آئندہ کے لیے سُود خوری سے باز آجائے۔(البقرة....۵۷۲۔۴۷۲)
۲۱۔اللہ کسی ناشکرے بدعمل انسان کو پسند نہیں کرتا۔(البقرة....۷۷۲)
۳۱۔ نیک عمل کریں ، نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں۔(البقرة....۷۷۲)
۴۱۔خدا سے ڈرو اور جو کچھ تمہارا سود لوگوں پر باقی رہ گیا ہے اسے چھوڑ دو۔(البقرة....۸۷۲)
۵۱۔نہ تم ظلم کرو، نہ تم پر ظلم کیا جائے۔ (البقرة....۹۷۲)
۶۱۔قرض دار تنگدست ہو تو اُسے مہلت دو۔ اگر صدقہ کردو تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے (البقرة:۰۸۲)
۷۱۔ جب کسی مقرر مدت کے لیے تم آپس میں قرض کا لین دین کرو تو اسے لکھ لیا کرو۔(البقرة....۱۸۲)
۸۱۔پھردو آدمیوں کی اس پرگواہی کرالو۔اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں ہوں۔ (البقرة:۲۸۲)
۹۱۔گواہوںکو جب گواہ بننے کے لیے کہا جائے تو انہےں انکار نہ کرنا چاہیے۔ معاملہ خواہ چھوٹا ہو یا بڑا، میعاد کی تعیےن کے ساتھ اس کی دستاویز لکھوا لینے میں تساہُل نہ کرو۔ (البقرة....۲۸۲)
۰۲۔ تم لوگ جو لین دین دست بدست آپس میں کرتے ہو، اس کو نہ لکھا جائے تو کوئی حرج نہیں۔ مگر تجارتی معاملے طے کرتے وقت گواہ کر لیا کرو۔ کاتب اور گواہ کو ستایا نہ جائے۔(البقرة....۲۸۲)
۱۲۔ اور دستاویز لکھنے کے لیے کوئی کاتب نہ ملے تو رہن بالقبض پر معاملہ کرو۔(البقرة....۳۸۲)
۲۲۔ جس پر بھروسہ کیا گیا ہے، وہ امانت ادا کرے، رب سے ڈرے اور شہادت ہرگز نہ چھپائے۔ (البقرة:۳۸۲)
۳۲۔ ”ہم اللہ کے رسولوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کرتے، ہم نے حکم سُنا اور اطاعت قبول کی۔ مالک ہم تجھ سے خطا بخشی کے طالب ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف پلٹنا ہے“۔ (البقرة....۵۸۲)
۴۲۔اللہ کے فرامین کو قبول کرنے سے انکار کر نے والوں کو یقیناً سخت سزا ملے گی۔(آلِ عمران....۴)
۵۲۔ اس کتاب میں دو طرح کی آیات ہیں: ایک محکمات، جو کتاب کی اصل بنیاد ہیں اور دوسری متشابہات۔ جن لوگوں کے دلوں میں ٹیڑھ ہے، وہ فتنے کی تلاش میں ہمیشہ متشابہات ہی کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔حالانکہ ان کا حقیقی مفہوم اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔(آلِ عمران....۷)
۶۲۔ یہ لوگ صبر کرنے والے ہیں، راست باز ہیں، فرماں بردار اور فیاض ہیں۔ اور رات کی آخری گھڑیوں میں اللہ سے مغفرت کی دعائیں مانگا کرتے ہیں۔(آلِ عمران....۷۱)
۷۲۔ ایسے لوگوں کی جان کے درپے ہوجاتے ہیں جو خلقِ خدا میں سے عدل و راستی کا حکم دینے کے لیے اٹھیں۔ ان کو دردناک سزا کی خوشخبری سنا دو۔(آلِ عمران:۲۲)
۸۲۔اہل ایمان کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا رفیق و مددگار ہرگز نہ بناو¿۔ جو ایسا کرے گا اس کا اللہ سے کوئی تعلق نہیں۔ ہاں یہ معاف ہے کہ تم ان کے ظلم سے بچنے کے لیے بظاہر ایسا طرزِ عمل اختیار کر جاؤ۔(آلِ عمران:۸۲)
۹۲۔ اے نبیﷺ! لوگوں سے کہہ دو کہ ”اگر تم حقیقت میں اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی اختیار کرو۔ اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خطاؤں سے درگزر فرمائے گا۔ (اآلِ عمران....۲۳)
۰۳۔ ہم اللہ کے سوا کسی کی بندگی کریںگے نہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھیرائیں گے۔(آلِ عمران:۴۶)
۱۳۔ جو بھی اپنے عہد کو پورا کرے گا اور برائی سے بچ کر رہے گا وہ اللہ کا محبوب بنے گا۔(آلِ عمران:۶۷)
۲۳۔وہ لوگ جو اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت پر بیچ ڈالتے ہیں تو ان کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔(آلِ عمران....۶۷)
4.... لن تنالو۱ میں امر و نہی کی تعلیمات
۱۔تم نیکی کو نہیں پہنچ سکتے جب تک کہ اپنی عزیز چیزیں خدا کی راہ میں خرچ نہ کرو۔(آلِ عمران....۲۹)
۲۔ اللہ کا یہ حق ہے کہ جو اس گھر تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو وہ اس کا حج کرے (آلِ عمران....۷۹)
۳۔ اگر اہلِ کتاب میںسے کسی کی بات مانی تو یہ تمہیں کفر کی طرف پھیر لے جائیں گے۔ (آلِ عمران:۰۰۱)
۴۔ اللہ سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے۔ (آلِ عمران....۲۰۱)
۵۔ سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑ لو اور تفرقہ میں نہ پڑو۔(آلِ عمران....۲۰۱)
۶۔ نیکی کی طرف بلائیں، بھلائی کا حکم دیں اور برائیوں سے روکتے رہےں۔ (آلِ عمران....۴۰۱)
۷۔ کہےں تم اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جو فرقوں میں بٹ گئے اور کھلی کھلی واضح ہدایات پانے کے بعد پھر اختلافات میں مبتلا ہوئے۔(آلِ عمران....۵۰۱)
۸۔اب دنیا میں وہ بہترین گروہ تم ہو جسے انسانوں کی ہدایت و اصلاح کے لیے میدان میں لایا گیا ہے۔ تم نیکی کا حکم دیتے ہو اور بدی سے روکتے ہو۔ (آلِ عمران:۰۱۱)
۹۔ اے ایمان والو! اپنی جماعت کے لوگوں کے سوا دوسروں کو اپنا رازدار نہ بناؤ۔(آلِ عمران....۸۱۱)
۰۱۔ تم صبر سے کام لو اور اللہ سے ڈر کر کام کرتے رہو۔(آلِ عمران....۰۲۱)
۱۱۔ اللہ کی ناشکری سے بچو۔ (آلِ عمران....۳۲۱)
۲۱۔ یہ بڑھتا اور چڑھتا سُود کھانا چھوڑ دو اور اللہ سے ڈرو۔ اللہ اور رسول کا حکم مان لو(آلِ عمران:۱۳۱۔۰۳۱)
۳۱۔ جو ہر حال میں اپنے مال خرچ کرتے ہیں خواہ بدحال ہوں یا خوش حال۔(آلِ عمران:۴۳۱)
۴۱۔ جو غصے کو پی جاتے ہیں اور دوسروں کے قصور معاف کر دیتے ہیں ۔(آلِ عمران:۴۳۱)
۵۱۔ وہ اپنے اوپر ظلم کر بیٹھتے ہیں تو معاً اللہ انہیں یاد آ جاتا ہے۔وہ اس سے اپنے قصوروں کی معافی چاہتے ہیں۔ اور وہ کبھی دانستہ اپنے کیے پر اصرار نہیں کرتے۔ (آلِ عمران....۶۳۱)
۶۱۔ دل شکستہ نہ ہو، غم نہ کرو، تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو۔(آلِ عمران....۹۳۱)
۷۱۔ شکر کرنے والوں کو ہم ان کی جزا ضرور عطا کریں گے۔(آلِ عمران....۶۴۱)
۸۱۔ اللہ کی راہ میں جو مصیبتیں ان پر پڑیں اُن سے وہ دل شکستہ نہیں ہوئے۔ انہوں نے کمزوری نہیں دکھائی اورباطل کے آگے سرنگوں نہیں ہوئے۔(آلِ عمران....۶۴۱)
۹۱۔ اے ہمارے رب! ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں سے درگزر فرما۔ ہمارے کام میں تیرے حدود سے جو کچھ تجاوز ہوگیا ہو اسے معاف کر دے۔(آلِ عمران....۷۴۱)
۰۲۔ اگر تم اُن لوگوں کے اشاروں پر چلو گے جنہوں نے کفر کی راہ اختیار کی ہے تو وہ تم کو الٹا پھیر لے جائیں گے اور تم نامراد ہوجاﺅ گے۔(آلِ عمران....۹۴۱)
۱۲۔جو کچھ تمہارے ہاتھ سے جائے یا جو مصیبت تم پر نازل ہو اس پر ملول نہ ہو۔(آلِ عمران....۳۵۱)
۲۲۔ کافروں کی سی باتیں نہ کرو جن کے عزیز و اقارب اگر کبھی سفر پر جاتے ہیں یا جنگ میں شریک ہوتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مارے جاتے اور نہ قتل ہوتے۔(آلِ عمران:۶۵۱)
۳۲۔ جو نقصان لڑائی کے دن تمہیں پہنچا وہ اللہ کے اذن سے تھا اور اس لیے تھا کہ اللہ دیکھ لے تم میں سے مومن کون ہیں اور منافق کون۔(آلِ عمران....۶۶۱)
۴۲۔ جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہوئے ہیں انہیں مُردہ نہ سمجھو، وہ تو حقیقت میں زندہ ہیں، اپنے رب کے پاس رزق پا رہے ہیں۔(آلِ عمران....۹۶۱)
۵۲۔ جن لوگوں کو اللہ نے اپنے فضل سے نوازا ہے اور پھر وہ بُخل سے کام لیتے ہیں وہ اس خیال میں نہ رہیںکہ یہ بخیلی ان کے لیے اچھی ہے۔(آلِ عمران....۰۸۱)
۶۲۔ تم ہر حال میں صبر اور خداترسی کی روش پر قائم رہو تو یہ بڑے حوصلہ کا کام ہے۔ (آلِ عمران:۶۸۱)
۷۲۔ تمہیں کتاب کی تعلیمات کو لوگوں میں پھیلانا ہوگا، انہیں پوشیدہ رکھنا نہیں ہوگا۔(آلِ عمران:۷۸۱)
۸۲۔ جن لوگوں نے میری خاطر اپنے وطن چھوڑے اور جو میری راہ میں اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ستائے گئے اور میرے لیے لڑے اور مارے گئے اُن کے سب قصور میں معاف کردوں گا (آلِ عمران:۵۹۱)
۹۲۔ جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہوئے زندگی بسر کرتے ہیں۔(آلِ عمران....۸۹۱)
۰۳۔ اللہ کے آگے جُھکے ہوئے ہیں، اور اللہ کی آیات کو تھوڑی سی قیمت پر بیچ نہیں دیتے (آلِ عمران:۹۹۱)
۱۳۔ صبر سے کام لو اور باطل پرستوں کے مقابلہ میں پامردی دکھاؤ۔ حق کی خدمت کے لیے کمر بستہ رہو اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ امید ہے کہ فلاح پاؤ گے۔ (آلِ عمران....۰۰۲)
۲۳۔۔یتیموں کے مال ان کو واپس دو۔ اچھے مال کو بُرے مال سے نہ بدل لو۔ اور اُن کے مال اپنے مال کے ساتھ ملا کر نہ کھا جا¶، یہ بہت بڑا گناہ ہے۔ (النسائ....۲)
۳۳۔ اور اگر تم کو اندیشہ ہو کہ یتیموں کے
۳۳۔ اور اگر تم کو اندیشہ ہو کہ یتیموں کے ساتھ انصاف نہ کر سکو گے تو جو عورتیں تم کو پسند آئیں ان میں سے دو دو، تین تین، چار چار سے نکاح کر لو۔ لیکن اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ ان کے ساتھ عدل نہ کر سکو گے تو پھر ایک ہی بیوی کرو یا اُن عورتوںکو زوجیت میں لا¶ جو تمہارے قبضہ میں آئی ہیں۔ (النسائ....۳)
۴۳۔ عورتوں کے مہر خوشدلی کے ساتھ ادا کرو۔(النسائ....۴)
۵۳۔ اپنے وہ مال جنہیں اللہ نے تمہارے لیے قیام زندگی کا ذریعہ بنایا ہے، نادان لوگوں کے حوالہ نہ کرو (النسائ:۵)
۶۳۔ یتیم کا مالدار سرپرست پرہیزگاری سے کام لے اور جو غریب ہو وہ معروف طریقہ سے کھائے۔ (النسائ:۶)
۷۳۔ ترکہ کی تقسیم کے موقع پر کنبہ کے لوگ اور یتیم اور مسکین آئیں تو ان کو بھی کچھ دو۔(النسائ....۸)
۸۳۔ جو لوگ ظلم کے ساتھ یتیموں کے مال کھاتے ہیں،وہ اپنے پیٹ آگ سے بھرتے ہیں (النسائ:۰۱)
۹۳۔ مرد کا حصہ دو عورتوں کے برابر ہے۔ اگر (میت کی وارث) دو سے زائد لڑکیاں ہوں تو انہیں ترکے کا دو تہائی دیا جائے۔ اور اگر ایک ہی لڑکی وارث ہو تو آدھا ترکہ اس کا ہے۔ اگر میت صاحب اولاد ہو تو اس کے والدین میں سے ہر ایک کو ترکے کا چھٹا حصہ ملنا چاہیے۔ اور اگر وہ صاحب اولاد نہ ہو اور والدین ہی اس کے وارث ہوں تو ماںکو تیسرا حصہ دیا جائے۔ اور اگر میت کے بھائی بہن بھی ہوں تو ماں چھٹے حصہ کی حق دار ہوگی۔(النسائ....۱۱)
۰۴۔ اورتمہاری بیوی تمہارے ترکہ میں سے چوتھائی کی حقدار ہوں گی اگر تم بے اولاد ہو۔ ورنہ صاحبِ اولاد ہونے کی صورت میں ان کا حصہ آٹھواں ہوگا۔(النسائ....۲۱)
۱۴۔ اور اگر وہ مرد یا عورت بے اولاد بھی ہو اور اس کے ماں باپ بھی زندہ نہ ہوں، مگر اس کا بھائی یا ایک بہن موجود ہو تو بھائی اور بہن ہر ایک کو چھٹا حصہ ملے گا۔ بھائی بہن ایک سے زیادہ ہوں تو کُل ترکہ کے ایک تہائی میں وہ سب شریک ہوں گے۔ (النسائ....۳۱)
۲۴۔ جو اللہ اوراس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی مقرر کی ہوئی حدوں سے تجاوز کر جائے گا اُسے اللہ آگ میں ڈالے گا ۔ (النسائ....۴۱)
۳۴۔تمہاری عورتوں میں سے جو بدکاری کی مرتکب ہوں اُن پر اپنے میں سے چار آدمیوں کی گواہی لو پھر اگر وہ توبہ کریں اور اپنی اصلاح کرلیں تو انہیں چھوڑ دو ۔(النسائ....۶۱۔۵۱)
۴۴۔ مگر توبہ اُن لوگوں کے لیے نہیں ہے جو بُرے کام کیے چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کی موت کا وقت آ جاتا ہے اُس وقت وہ کہتا ہے کہ اب میں نے توبہ کی۔(النسائ....۸۱)
۵۴۔ تمہارے لیے یہ حلال نہیں ہے کہ زبردستی عورتوں کے وارث بن بیٹھو۔ اور نہ یہ حلال ہے کہ انہیں تنگ کر کے اُس مَہر کا کچھ حصہ اُڑا لینے کی کوشش کرو جو تم انہیں دے چکے ہو۔(النسائ....۹۱)
۶۴۔ اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی لے آنے کا ارادہ ہی کر لو تو خواہ تم نے اسے ڈھیر سا مال ہی کیوں نہ دیا ہو، اس میں سے کچھ واپس نہ لینا۔(النسائ....۰۲)
۷۴۔ جن عورتوں سے تمہارے باپ نکاح کرچکے ہوں اُن سے ہرگز نکاح نہ کرو۔(النسائ....۲۲)
۸۴۔ تم پر حرام کی گئیں تمہاری مائیں، بیٹیاں، بہنیں، پھوپھیاں، خالائیں، بھتیجیاں، بھانجیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ہو، اور تمہاری دُودھ شریک بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں، اور تمہاری بیویوں کی لڑکیاں جنہوں نے تمہاری گودوں میں پرورش پائی ہے ۔(النسائ....۲۲)
۹۴۔ اور اُن بیویوں کی لڑکیاں جن سے تمہارا تعلق زن و شَو ہو چکا ہو۔(النسائ....۲۲)
۰۵۔ تمہارے اُن بیٹوں کی بیویاں جو تمہارے صُلب سے ہوں۔ اور یہ بھی تم پر حرام کیا گیا ہے کہ ایک نکاح میں دو بہنوں کو جمع کرو۔(النسائ....۳۲)
5.... والمحصنٰت میں امر و نہی کی تعلیمات
۱۔ اور وہ عورتیں بھی تم پر حرام ہیں جو کسی دوسرے کے نکاح میں ہوں (النسائ....۴۲)
۲۔ جوازدواجی لطف تم ان سے اُٹھا¶ اس کے بدلے اُن کے مَہر بطور فرض کے ادا کرو۔(النسائ....۴۲)
۳۔ جب وہ لونڈیاںحصارِ نکاح میں محفوظ ہو جائیں اور اس کے بعد کسی بدچلنی کی مرتکب ہوں تو ان پر آدھی سزا ہے، جو خاندانی عورتوں (مُحصَنات) کے لیے مقرر ہے۔(النسائ....۴۲)
۴۔ ایک دُوسرے کے مال باطل طریقوں سے نہ کھاؤ۔ لین دین ہونا چاہیے آپس کی رضا مندی سے۔ اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو۔(النسائ....۸۲)
۵۔ ۔ اگر تم اُن بڑے بڑے گناہوں سے پرہیز کرتے رہو جن سے تمہیں منع کیا جا رہا ہے تو تمہاری چھوٹی موٹی بُرائیوں کو ہم تمہارے حساب سے ساقط کر دیں گے۔(النسائ....۱۳)
۶۔ جو کچھ اللہ نے تم میں سے کسی کو دُوسروں کے مقابلہ میں زیادہ دیا ہے اس کی تمنا نہ کرو۔ہاں! اللہ سے اس کے فضل کی دُعا مانگتے رہو۔ (النسائ....۲۳)
۷۔ وہ لوگ جن سے تمہارے عہد و پیمان ہوں تو ان کا حصہ اُنہیں دو۔(النسائ....۳۳)
۷۔ وہ لوگ جن سے تمہارے عہد و پیمان ہوں تو ان کا حصہ اُنہیں دو۔(النسائ....۳۳)
۸۔ جو صالح عورتیں ہیں وہ اطاعت شعار ہوتی ہیں اور مردوں کے پیچھے اللہ کی حفاظت و نگرانی میں اُن کے حقوق کی حفاظت کرتی ہیں۔ (النسائ....۴۳)
۹۔ اور جن عورتوں سے تمہیں سرکشی کا اندیشہ ہو انہیں سمجھاؤ، خواب گاہوں میں اُن سے علیٰحدہ رہو اور مارو، پھر اگر وہ تمہاری مطیع ہو جائیں تو خواہ مخواہ ان پر دست درازی کے لیے بہانے تلاش نہ کرو۔ (النسائ....۴۳)
۰۱۔ اور اگر تم لوگوں کو کہیں میاں اور بیوی کے تعلقات بگڑ جانے کا اندیشہ ہو تو ایک حَکَم مرد کے رشتہ داروں میں سے اور ایک عورت کے رشتہ داروں میں سے مقرر کرو۔ (النسائ....۵۳)
۱۱۔ تم سب اللہ کی بندگی کرو، اُس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ۔(النسائ....۶۳)
۲۱۔ ماں باپ کے ساتھ نیک برتاؤ کرو۔ قرابت داروں اور یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ حُسن سلوک سے پیش آؤ، اور پڑوسی رشتہ دار سے، اجنبی ہمسایہ سے، پہلو کے ساتھی اور مسافر سے اور اُن لونڈی غلاموں سے جو تمہارے قبضہ میں ہوں، احسان کا معاملہ رکھو۔ (النسائ....۶۳)
۳۱۔ اللہ کسی ایسے شخص کو پسند نہیں کرتا جو مغرور ہو اور اپنی بڑائی پر فخر کرے۔(النسائ....۶۳)
۴۱۔ اللہ کو ایسے لوگ بھی پسند نہیں جو کنجوسی کرتے ہیں اور دُوسروں کو بھی کنجوسی کی ہدایت کرتے ہیں(النسائ:۷۳)
۵۱۔اللہ کووہ لوگ بھی ناپسند ہیں جو محض لوگوں کو دکھانے کے لیے خرچ کرتے ہیں۔ (النسائ....۸۳)
۶۱۔ جنابت کی حالت میں نماز کے قریب نہ جاؤ، جب تک غسل نہ کر لو۔(النسائ....۳۴)
۷۱۔ تم بیمار ہو، یا سفر میں ہو، یا تم میں سے کوئی شخص رفعِ حاجت کرکے آئے، یا تم نے عورتوں سے لمس کیا ہو، اور پھر پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے کام لو اور اس سے اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کر لو۔(النسائ....۳۴)
۸۱۔ تمہاری حمایت و مددگاری کے لیے اللہ ہی کافی ہے۔ (النسائ....۴۴)
۹۱۔ اللہ کے ساتھ جس نے کسی اور کو شریک ٹھیرایا تواُس نے بڑے سخت گناہ کی بات کی۔ (النسائ:۸۴)
۰۲۔ کیا یہ دُوسروں سے اس لیے حسد کرتے ہیں کہ اللہ نے انہیں اپنے فضل سے نواز دیا؟ (النسائ:۴۵)
۱۲۔امانتیں اہلِ امانت کے سپرد کرو۔لوگوں کے درمیان عدل کے ساتھ فیصلہ کرو۔(النسائ....۸۵)
۲۲۔ اطاعت کرو اللہ کی، اطاعت کرو رسول کی اور اُن لوگوں کی جو تم میں صاحبِ امر ہوں۔(النسائ:۸۵)
۳۲۔ کسی معاملہ میں نزاع ہو جائے تو اسے اللہ اور رسول کی طرف پھیر دو۔ (النسائ....۸۵)
۴۲۔ ہم نے جو رسول بھی بھیجا ہے کہ اذنِ خداوندی کی بنا پر اس کی اطاعت کی جائے۔(النسائ....۳۶)
۵۲۔ مقابلہ کے لیے ہر وقت تیار رہو۔ پھر جیسا موقع ہو الگ الگ نکلو یا اکٹھے ہو کر۔(النسائ....۱۷)
۶۲۔ آخر کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اُن بے بس مردوں، عورتوں اور بچوں کی خاطر نہ لڑو جو کمزور پا کر دبا لیے گئے ہیں اور فریاد کر رہے ہیں۔ (النسائ....۵۷)
۷۲۔ شیطان کے ساتھیوں سے لڑو اور یقین جانو کہ شیطان کی چالیں حقیقت میں نہایت کمزور ہیں۔ (النسائ:۷۷)
۸۲۔ اے انسان! تجھے جو بھلائی بھی حاصل ہوتی ہے اللہ کی عنایت سے ہوتی ہے اور جو مصیبت تجھ پر آتی ہے وہ تیرے اپنے کسب و عمل کی بدولت ہے۔ (النسائ....۹۷)
۹۲۔ جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے دراصل خدا کی اطاعت کی۔ (النسائ....۰۸)
۰۳۔ اللہ پر بھروسہ رکھو۔ وہی بھروسہ کے لیے کافی ہے۔ (النسائ....۲۸)
۱۳۔ یہ لوگ جہاں کوئی اطمینان بخش یا خوفناک خبر سنتے ہیں اُسے لے کر پھیلا دیتے ہیں(النسائ....۳۸)
۲۳۔ جو بھلائی کی سفارش کرے گا وہ اس میں سے حصہ پائے گا اور جو بُرائی کی سفارش کرے گا وہ اس میں سے حصہ پائے گا۔ (النسائ....۵۸)
۳۳۔ جب کوئی تمہیں سلام کرے تو اس کو بہتر طریقہ کے ساتھ جواب دو یا کم از کم اسی طرح۔(النسائ:۶۸)
۴۳۔ وہ تو یہ چاہتے ہیں کہ جس طرح وہ خود کافر ہیں اسی طرح تم بھی کافر ہو جاؤ تاکہ تم اور وہ سب یکساں ہو جائیں۔ لہٰذا ان میں سے کسی کو اپنا دوست نہ بناؤ۔(النسائ....۸۸)
۵۳۔ لہٰذا اگر وہ تم سے کنارہ کش ہو جائیں اور لڑنے سے باز رہیں اور تمہاری طرف صلح و آشتی کا ہاتھ بڑھائیں تو اللہ نے تمہارے لیے اُن پر دست درازی کی کوئی سبیل نہیں رکھی ہے۔(النسائ....۰۹)
۶۳۔ کسی مومن کا یہ کام نہیں ہے کہ دوسرے مومن کو قتل کرے،ا لّا یہ کہ اُس سے چُوک ہو جائے۔ (النسائ:۲۹)
۷۳۔ جو شخص کسی مومن کو غلطی سے قتل کر دے تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ ایک مومن کو غلامی سے آزاد کرے اور مقتول کے وارثوں کو خون بہا دے۔(النسائ....۲۹)
۸۳۔ جو غلام نہ پائے وہ پے درپے دو مہینے کے روزے رکھے۔ یہ توبہ کرنے کا طریقہ ہے۔ (النسائ:۳۹)
۹۳۔ جو کسی مومن کو جان بُوجھ کر قتل کرے تو اس کی جزا جہنم ہے۔ (النسائ....۳۹)
۰۴۔ جب تم اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلو تو دوست دشمن میں تمیز کرو۔(النسائ....۴۹)
۱۴۔ جو کوئی اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا وہ زمین میں پناہ لینے کے لیے بہت جگہ اور بسر اوقات کے لیے بڑی گنجائش پائے گا۔ (النسائ....۹۹)
۲۴۔ اور جب تم لوگ سفر کے لیے نکلو تو کوئی مضائقہ نہیں اگر نماز میں اختصار کر دو ۔(النسائ....۱۰۱)
۳۴۔ نماز پابندی ¿ وقت کے ساتھ اہلِ ایمان پر فرض کیا گیا ہے۔(النسائ....۳۰۱)
۴۴۔ اللہ کو ایسا شخص پسند نہیں ہے جو خیانت کار اور معصیت پیشہ ہو۔ (النسائ....۸۰۱)
۵۴۔ اگر کوئی شخص بُرا فعل کر گزرے یا اپنے نفس پر ظلم کر جائے اور اس کے بعد اللہ سے درگزر کی درخواست کرے تو اللہ کو درگزر کرنے والا اور رحیم پائے گا۔ (النسائ....۱۱۱)
۶۴۔ لوگوں کی خفیہ سرگوشیوں میں اکثر و بیشتر کوئی بھلائی نہیں ہوتی۔ (النسائ....۴۱۱)
۷۴۔ بس شرک ہی کی بخشش نہیں، اس کے سوا سب کچھ معاف ہوسکتا ہے جسے وہ معاف کرنا چاہے۔ (النسائ:۶۱۱)
۸۴۔ وہ اللہ کو چھوڑ کر دیویوں کو معبُود بناتے ہیں۔ وہ اُس باغی شیطان کو معبود بناتے ہیں جس کو اللہ نے لعنت زدہ کیا ہے۔(النسائ....۷۱۱)
۹۴۔ جس نے اللہ کے بجائے اپنا سرپرست شیطان کو بنا لیا وہ صریح نقصان میں پڑ گیا۔ (النسائ....۹۱۱)
۰۵۔ جو بھی بُرائی کرے گا اس کا پھل پائے گا۔ (النسائ....۳۲۱)
۱۵۔ جو مومن مرد یا عورت نیک عمل کریں گے تو ایسے ہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے(النسائ....۴۲۱)
۲۵۔ یتیموں کے ساتھ انصاف پر قائم رہو۔(النسائ....۷۲۱)
۳۵۔اگر کسی عورت کو اپنے شوہر سے بدسلوکی یا بے رخی کا خطرہ ہو تو کوئی مضائقہ نہیں کہ میاں اور بیوی (کچھ حقوق کی کمی بیشی پر) آپس میں صلح کر لیں۔(النسائ....۸۲۱)
۴۵۔ ایک بیوی کی طرف اس طرح نہ جُھک جاؤ کہ دوسری کو ادھر لٹکتا چھوڑ دو۔(النسائ....۹۲۱)
۵۵۔ اگر زوجین ایک دوسرے سے الگ ہو ہی جائیں تو اللہ اپنی وسیع قدرت سے ہر ایک کو دوسرے کی محتاجی سے بے نیاز کر دے گا۔(النسائ....۰۳۱)
۶۵۔ خدا سے ڈرتے ہوئے کام کرو۔ (النسائ....۱۳۱)
۷۵۔ جو شخص محض ثوابِ دنیا کا طالب ہو اُسے معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ کے پاس ثوابِ دُنیا بھی ہے اور ثوابِ آخرت بھی۔ (النسائ....۴۳۱)
۸۵۔، انصاف کے علمبردار اور خدا واسطے کے گواہ بنو اگرچہ تمہارے انصاف اور تمہاری گواہی کی زد خود تمہاری اپنی ذات پر یا تمہارے والدین اور رشتہ داروں پر ہی کیوں نہ پڑتی ہو۔(النسائ....۵۳۱)
۹۵۔ جو منافق اہلِ ایمان کو چھوڑ کر کافروںکو اپنا رفیق بناتے ہیں انہیں یہ مژدہ سُنا دو کہ ان کے لےے دردناک سزا تیار ہے۔(النساء....۸۳۱)
۰۶۔جہاںاللہ کی آیات کے خلاف کفر بکا جا رہا ہے اورمذاق اُڑایا جا رہا ہے وہاں نہ بیٹھو۔(النسائ:۰۴۱)
۱۶۔ مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا رفیق نہ بناؤ۔(النساء....۴۴۱)
6....لایحب اللہ میں امر و نہی کی تعلیمات
۱۔اللہ اس کو پسند نہیں کرتا کہ آدمی بدگوئی پر زبان کھولے، الاّ یہ کہ کسی پر ظلم کیا گیا ہو۔(النسآئ....۸۴۱)
۲۔ اگر تم بھلائی کرو یا کم از کم بُرائی سے درگزر کرو تو اللہ بڑا معاف کرنے والا ہے۔ (النسآئ....۹۴۱)
۳۔ جو کفر و ایمان کے بیچ میں ایک راہ نکالنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ پکے کافر ہیں۔(النسآئ....۱۵۱)
۴۔ جو اللہ اور اس کے تمام رسولوں کو مانیں اور اُن کے درمیان تفریق نہ کریں۔(النسآئ....۲۵۱)
۵۔ درحقیقت ان کی باطل پرستی کے سبب سے اللہ نے ان کے دلوں پر ٹھپہ لگا دیا ہے۔ (النسآئ....۵۵۱)
۶۔ اللہ کے راستے سے روکتے ہیں، سود لیتے ہیں اور لوگوں کے مال ناجائز طریقوں سے کھاتے ہیں۔ (النسآئ:۸۵۱)
۷۔ ایمان لانے والے اور نماز و زکوٰة کی پابندی کرنے والے اور اللہ اور روزِ آخر پر سچا عقیدہ رکھنے والے (النسآئ:۱۶۱)
۸۔ جن لوگوں نے کفر و بغاوت کی اور ظلم و ستم پر اتر آئے اللہ ان کو ہرگز معاف نہ کرے گا (النسآئ:۸۶۱)
۹۔ اپنے دین میں غلو نہ کرو اور اللہ کی طرف حق کے سوا کوئی بات منسُوب نہ کرو۔(النسآئ....۱۷۱)
۰۱۔ جن لوگوں نے بندگی کو عار سمجھا اور تکبُّر کیا ہے ان کو اللہ دردناک سزا دے گا اور اللہ کے سوا جن جن کی سرپرستی و مددگاری پر وہ بھروسہ رکھتے ہیں ان میں سے کسی کو بھی وہ وہاں نہ پائیں گے۔ (النسآئ۔۳۷۱)
۱۱۔ جو لوگ اللہ کی بات مان لیں گے اور اس کی پناہ ڈھونڈیں گے ان کو اللہ اپنی رحمت اور اپنے فضل و کرم کے دامن میں لے لے گا ۔(النسآئ....۵۷۱)
۲۱۔ اگر کوئی شخص بے اولاد مر جائے اور اس کی ایک بہن ہو تو وہ اس کے ترکہ میں سے نصف پائے گی اور اگر بہن بے اولاد مرے تو بھائی اس کا وارث ہوگا۔ اگر میت کی وارث دو بہنیں ہوں تو وہ ترکے میں سے دو تہائی کی حقدار ہوں گی اور اگر کئی بھائی بہنیں ہوں تو عورتوں کا اکہرا اور مردوں کا دوہرا حصہ ہوگا۔ (النسآئ....۶۷۱)
۳۱۔ احرام کی حالت میں شکار کو اپنے لیے حلال نہ کرلو۔(المآئدة....۱)
۴۱۔ حرام مہینوں میں سے کسی کو حلال نہ کر لو۔ نہ قربانی کے جانوروں پر دست درازی کرو۔(المآئدة:۲)
۵۱۔ تمہارا غصہ تمہیں اتنا مشتعل نہ کر دے کہ تم بھی ان کے مقابلہ میں ناروا زیادتیاں کرنے لگو۔ (المآئدة....۲)
۵۱۔ تمہارا غصہ تمہیں اتنا مشتعل نہ کر دے کہ تم بھی ان کے مقابلہ میں ناروا زیادتیاں کرنے لگو۔ (المآئدة....۲)
۶۱۔جو کام نیکی اور خدا ترسی کے ہیں ان میں سب سے تعاون کرو ۔ (المآئدة....۲)
۷۱۔ جو گناہ اور زیادتی کے کام ہیں ان میں کسی سے تعاون نہ کرو۔ (المآئدة....۲)
۸۱۔ تم پر حرام کیا گیا مُردار، خون، سو¿ر کا گوشت، وہ جانور جو خدا کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کیا گیا ہو، وہ جو گلا گُھٹ کر، یا چوٹ کھا کر، یا بلندی سے گر کر، یا ٹکر کھا کر مرا ہو، یا جسے کسی درندے نے پھاڑا ہو ،سوائے اُس کے جسے تم نے زندہ پا کر ذبح کر لیا ۔اور وہ جو کسی آستانے پر ذبح کیا گیا ہو۔(المآئدة....۳)
۹۱۔ یہ بھی تمہارے لیے ناجائز ہے کہ پانسوں کے ذریعے سے اپنی قسمت معلوم کرو۔ (المآئدة....۳)
۰۲۔ جو شخص بھوک سے مجبور ہو کر ان میں سے کوئی حرام چیز کھا لے، بغیر اس کے کہ گناہ کی طرف اس کا میلان ہو تو بے شک اللہ معاف کرنے والا ۔(المآئدة....۳)
۱۲۔ تمہارے لیے ساری پاک چیزیں حلال کردی گئی ہیں۔(المآئدة....۴)
۲۲۔ شکاری جانورجس شکار کو تمہارے لیے پکڑ رکھیں اسے تم اللہ کا نام لے کر کھا سکتے ہو (المآئدة....۴)
۳۲۔ اہلِ کتاب کا کھانا تمہارے لیے حلال اور تمہارا کھانا ان کے لیے۔(المآئدة....۵)
۴۲۔ محفوظ عورتیں بھی تمہارے لیے حلال ہیں خواہ وہ اہلِ ایمان کے گروہ سے ہوں یا اُن قوموں میں سے جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی۔(المآئدة....۵)
۵۲۔ جب تم نماز کے لیے اٹھو تو چاہیے کہ اپنے منہ اور ہاتھ کہنیوں تک دھو لو، سروں پر ہاتھ پھیر لو اور پا¶ں ٹخنوں تک دھو لیا کرو۔ اگر جنابت کی حالت میں ہو تو نہا کر پاک ہو جا¶۔(المآئدة....۶)
۶۲۔ پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے کام لو۔مٹی پر ہاتھ مار کر اپنے منہ اور ہاتھوں پر پھیر لیا کرو۔(المآئدة:۶)
۷۲۔ کسی گروہ کی دشمنی تم کو اتنا مشتعل نہ کر دے کہ انصاف سے پھر جا¶، عدل کرو۔(المآئدة....۸)
۸۲۔ اگر تم نے نماز قائم رکھی اور زکوٰة دی اور میرے رسولوں کو مانا اور ان کی مدد کی اور اپنے خدا کو اچھا قرض دیتے رہے تو یقین رکھو کہ میں تمہاری برائیاں تم سے زائل کر دوں گا۔(المآئدة....۲۱)
۹۲۔ اللہ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو احسان کی روش رکھتے ہیں۔(المآئدة....۳۱)
۰۳۔جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا اس نے گویا تمام انسانوں کو قتل کر دیا اور جس نے کسی کو زندگی بخشی اُس نے گویا تمام انسانوں کو زندگی بخش دی۔ (المآئدة....۲۳)
۱۳۔اللہ سے ڈرو اور اس کی جناب میں باریابی کا ذریعہ تلاش کرو اور اس کی راہ میں جدوجہد کرو۔ (المآئدة:۵۳)
۲۳۔اور چور، خواہ عورت ہو یا مرد، دونوں کے ہاتھ کاٹ دو۔(المآئدة....۸۳)
۳۳۔ کتاب اللہ کے الفاظ کو اُن کا صحیح محل متعین ہونے کے باوجود اصل معنی سے پھیرتے ہیں (المآئدة:۱۴)
۴۳۔ ٹھیک ٹھیک انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو کہ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔(المآئدة:۲۴)
۵۳۔ تم لوگوں سے نہیں بلکہ مجھ سے ڈرو۔ میری آیات کو ذرا ذرا سے معاوضے لے کر بیچنا چھوڑ دو۔ (المآئدة:۴۴)
۶۳۔جان کے بدلے جان، آنکھ کے بدلے آنکھ ، ناک کے بدلے ناک، کان کے بدلے کان، دانت کے بدلے دانت اور تمام زخموں کے لیے برابر کا بدلہ۔ پھر جو قصاص کا صدقہ کر دے تو وہ اس کے لیے کفارہ ہے(المآئدة:۵۴)
۷۳۔تم خدا کے نازل کردہ قانون کے مطابق لوگوں کے معاملات کا فیصلہ کرو اور جو حق تمہارے پاس آیا ہے، اس سے منہ موڑ کر ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرو۔(المآئدة....۸۴)
۸۳۔ یہودیوں اور عیسائیوں کو اپنا رفیق نہ بنا¶۔ یہ آپس ہی میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ اور اگر تم میں سے کوئی ان کو اپنا رفیق بناتا ہے تو اس کا شمار بھی پھر انہی میں ہے۔ (المآئدة....۱۵)
۹۳۔جو مومنوں پر نرم اور کفار پر سخت ہوں گے۔ جو اللہ کی راہ میں جدوجہد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈریں گے۔ (المآئدة....۵۵)
۰۴۔ جو نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰة دیتے ہیں اور اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں۔(المآئدة....۶۵)
۱۴۔ اہل کتاب اور دوسرے کافروں کو اپنا دوست اور رفیق نہ بنا¶۔(المآئدة....۷۵)
۲۴۔ بکثرت لوگ گناہ اور ظلم و زیادتی کے کاموں میں حصہ لیتے ہیں اور حرام کے مال کھاتے ہیں (المآئدة:۲۶)
۳۴۔ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کرنے والے پر اللہ نے جنت حرام کر دی اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے (المآئدة:۲۷)
۴۴۔ کیا تم اللہ کو چھوڑ کر اُس کی پرستش کرتے ہو جو نہ نقصان کا اختیار رکھتا ہے نہ نفع کا؟ (المآئدة:۵۷)
۵۴۔ اُنہوں نے ایک دوسرے کو بُرے افعال کے ارتکاب سے روکنا چھوڑ دیا تھا۔(المآئدة....۹۷)
7.... واِذا سَمِعوا میں امر و نہی کی تعلیمات
۱۔ جب وہ اس کلام کو سنتے ہیں تو حق شناسی کے اثر سے ان کی آنکھیں آنسو¶ں سے تر ہو جاتی ہیں (المآئدة:۳۸)
۲۔ جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا اور انہیں جھٹلایا، تو وہ جہنم کے مستحق ہیں (المآئدة:۶۸)
۳۔ جو پاک چیزیں اللہ نے حلال کی ہیں انہیں حرام نہ کر لو اور حد سے تجاوز نہ کرو( المآئدة....۷۸)
۴۔ اُس خدا کی نافرمانی سے بچتے رہو، جس پر تم ایمان لائے ہو۔(المآئدة....۸۸)
۵۔ تم لوگ جو مُہمل قسمیں کھا لیتے ہو اُن پر اللہ گرفت نہیں کرتا۔(المآئدة....۹۸)
۶۔قسم توڑنے کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا، ایک غلام آزاد کرنایاتین دن کے روزے رکھنا ہے۔ (المآئدة:۹۸)
۷۔ یہ شراب اور جُوا اور یہ آستانے اور پانسے، یہ سب گندے شیطانی کام ہیں۔(المآئدة....۰۹)
۸۔ شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے سے تمہارے درمیان عداوت اور بغض ڈال دے اور تمہیں خدا کی یاد سے اور نماز سے روک دے ۔(المآئدة....۱۹)
۹۔ اللہ اور اُس کے رسولﷺ کی بات مانو اور باز آ جا¶۔ (المآئدة....۲۹)
۰۱۔ اُن چیزوں سے بچے رہیں جو حرام کی گئی ہیں اور ایمان پر ثابت قدم رہیں اور اچھے کام کریں، پھر جس جس چیز سے روکا جائے اس سے رُکیں اور جو فرمان الٰہی ہو اُسے مانیں (المآئدة....۳۹)
۱۱۔احرام کی حالت میں شکار نہ مارو۔ اگر تم میں سے کوئی جان بوجھ کر ایسا کرگزرے گا تو جو جانور اس نے مارا ہو اُسی کے ہم پلّہ ایک جانور اُسے مویشیوں میں سے نذر دینا ہوگایا نہیں تو اس گناہ کے کفارہ میں چند مسکینوں کو کھانا کھلانا ہوگا، یا اُس کے بقدر روزے رکھنے ہوں گے۔(المآئدة....۵۹)
۲۱۔ احرام کی حالت میںسمندر کا شکار اور اس کا کھانا حلا ل جبکہ خشکی کا شکار حرام کیا گیا ہے (المآئدة:۶۹)
۳۱۔ اپنی فکر کرو، کسی دوسرے کی گمراہی سے تمہارا کچھ نہیں بگڑتا اگر تم خود راہ راست پر ہو (المآئدة:۵۰۱)
۴۱۔ جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آجائے اور وہ وصیت کر رہا ہو تو اس کے لیے شہادت کا نصاب یہ ہے کہ تمہاری جماعت میں سے دو صاحبِ عدل آدمی گواہ بنائے جائیں۔(المآئدة....۶۰۱)
۵۱۔ جو لوگ اپنے رب کو رات دن پکارتے رہتے ہیں اور اس کی خوشنودی کی طلب میں لگے ہوئے ہیں انہیں اپنے سے دُور نہ پھینکو۔ (الانعام....۱۵)
۶۱۔ اگر تم میں سے کوئی نادانی کے ساتھ کسی بُرائی کا ارتکاب کر بیٹھا ہو پھر اس کے بعد توبہ کرے اور اصلاح کرلے تو وہ اسے معاف کر دیتا ہے اور نرمی سے کام لیتا ہے“۔ (الانعام....۵۵)
۷۱۔جب تم دیکھو کہ لوگ ہماری آیات پر نکتہ چینیاں کر رہے ہیں تو ان کے پاس سے ہٹ جا¶۔ (الانعام:۸۶)
۸۱۔ چھوڑو ان لوگوں کو جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنا رکھا ہے اور جنہیں دنیا کی زندگی فریب میں مبتلا کیے ہوئے ہے۔ ہاں مگر یہ قرآن سنا کر نصیحت اور تنبیہ کرتے رہو۔(الانعام....۹۶)
۹۱۔مالکِ کائنات کے آگے سرِ اطاعت خم کر دو، نماز قائم کرو اور اس کی نافرمانی سے بچو۔ (الانعام:۲۷)
۰۲۔ تم اسی کی بندگی کرو اور وہ ہر چیزکا کفیل ہے۔(الانعام....۲۰۱)
8.... ولواننا میں امر و نہی کی تعلیمات
۱۔یہ کتاب حق کے ساتھ نازل ہوئی ہے لہٰذا تم شک کرنے والوں میں شامل نہ ہو۔(الانعام....۵۱۱)
۲۔اگر تم زمین پر بسنے والوں کی اکثریت کے کہنے پر چلو تو وہ تمہیں اللہ کے راستہ سے بھٹکا دیں گے ۔(الانعام:۶۱۱)
۳۔جس جانور پر اللہ کا نام لیا گیا ہو اُس کا گوشت کھا¶۔(الانعام....۸۱۱)
۴۔ بکثرت لوگ علم کے بغیر محض اپنی خواہشات کی بنا پر گمراہ کُن باتیں کرتے ہیں۔(الانعام....۹۱۱)
۵۔تم کُھلے گناہوں سے بھی بچو اور چھپے گناہوں سے بھی۔(الانعام....۹۱۱)
۶۔ جس جانور کو اللہ کا نام لے کر ذبح نہ کیا گیا ہو اس کا گوشت نہ کھا¶۔(الانعام....۰۲۱)
۷۔بہت سے مشرکوں کے لیے ان کے شریکوں نے اپنی اولاد کے قتل کو خوشنما بنا دیا ہے ۔(الانعام:۷۳۱)
۸۔ خسارے میں پڑ گئے وہ لوگ جنہوں نے اپنی اولاد کو جہالت و نادانی کی بنا پر قتل کیا ۔ (الانعام:۰۴۱)
۹۔ کھا¶ اُن چیزوں میں سے جو اللہ نے تمہیں بخشی ہیں۔ یہ آٹھ نر و مادہ ہیں: دو بھیڑ کی قسم سے اور دو بکری کی قسم سے۔ دو اونٹ کی قسم سے ہیں اور دو گائے کی قسم سے۔ (الانعام....۴۴۱۔۳۴۱)
۰۱۔ اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ کی طرف منسوب کر کے جھوٹی بات کہے (الانعام:۴۴۱)
۱۱۔ حرام ہے خواہ وہ مردار ہو، یا بہایا ہوا خون ہو، یا سُور کا گوشت ہو کہ وہ ناپاک ہے، یا فسق ہو کہ اللہ کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کیا گیا ہو۔(الانعام....۵۴۱)
۲۱۔تمہارے رب نے تم پر پابندیاں عائد کی ہیں کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔ (الانعام....۱۵۱)
۳۱۔ اور والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو۔ (الانعام....۱۵۱)
۴۱۔ اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو۔ ہم تمہیں بھی رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی دیں گے۔ (الانعام:۱۵۱)
۵۱۔ اور بے شرمی کی باتوں کے قریب بھی نہ جا¶ خواہ وہ کھلی ہوں یا چُھپی۔(الانعام....۲۵۱)
۶۱۔ کسی جان کو جسے اللہ نے محترم ٹھیرایا ہے ہلاک نہ کرو مگر حق کے ساتھ۔(الانعام....۲۵۱)
۷۱۔ مالِ یتیم کے قریب نہ جا¶ مگر حسن طریقہ سے۔ یہاں تک کہ وہ اپنے سنِ رُشد کو پہنچ جائے۔ (الانعام:۲۵۱)
۸۱۔ اور ناپ تول میں پورا انصاف کرو۔ (الانعام....۳۵۱)
۹۱۔ اور جب بات کہو انصاف کی کہو خواہ معاملہ اپنے رشتہ دار ہی کا کیوں نہ ہو۔ (الانعام....۳۵۱)
۰۲۔ اور اللہ کے عہد کو پورا کرو۔(الانعام....۳۵۱)
۱۲۔ اُس کی ہدایت یہ ہے کہ یہی میرا سیدھا راستہ ہے، لہٰذا تم اسی پر چلو ۔(الانعام....۳۵۱)
۲۲۔یہ ایک برکت والی کتاب ہے۔ تم اس کی پیروی کرو اور تقویٰ کی روش اختیار کرو(الانعام....۵۵۱)
۳۲۔جن لوگوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور گروہ درگروہ بن گئے۔ (الانعام....۹۵۱)
۴۲۔ نیکی کے لیے دس گنا اجر ہے ، جبکہ بدی کا اتنا ہی بدلہ دیا جائے گا۔(الانعام....۰۶۱)
۵۲۔ کہو، میری نماز، میرے تمام مراسمِ عبودیت، میرا جینا اور میرا مرنا، سب کچھ اللہ کے لیے ہے (الانعام:۳۶۱)
۶۲۔ جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے اس کی پیروی کرو اور اپنے رب کو چھوڑ کر دوسرے سرپرستوں کی پیروی نہ کرو۔ (الاعراف....۳)
۷۲۔ ہر عبادت کے موقع پر اپنی زینت سے آراستہ ہو اور کھا¶ پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو۔(الاعراف:۱۳)
۸۲۔ کس نے اللہ کی اُس زینت کو حرام کر دیا جسے اللہ نے اپنے بندوں کے لیے نکالا تھا۔(الاعراف:۲۳)
۹۲۔ میرے رب نے یہ چیزیں حرام کی ہیں: بے شرمی کے کام، خواہ کھلے ہوں یا چھپے۔گناہ اور حق کے خلاف زیادتی اور یہ کہ اللہ کے ساتھ تم کسی کو شریک کرو۔(الاعراف....۳۳)
۰۳۔جو جُھوٹی باتیں گھڑ کر اللہ کی طرف منسُوب کرے یا اللہ کی سچی آیات کو جھٹلائے؟( الاعراف:۷۳)
۱۳۔ اپنے رب کو پکارو گڑگڑاتے ہوئے اور چپکے چپکے۔ (الاعراف....۵۵)
۲۳۔ زمین میں فساد برپا نہ کرو۔ (الاعراف....۵۵)
۳۳۔اس کی قدرت کے کرشموں سے غافل نہ ہو جا¶ اور زمین میں فساد برپا نہ کرو۔(الاعراف....۴۷)
۴۳۔ فحش کام کرتے ہو؟عورتوں کو چھوڑ کر مردوں سے اپنی خواہش پوری کرتے ہو۔(الاعراف....۲۸)
۵۳۔ وزن اور پیمانے پورے کرو اور زمین میں فساد برپا نہ کرو۔ (الاعراف....۵۸)
۶۳۔ ہر راستے پر رہزن بن کر نہ بیٹھ جا¶ کہ لوگوں کو خوف زدہ کرنے اور ایمان لانے والوں کو خدا کے راستے سے روکنے لگو اور سیدھی راہ کو ٹیڑھا کرنے کے درپے ہو جا¶۔(الاعراف....۶۸)
9.... قال الملا میں امر و نہی کی تعلیمات
۱۔ اگر بستیوں کے لوگ ایمان لاتے اور تقویٰ کی روش اختیار کرتے تو ہم اُن پر آسمان اور زمین سے برکتوں کے دروازے کھول دیتے۔(الاعراف....۶۹)
۲۔ اللہ کی چال سے وہی قوم بے خوف ہوتی ہے جو تباہ ہونے والی ہو۔ (الاعراف....۹۹)
۳۔اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو ۔(الاعراف....۷۲۱)
۴۔ وہ سرکشی کیے چلے گئے اور وہ بڑے ہی مجرم لوگ تھے۔(الاعراف....۳۳۱)
۵۔ بگاڑ پیدا کرنے والوں کے طریقے پر نہ چلنا۔(الاعراف....۲۴۱)
۶۔ پس جو کچھ میں تجھے دوں اسے لے اور شکر بجا لا۔(الاعراف....۴۴۱)
۷۔ جس کسی نے آخرت کی پیشی کا انکار کیا، اس کے سارے اعمال ضائع ہوگئے۔ (الاعراف....۷۴۱)
۸۔ جو لوگ بُرے عمل کریں پھر توبہ کر لیں اور ایمان لے آئیں تو یقیناً اس توبہ و ایمان کے بعد تیرا رب درگزر اور رحم فرمانے والا ہے۔ (الاعراف....۳۵۱)
۹۔جو نافرمانی سے پرہیز کریں گے، زکوٰة دیںگے اور میری آیات پر ایمان لائیں گے(الاعراف:۶۵۱)
۰۱۔وہ نیکی کا حکم دیتا ہے، بدی سے روکتا ہے۔ پاک چیزیں حلال اور ناپاک چیزیں حرام کرتا ہے (الاعراف:۷۵۱)
۱۱۔ کھا¶ وہ پاک چیزیں جو ہم نے تم کو بخشی ہیں۔ (الاعراف....۰۶۱)
۲۱۔ ہم نے اُن لوگوں کو بچا لیا جو برائی سے روکتے تھے۔ (الاعراف....۵۶۱)
۳۱۔ ہماری دی ہوئی کتاب کو مضبوطی کے ساتھ تھامو اور جو کچھ اس میں لکھا ہے اسے یاد رکھو (الاعراف:۱۷۱)
۴۱۔ جس کو ہم نے اپنی آیات کا علم عطا کیا تھا مگر وہ ان کی پابندی سے نکل بھاگا۔ (الاعراف....۴۷۱)
۵۱۔ اللہ اچھے ناموں کا مستحق ہے۔ اس کو اچھے ہی ناموں سے پکارو ۔ (الاعراف....۰۸۱)
۶۱۔ تم لوگ خدا کو چھوڑ کر جنہیں پکارتے ہو وہ تو محض بندے ہیں جیسے تم بندے ہو۔(الاعراف....۳۹۱)
۷۱۔ نرمی و درگزر کا طریقہ اختیار کرو، معروف کی تلقین کیے جا¶ اور جاہلوں سے نہ اُلجھو۔ (الاعراف:۹۹۱)
۸۱۔ جب قرآن تمہارے سامنے پڑھا جائے تو اسے توجہ سے سنو اور خاموش رہو۔ (الاعراف....۴۰۲)
۹۱۔ رب کو صبح و شام یاد کیا کرو دل ہی دل میں اور خوف کے ساتھ اور زبان سے بھی ہلکی آواز کے ساتھ(الاعراف:۵۰۲)
۰۲۔ اللہ سے ڈرو اور اپنے آپس کے تعلقات درست کرو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو ۔(الانفال:۲)
۱۲۔ جو نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔(الانفال:۴)
۲۲۔جب تم لشکر کی صورت میں کفار سے دوچار ہو تو ان کے مقابلہ میں پیٹھ نہ پھیرو۔ (الانفال....۵۱)
۳۲۔ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور حکم سننے کے بعد اس سے سرتابی نہ کرو۔(الانفال....۰۲)
۴۲۔ ا للہ اور اس کے رسولﷺ کی پکار پر لبیک کہو۔ (الانفال....۴۲)
۵۲۔اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ خیانت نہ کرو۔ اپنی امانتوں میں غداری کے مرتکب نہ ہو(الانفال:۷۲)
۶۲۔ اگر تم خدا ترسی اختیار کرو گے تو اللہ تمہاری برائیوں کو تم سے دور کر دے گا ۔ (الانفال....۹۲)
۷۲۔ حق کو ماننے سے انکار کر نے والے اپنے مال خدا کے راستے سے روکنے کے لیے صرف کر رہے ہیں (الانفال:۵۳)
۸۲۔ ان کافروں سے جنگ کرو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے ۔(الانفال....۹۳)
10.... واعلمو میں امر و نہی کی تعلیمات
۱۔جو کچھ مال غنیمت تم نے حاصل کیا ہے اُس کا پانچواں حصہ اللہ اور اس کے رسولﷺ اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہے۔(الانفال....۱۴)
۲۔ جب کسی گروہ سے تمہارا مقابلہ ہو تو ثابت قدم رہو اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو۔ (الانفال....۵۴)
۳۔ اللہ اور رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑو نہیں ورنہ تمہارے اندر کمزوری پیدا ہو جائے گی (الانفال:۵۴)
۴۔ اِتراتے اور لوگوں کو اپنی شان دکھاتے ہوئے نکلنے والوں کے سے رنگ ڈھنگ نہ اختیار کرو (الانفال:۶۴)
۵۔ انہوں نے رب کی آیات کو جھٹلایا تو ہم نے گناہوں کی پاداش میں ا نہیں ہلاک کیا (الانفال....۴۵)
۶۔ کسی قوم سے خیانت کا اندیشہ ہو تو اس کے معاہدے کو عَلانیہ اس کے آگے پھینک دو(الانفال....۸۵)
۶۔ کسی قوم سے خیانت کا اندیشہ ہو تو اس کے معاہدے کو عَلانیہ اس کے آگے پھینک دو(الانفال....۸۵)
۷۔ زیادہ سے زیادہ طاقت اور تیار بندھے رہنے والے گھوڑے اُن کے مقابلہ کے لیے مہیا رکھو (الانفال:۹۵)
۸۔ اللہ کی راہ میں جو کچھ تم خرچ کرو گے اس کا پورا پورا بدل تمہاری طرف پلٹایا جائے گا ۔ (الانفال:۰۶)
۹۔ جو کچھ تم نے مال حاصل کیا ہے اسے کھا¶ کہ وہ حلال اور پاک ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو۔(الانفال:۹۶)
۰۱۔ جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنی جانیں لڑائیںاور اپنے مال کھپائے، اور جن لوگوں نے ہجرت کرنے والوں کو جگہ دی اور ان کی مدد کی، وہی دراصل ایک دوسرے کے ولی ہیں(الانفال:۲۷)
۱۱۔ جو ایمان لائے ،اللہ کی راہ میں گھر بار چھوڑے اور جنہوں نے پناہ دی ، مدد کی وہی سچے مومن ہیں (الانفال:۴۷)
۲۱۔ اب اگر تم لوگ توبہ کرلو تو تمہارے ہی لیے بہتر ہے ۔(سورة التوبة....۳)
۳۱۔اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں تو انہیں چھوڑ دو۔(اسورة التوبة....۵)
۴۱۔ اگر مشرکین میں سے کوئی شخص پناہ مانگ کر تمہارے پاس آنا چاہے تو اسے پناہ دے دو (التوبہ:۶)
۵۱۔ اللہ متقیوں کو پسند کرتا ہے ۔(سورة التوبة....۷)
۶۱۔ اللہ کی آیات کے بدلے تھوڑی سی قیمت قبول کر لی پھر اللہ کے راستے میں سدراہ بن کر کھڑے ہوگئے(التوبہ:۹)
۷۱۔ پس اگر یہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں ۔( التوبة....۰۱)
۸۱۔ اگر تم مومن ہو تو اللہ اس کا زیادہ مستحق ہے کہ اس سے ڈرو۔(سورة التوبة....۴۱)
۹۱۔ اللہ کی مسجدوں کے آبادکار (مُجاور و خادم) تو وہی لوگ ہو سکتے ہیں جو اللہ اور روزِ آخر کو مانیں، اور نماز قائم کریں، زکوٰة دیں، اور ا للہ کے سوا کسی سے نہ ڈریں۔(سورة التوبة....۸۱)
۰۲۔ اللہ کے ہاں تو اُنہی لوگوں کا درجہ بڑا ہے جو ایمان لائے اور جنہوں نے اس کی راہ میں گھر بار چھوڑے اور جان و مال سے جہاد کیا، وہی کامیاب ہیں۔ (سورة التوبة....۱۲)
۱۲۔ اپنے باپ بھائیوں کو بھی اپنا رفیق نہ بنا¶ اگر وہ ایمان پر کفر کو ترجیح دیں۔(سورة التوبة....۲۲)
۲۲۔ مشرکین ناپاک ہیں، لہٰذا اس سال کے بعد یہ مسجدِ حرام کے قریب نہ پھٹکنے پائیں۔(التوبہ....۸۲)
۳۲۔انہوں نے اپنے علماءاور درویشوں کو اللہ کے سوا اپنا رب بنا لیا ہے۔ (سورة التوبة....۰۳)
۴۲۔ دردناک سزا کی خوشخبری دو اُن کو جو سونے اور چاندی جمع کر کے رکھتے ہیں اور انہیں خدا کی راہ میں خرچ نہیں کرتے۔(سورة التوبة....۴۳)
۵۲۔ کیا تم نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کر لیا؟ (سورة التوبة....۸۳)
۶۲۔ نکلو، خواہ ہلکے ہو یا بوجھل۔ جہاد کرو اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ۔ (التوبہ:۱۴)
۷۲۔ نماز کے لیے آتے ہیں تو کسمساتے ہوئے آتے ہیں اور راہِ خدا میں خرچ کرتے ہیں تو بادل ناخواستہ خرچ کرتے ہیں۔ (سورة التوبة....۴۵)
۸۲۔ یہ صدقات تو دراصل فقیروں اور مسکینوں کے لیے ہیں اور ان لوگوں کے لیے جو صدقات کے کام پر مامور ہوں، اور اُن کے لیے جن کی تالیفِ قلب مطلوب ہو۔ نیز یہ گردنوں کے چھڑانے اور قرضداروں کی مدد کرنے میں اور راہِ خدا میں اور مسافر نوازی میں استعمال کرنے کے لیے ہیں۔ (سورة التوبة....۰۶)
۹۲۔ منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک دوسرے کے ہم رنگ ہیں۔ برائی کا حکم دیتے اور بھلائی سے منع کرتے ہیں اور اپنے ہاتھ خیر سے روکے رکھتے ہیں۔(سورة التوبة....۷۶)
۰۳۔ مومن مرد اور مومن عورتیں، یہ سب ایک دوسرے کے رفیق ہیں، بھلائی کا حکم دیتے اور برائی سے روکتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰة دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔( التوبة....۱۷)
۱۳۔ جب اللہ نے اپنے فضل سے ان کو دولت مند کر دیا تو وہ بخل پر اتر آئے۔ (سورة التوبة....۵۷)
۵۲۔ کیا تم نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کر لیا؟ (سورة التوبة....۸۳)
۶۲۔ نکلو، خواہ ہلکے ہو یا بوجھل۔ جہاد کرو اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ۔ (التوبہ:۱۴)
۷۲۔ نماز کے لیے آتے ہیں تو کسمساتے ہوئے آتے ہیں اور راہِ خدا میں خرچ کرتے ہیں تو بادل ناخواستہ خرچ کرتے ہیں۔ (سورة التوبة....۴۵)
۸۲۔ یہ صدقات تو دراصل فقیروں اور مسکینوں کے لیے ہیں اور ان لوگوں کے لیے جو صدقات کے کام پر مامور ہوں، اور اُن کے لیے جن کی تالیفِ قلب مطلوب ہو۔ نیز یہ گردنوں کے چھڑانے اور قرضداروں کی مدد کرنے میں اور راہِ خدا میں اور مسافر نوازی میں استعمال کرنے کے لیے ہیں۔ (سورة التوبة....۰۶)
۹۲۔ منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک دوسرے کے ہم رنگ ہیں۔ برائی کا حکم دیتے اور بھلائی سے منع کرتے ہیں اور اپنے ہاتھ خیر سے روکے رکھتے ہیں۔(سورة التوبة....۷۶)
۰۳۔ مومن مرد اور مومن عورتیں، یہ سب ایک دوسرے کے رفیق ہیں، بھلائی کا حکم دیتے اور برائی سے روکتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰة دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔( التوبة....۱۷)
۱۳۔ جب اللہ نے اپنے فضل سے ان کو دولت مند کر دیا تو وہ بخل پر اتر آئے۔ (سورة التوبة....۵۷)
11 ....یعتذرون میں امر و نہی کی تعلیمات
۱۔ جو کچھ خرچ کرتے ہیں اسے اللہ کے ہاں تقرب کا اور رسولﷺ کی طرف سے رحمت کی دعائیں لینے کا ذریعہ بناتے ہیں۔ (سورة التوبة....۹۹)
۲۔ اللہ اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور اُن کی خیرات کو قبولیت عطا فرماتا ہے۔ ( التوبة....۴۰۱)
۳۔ بہتر انسان وہ ہے جس نے اپنی عمارت کی بنیاد خدا کے خوف اور اس کی رضا کی طلب پر رکھی ہو۔( التوبة:۹۰۱)
۴۔ اللہ نے مومنوں سے ان کے نفس اور ان کے مال جنت کے بدلے خرید لیے ہیں۔(التوبة....۱۱۱)
۵۔ یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اللہ کی طرف بار بار پلٹنے والے، اس کی بندگی بجا لانے والے،اس کی تعریف کے گُن گانے والے، اس کی خاطر زمین میں گردش کرنے والے، اس کے آگے رکوع اور سجدے کرنے والے، نیکی کا حکم دینے والے، بدی سے روکنے والے اور اللہ کے حدود کی حفاظت کرنے والے۔( سورة التوبة....۲۱۱)
۶۔ مشرکوں کے لیے مغفرت کی دعا نہ کروچاہے وہ رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔( التوبة....۲۱۱)
۷۔ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچے لوگوں کا ساتھ دو۔(سورة التوبة....۹۱۱)
۸۔ آبادی کے ہر حصہ میں سے کچھ لوگ نکل کر آتے اور دین کی سمجھ پیدا کرتے اور واپس جاکر اپنے علاقے کے باشندوں کوخبردار کرتے۔ (سورة التوبة....۲۲۱)
۹۔ یہ اس کتاب کی آیات ہیںجو حکمت و دانش سے لبریز ہے۔(التوبة....۰۳۱)
۰۱۔ ہر اس چیز میں جو اللہ نے زمین اور آسمانوں میں پیدا کی ہے، نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غلط روی سے بچنا چاہتے ہیں۔(سورة یونس....۶)
۱۱۔ جو لوگ ہم سے ملنے کی توقع نہیں رکھتے اور دنیا کی زندگی ہی پر راضی اور مطمئن ہوگئے ہیں، اور جو لوگ ہماری نشانیوں سے غافل ہیں، اُن کا آخری ٹھکانا جہنم ہوگا ۔ (سورة یونس....۷)
۲۱۔انسان پر کوئی سخت وقت آتا ہے تو کھڑے ، بیٹھے اور لیٹے ہم کو پکارتا ہے۔ مگر جب ہم اس کی مصیبت ٹال دیتے ہیں تو ایسا چل نکلتا ہے کہ گویا اس نے کبھی اپنے کسی بُرے وقت پر ہم کو پکارا ہی نہ تھا۔( یونس:۲۱)
۳۱۔ تم سے پہلے کی قوموں کو ہم نے ہلاک کردیا، جب انہوں نے ظلم کی روش اختیار کی۔ ( یونس....۴۱)
۴۱۔ اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو ایک جھوٹی بات گھڑ کر اللہ کی طرف منسوب کرے یا اللہ کی واقعی آیات کو جُھوٹا قرار دے۔(سورة یونس....۷۱)
۵۱۔یہ لوگ اللہ کے سوا اُن کی پرستش کررہے ہیںجو ان کو نہ نقصان پہنچا سکتے ہیں نہ نفع۔( یونس....۸۱)
۶۱۔لوگوں کا حال یہ ہے کہ مصیبت کے بعد جب ہم اُن کو رحمت کا مزا چکھاتے ہیں تو فوراً ہی وہ ہماری نشانیوں کے معاملہ میں چالبازیاں شروع کردیتے ہیں۔(سورة یونس....۱۲)
۷۱۔ لوگو! تمہاری یہ بغاوت تمہارے ہی خلاف پڑرہی ہے۔ دنیا کی زندگی کے مزے چند روزہ ہیں (سورة یونس:۳۲)
۸۱۔ جن لوگوں نے بھلائی کا طریقہ اختیار کیا ان کے لیے بھلائی ہے اور مزید فضل۔( یونس....۶۲)
۹۱۔ جن لوگوں نے برائیاں کمائیں اُن کی برائی جیسی ہے ویسا ہی وہ بدلہ پائیں گے۔(یونس....۷۲)
۰۲۔ وہ صرف اللہ ہے جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔(سورة یونس....۴۳)
۱۲۔ اللہ لوگوںپر ظلم نہیں کرتا، لوگ خود ہی اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں۔(سورة یونس....۲۴)
۲۲۔ فی الواقع سخت گھاٹے میں رہے وہ لوگ جنہوںنے اللہ کی ملاقات کو جھٹلایا ۔(سورة یونس....۴۴)
۳۲۔ تمہارے رب کی طرف سے نصیحت آگئی ہے۔ یہ وہ چیز ہے جو دلوں کے امراض کی شفا ہے اور جو اسے قبول کرلیں ان کے لیے رہنمائی اور رحمت ہے۔(یونس....۷۵)
۴۲۔ تقویٰ کا رویہ اختیار کرنے والے مومنوں کے لیے کسی خوف اوررنج کا موقع نہیں ہے۔( یونس:۳۶)
۵۲۔ جو لوگ اللہ کے سوا کچھ شریکوںکو پکاررہے ہیں وہ نرے وہم و گمان کے پیرو ہیں ۔( یونس....۶۶)
۶۲۔ جو لوگ اللہ پر جھوٹے افتراءباندھتے ہیں وہ ہرگز فلاح نہیں پاسکتے۔(سورة یونس....۹۶)
۷۲۔ ہم حد سے گزرجانے والوںکے دلوں پر ٹھپّہ لگا دیتے ہیں۔ ( یونس....۴۷)
۸۲۔ ثابت قدم رہو اور ان لوگوں کے طریقے کی ہرگز پیروی نہ کرو جو علم نہیں رکھتے(سورة یونس....۹۸)
۹۲۔ شک کرنے والوںمیں سے نہ ہو۔ اور ان لوگوں میں نہ شامل ہو جنہوںنے اللہ کی آیات کو جھٹلایا ہے۔ ورنہ تو نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا۔(سورة یونس....۵۹)
۰۳۔ جو لوگ عقل سے کام نہیں لیتے اللہ اُن پر گندگی ڈال دیتا ہے۔ (سورة یونس....۰۰۱)
۱۳۔ یکسو ہوکر اپنے آپ کو ٹھیک ٹھیک اس دین پر قائم کردے، اور ہرگز ہرگز مشرکوں میں سے نہ ہو۔ اور اللہ کو چھوڑ کر کسی ایسی ہستی کو نہ پکار جو تجھے نہ فائدہ پہنچا سکتی ہے نہ نقصان۔(سورة یونس....۵۰۱)
۲۳۔ تم اُس ہدایت کی پیروی کیے جا¶ جو تمہاری طرف بذریعہ وحی بھیجی جارہی ہے اور صبر کرو یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کردے۔ اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔ (یونس....۹۰۱)
۳۳۔ تم اپنے رب سے معافی چاہو اور اس کی طرف پلٹ آ¶ تووہ ایک مدت خاص تک تم کو اچھا سامانِ زندگی دے گا اور ہر صاحبِ فضل کو اُس کا فضل عطا کرے گا۔(سورة ھود....۳)
12....ومآمن دآبة میں امر و نہی کی تعلیمات
۱۔ زمین میں چلنے والا کوئی جاندار ایسانہیں ہے جس کا رزق اللہ کے ذمے نہ ہو۔(سورة ھود....۶)
۲۔ ہم انسان کو اپنی رحمت سے نوازنے کے بعد پھر اُس سے محروم کردیتے ہیں تو وہ مایوس ہوتا ہے اور ناشکری کرنے لگتا ہے۔(سورة ھود....۹)
۳۔ جو لوگ بس اس دنیا کی زندگی اور اس کی خوشنمائیوں کے طالب ہوتے ہیں ان کی کار گزاری کا سارا پھل ہم یہیں ان کو دے دیتے ہیں۔ (سورة ھود....۵۱)
۴۔ اُس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ گھڑے؟ (سورة ھود....۸۱)
۵۔ خدا کی لعنت ہے ظالموںپر ۔ اُن ظالموںپر جو خدا کے راستے سے لوگوںکو روکتے ہیں۔اُس کے راستے کو ٹیڑھا کرنا چاہتے ہیں اور آخرت سے انکار کرتے ہیں ۔ (سورة ھود....۹۱)
۶۔ جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے اور اپنے رب ہی کے ہوکر رہے تو یقینا وہ جنتی لوگ ہیں ( ھود:۲۲)
۷۔ اپنے رب سے معافی چاہو، پھر اُس کی طرف پلٹو۔(سورة ھود....۱۵)
۸۔ اللہ کی بندگی کرو،اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیںہے۔(سورة ھود....۱۶)
۹۔ وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا تھا تو ایک سخت دھماکے نے اُن کو دھرلیا اور وہ اپنی بستیوں میں اس طرح بے حس و حرکت پڑے کے پڑے رہ گئے کہ گویا وہ وہاں کبھی بسے ہی نہ تھے۔(سورة ھود....۸۶)
۰۱۔ ٹھیک انصاف کے ساتھ پورا ناپو اور تولو اور لوگوں کو اُن کی چیزوں میں گھاٹا نہ دیا کرو اور زمین میں فسادنہ پھیلاتے پھرو۔(سورة ھود....۵۸)
۱۱۔ اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور ہر معاملہ میں اسی کی طرف میں رُجوع کرتا ہوں۔(ھود....۹۸)
۲۱۔ نماز قائم کرو دن کے دونوں سروں پر اور کچھ رات گزرنے پر۔ (سورة ھود....۴۱۱)
۳۱۔ ظالم لوگ تو انہی مزوں کے پیچھے پڑے رہے جن کے سامان انہیں فراوانی کے ساتھ دیئے گئے تھے اور وہ مجرم بن کر رہے۔(سورة ھود....۷۱۱)
۴۱۔ پیغمبروں کے قصوں کے اندر تم کو حقیقت کا علم ملا اورمومنوں کو نصیحت نصیب ہوئی۔( ھود....۰۲۱)
۵۱۔ حقیقت یہ ہے کہ شیطان آدمی کا کھلا دشمن ہے۔( یوسف....۴)
cute_sweety
08-26-2012, 03:50 PM
bari thread hai time likar read karo ki
Jazak Allah khair
yahan roozana posts ki jati hai siso
buhat khush rahye
ღƬαsнι☣Rασ™
10-31-2012, 03:32 PM
Jazak Allah ....
Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.