life
08-17-2012, 12:25 AM
گیند
لکڑی کی الماری سے
کچھ بیکار سی چیزوں میں
ایک گیند ملی تھی
پھٹّے پرانے کپڑوں کی
اپنے جنم دن پر مجھ کو
ماں نے بنا کر دی تھی
رنگ برنگی گیند
بہت ہی پیاری
اِک اِک دھاگے میں اب بھی ہے
اُس کے لَمس کی خوشبو باقی
پھٹّے ہوئے میرے بچپن پہ
اُس نے لگائے تھے
رنگیں خوابوں کے پیوند
لکڑی کی الماری سے
کچھ بیکار سی چیزوں میں
ایک گیند ملی تھی
پھٹّے پرانے کپڑوں کی
اپنے جنم دن پر مجھ کو
ماں نے بنا کر دی تھی
رنگ برنگی گیند
بہت ہی پیاری
اِک اِک دھاگے میں اب بھی ہے
اُس کے لَمس کی خوشبو باقی
پھٹّے ہوئے میرے بچپن پہ
اُس نے لگائے تھے
رنگیں خوابوں کے پیوند