Log in

View Full Version : قل ہو اللہ احد پڑھنے کی فضلیت کے بیان میں


ROSE
08-10-2012, 04:52 PM
احمد بن عبدالرحمن بن وہب، عبداللہ بن وہب، عمرو بن حارث، سعید بن ابی ہلال، ابوالرجال محمد بن عبدالرحمن، عمرة بنت عبدالرحمن، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو ایک سریہ میں امیر بنا کر بھیجا وہ اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھاتے تھے اور نماز میں قرات ختم کر کے ( قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) بھی پڑھتے تھے جب وہ لوگ واپس آئے تو اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس سے پوچھو کہ وہ اس طرح کیوں کرتا تھا تو لوگوں نے اس سے پوچھا کہ وہ اسطرح کیوں کرتا تھا تو اس نے کہا اس سورة میں رحمن (اللہ جل جلالہ) کی صفات بیان کی گئی ہیں اس لئے میں پسند کرتا ہوں کہ میں اسے پڑھوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس آدمی سے کہہ دو کہ اللہ تعالی بھی اس سے محبت کرتا ہے۔

صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 1884 حدیث مرفوع مکررات 3 متفق علیہ 2 بدون مکرر
8 - فضائل قرآن کا بیان : (120)
قل ہو اللہ احد پڑھنے کی فضلیت کے بیان میں
[/b]

Mf Great Power
08-10-2012, 04:57 PM
thnxs sharing

ROSE
08-10-2012, 05:05 PM
Thanksssssss

life
10-16-2012, 12:35 AM
nice sharing

Adeela
10-16-2012, 12:45 AM
niceeeeeeeeeeeeeeeee

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.