PDA

View Full Version : ہر لمحہ


life
08-10-2012, 05:48 AM
بہت سی خواہشیں انمول ہوتی ہیں اور انکی اثرانگیزی سے انکار ممکن نہیں،
بہت سی خواہشیں تشنہ رہ جاتی ہیں اور نیند میں وہ ایک ادہورے سپنے کی طرح یاد رہ جاتی ہیں
اور ایک پیاس ہمشہ ادھوری رہ جاتی ہے
جب بہت سی باتیں ان کہی رہ جاتیں ہیں
سمندر میری پیاس نہیں بجھاتے
ہاں مگر، تمہاری ایک ایسی نگاہ جو صرف میری طرف اٹھے
بہتے پانی کے شور کو نغمہ بنادیتی ہے
اور تمہارے ہونٹوں کے چشموں سے سیراب ہوکر
میں اپنی بے چین خواہش کو ایک تصویر بنادیتا ہوں
ہر لمحہ تمہاری یاد کو اپنی زندگی بنادیتا ہوں

life
08-11-2012, 11:09 PM
میرے چاہنے والو !

چشمِ نم کو روتے ہو؟
میری وحشتیں تم پر کیوں گراں گزرتی ہیں؟
میرے رنج و غم پر تم
کیوں اداس رہتے ہو؟
کیوں سوال کرتے ہو؟
میرے چاہنے والو !
کبھی ویران آنکھوں کا خواب بن کے دیکھا ہے؟
یاد میں ڈھلے ہو تم؟
کسی کے خشک ہونٹوں کی کانپتی دعاؤں میں
صد ہا برس رہ کر
خاک میں ملے ہو تم؟
سائبان کھویا ہے؟
دھوپ میں جلے ہو تم؟
زندگی کا حاصل جو پیار تم نے پایا تھا
نفرتوں میں بدلا ہے؟
دوستی کے پردے میں ملنے والے دشمن کے،
ہاتھ سے لٹے ہو تم؟
میرے چاہنے والو !
اُن ویران آنکھوں کا خواب تو بنو پہلے
یاد میں ڈھلو پہلے
مہربان آنکھوں کی
نفرتوں کو سہہ جاؤ،
خاک میں ملو پہلے
پھر تمہیں خبر ہوگی
میری وحشتیں کتنی
تلخ اک حقیقت ہیں
چشمِ تر کے آنسو بھی
گردشِ زمانہ کے درد کی امانت ہیں
درد تو سہو پہلے
پھر تمہیں خبر ہوگی
میرے چاہنے والو

SHAYAN
08-17-2012, 12:35 AM
Buht Khoob

life
08-17-2012, 09:16 PM
thanks shayan

ღƬαsнι☣Rασ™
09-02-2012, 09:50 AM
Very Nice

ĶįňĢ őf ĻōVęŘ
09-02-2012, 10:59 AM
zbardast....

life
10-08-2012, 08:48 PM
thanks T R

life
10-08-2012, 08:48 PM
thanks king

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.