PDA

View Full Version : خواب


life
08-10-2012, 05:46 AM
بے خواب نیند کے سراب

اسکے خدوخال میرے جسم کی حرارتوں میں لکھ دیئے گئے حیرتوں کی چار دیواری سے دور

پرندوں کی آوازوں کے ہمراہ طلوع ہونے والی صبح میں

جہاں گہری نیند میں دیکھے جانے والے خواب ہمیشہ ٹوٹ جاتے ہیں

ایک احساس بے کنار آسمانوں کی سمت پھیل رہا تھا

خواب کی بے چین نیند سے جاگ کر اس کا سایہ

میری روح کی ویرانی کو چھو گیا

اس کے بدن کا پھل دار سایہ

میرے وجود پر چھا رہا تھا

میرے ہاتھ مٹی کے بدن کو سانچوں میں ڈھال رہے تھے

اس کے وجود کو میں نے کتنی ہی تصویروں میں دیکھا

مگر اس کے ہونے کا احساس سورج کی تیز روشنی میں جل رہا تھا


تب ہم نے اپنی قربتوں کے نشہ میں ڈوبی شراب سے

ہونٹوں کی پیاس بجھائی

تاکہ عکس در عکس

جنموں تک پھیلی

آوارگی کی بے خواب نیند کے سراب سے

ہمیں رہائی ملے

life
08-11-2012, 11:10 PM
اُسے کہنا کہ اب وہ بارشوں کے موسم میں
دِل کے بند دریچوں کو وا نہیں کرتی
اُسے کہنا کہ اب وہ تتلیاں پکڑنے کو
کسی سر سبز جزیرے پر جایا نہیں کرتی
اُسے کہنا کہ اب وہ زندگی کے موضوع پہ
کوئی ترنم ریز نغمہ چھیڑا نہیں کرتی

اُسے کہنا کہ اب وہ موجوں کے تلاطم سے
عہدِ ماضی کی طرح گھبرایا نہیں کرتی

اُسے کہنا کہ اب وہ نرم خوابوں کی سر زمین پہ
گلاب کے سپنے سنجویا نہیں کرتی

اُسے کہنا اب وہ اپنے آنگن کے موتیا کو
کسی گجرے کے گہنے میں پرویا نہیں کرتی

اُسے کہنا کہ اب وہ سرد اور تاریک راتوں میں
جاگتی تو رھتی ھے ، رویا نہیں کرتی

SHAYAN
09-05-2012, 12:07 AM
Buht Khoob

life
09-12-2012, 09:57 PM
thanks shayan

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.