PDA

View Full Version : ملتان: پی پی، لیگی کارکنوں میں تصادم


-|A|-
02-28-2009, 10:51 PM
ملتان: پی پی، لیگی کارکنوں میں تصادم

http://www.bbc.co.uk/worldservice/images/2009/02/20090228173145multan_worker_203.jpg
گھنٹہ گھر چوک میں پی پی پی اور لیگی کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے
پنجاب کے شہروں ملتان اور جھنگ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے ایک دوسرے کے خلاف جلوس نکالے ملتان میں دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں تصادم اور ہاتھا پائی ہوئی جبکہ جھنگ کی ریلیاں پرامن رہیں۔
پیپلز پارٹی نے اپنی مرحومہ لیڈر بےنظیر بھٹو کی راولپنڈی والی یادگار کو نقصان پہنچانے کے خلاف ملتان پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی۔ دوسری طرف مسلم لیگی کارکن پنجاب حکومت کی برطرفی کے خلاف اندرون شہر میں جلوس نکال رہے تھے۔

دونوں ریلیاں ایک ہی وقت میں گھنٹہ گھر چوک پہنچیں تو مخالفانہ نعرے بازی شروع ہوگئی ہے جو کچھ دیر بعد ہاتھا پائی اور دوطرفہ خشت باری میں تبدیل ہوگئی۔

پولیس اور مقامی لیڈروں کی مداخلت سے لڑائی کا خاتمہ ہوا مسلم لیگی کارکنوں نے ایک بس کو توڑ دیا۔اندرون شہر کی دکانیں بند ہیں اور پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

جھنگ میں مسلم لیگ نون کی ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے بھوانہ تھانہ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی جہاں دھرنا دیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کی ریلی کا اختتام فوارہ چوک میں ہوا۔

لاہور میں رائے ونڈ کے شریف فارم ہاؤس میں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ نون لاہور کے عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر بھر میں احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے۔
http://www.bbc.co.uk/worldservice/images/2009/02/20090225153018nawaz_shahbaz_presser_416.jpg

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.