Log in

View Full Version : رحمان، وطن واپسی پر پرجوش استقبال


-|A|-
02-28-2009, 10:44 PM
رحمان، وطن واپسی پر پرجوش استقبال
http://www.bbc.co.uk/worldservice/images/2009/02/20090226030445resul_416.jpg

رسول پوکٹی کو سلم ڈاگ ملئینر میں بہترین ساؤنڈ ڈیزائن کرنے کے لیے آسکر اعزاز سے نوازہ گیا ہے۔


انڈیا کے مشہور موسیقار اے آر رحمان کو برطانوی فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ کے لیے دو آسکر اور رسول پوکٹّی کو بہترین ساؤنڈ ڈیزائین کرنے کے لیے آسکر اعزاز ملنے کے بعد ان کی وطن واپسی پر ان کا والہانہ استقبال ہوا ہے۔
اے آر رحمان جمعرات کی صبح جب چنئی ہوائی اڈے سے باہر نکلے تو کیرل کے فن کاروں نے خصوصی موسیقی کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

انڈین ائیر لائنز نے ان کے استقبال کے لیے خصوصی تیاریاں کی تھیں۔ رات ہونے کے باوجود بھی لوگوں کی ایک بڑی ان کا استقبال کرنے کے لیے منتظر تھی۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اے آر رحما ن نے کہا کہ آسکر اعزاز بھارت کے لیے فخر اور عزت کی بات ہے۔

ادھر ممبئی ائیرپورٹ پر رسول پوکٹی اور سلم ڈاگ ملینیئر میں پولیس افسر کا کردار ادا کرنے والے بھارتیہ اداکار عرفان خان کا پر جوش استقبال ہوا۔

رسول پوکٹی نے کہا کہ وہ اپنا آسکر اعزاز ہندوستان کے نام کرتے ہیں۔

http://www.bbc.co.uk/worldservice/images/2009/02/20090226093933ar_rehman_2_203_bb.jpg
آے آر رحمن کو دو آسکر اعزاز ملے ہیں

بہترین موسیقی کے لیے رحمان کو انفرادی طور پر جبکہ ’اوریجنل‘ گانے (جے ہو) کے لیے انہیں اور شاعر گلزار کو آسکر دیا گیا ہے۔

یہ پہلی بار ہے جب آسکرز میں ہندوستانی فن کاروں کو ایک سے زیادہ اعزاز ملے ہیں۔ اس سے قبل 1983 میں فلم’گاندھی‘ کے ملبوسات ڈیزائن کرنے کے لیے بھانو اتھایا اور 1992 میں ہدایت کار ستیہ جیت رے کو لائف ٹائم اچیومنٹ آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

بہترین موسیقی کے علاوہ ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ کو بہتریں ہدایت کاری اور بہترین فلم سمیت آٹھ ایوارڈ ملے ہیں۔

43 سالہ اے آر رحمان نے بہترین موسیقی کے لیے ایوارڈ تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں فلم کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، خاص طور پر ڈینی بوئیل (ہدایت کار) کا، جنہوں نے مجھے اتنا بڑا موقع دیا‘۔

انہوں نے مزيد کہا کہ ’میں ممبئی کے لوگوں اور زندگی جینے کے ان کے جذبے کی عکاسی کرنے والی فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ کو سلام کرتا ہوں۔‘

بھارت کے بارے میں بنائی جانے والی ایک مختصر دستاویزی فلم کو بھی آسکر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ’سمائل پنکی‘ نامی 39 منٹ کی یہ دستاویزی فلم امریکی شہری میگن مائی لین کی ہدایت کاری میں بنی ہے۔ فلم کی کہانی ایک آٹھ سالہ ایسی لڑکی کی ہے جسے ’کلفٹ لِپ‘ہے یعنی پیدائش سے ہی اس کا اوپر کا ہونٹ کٹا ہوا ہے۔

safa
03-01-2009, 02:11 PM
thnx

Shahid
03-06-2009, 02:33 AM
Slumdog doing great busines all over the world big hit from bollywood

!«╬Ĵamil Malik╬«!
07-18-2010, 12:55 PM
Nice Sharing

munazza
11-12-2010, 10:16 AM
thanks for this information

nadia88
12-03-2010, 04:39 PM
A Rehman is a great singer
really like your sharing

Saba90
01-07-2011, 07:48 AM
mind blowing thanks ...

Isha
02-02-2011, 08:30 AM
thanks for your sharing

*NRB*
01-27-2012, 10:56 AM
ahaan nice

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.