-|A|-
02-28-2009, 10:37 PM
پاکستان آسٹریلیا سیریز اپریل سے
http://www.bbc.co.uk/worldservice/images/2007/04/20070425142310nathan_bracken203.jpg
آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے بھی انکار کرچکی ہے
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی اور ابوظہبی میں پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی ون ڈے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ چھ یا سات مئی کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے پہلے دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز 22 اور24 اپریل کو دبئی اسپورٹس سٹی میں کھیلے جائیں گے۔
بقیہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز ابوظہبی میں 27 اپریل یکم مئی اور3 مئی کو ہونگے۔
دورے کے واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ چھ مئی رکھی گئی ہے تاہم منتظمین کا خیال ہے کہ امارات میں چونکہ جمعہ کو چھٹی ہوتی ہے لہذا ویک اینڈ کی مناسبت سے یہ میچ جمعرات سات مئی کو کھیلا جائے۔
دبئی اسپورٹس سٹی پہلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کررہا ہے۔ اس کے روح رواں عبدالرحمن بخاطر ہیں جو شارجہ میں طویل عرصہ بین الاقوامی کرکٹ کا انعقاد کرچکے ہیں۔
ابوظہبی حالیہ چند برسوں میں بہترین سہولتوں سے آراستہ کرکٹ سینٹر کے طور پر سامنے آیا ہے۔
گزشتہ نومبر میں وہاں ویسٹ انڈیز پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیل چکی ہے کیونکہ اس نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر پاکستان میں یہ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد یہ امارات میں کھیلی جارہی ہے۔
آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے بھی انکار کرچکی ہے جو آئندہ سال کسی نیوٹرل مقام پر کھیلے جانے کا امکان ہے۔
آسٹریلوی ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ ختم کرکے اٹھارہ اپریل کو دبئی پہنچے گی۔