Log in

View Full Version : روشنی کی فضا پانے والے گئے اور میں رہ گیا


ROSE
08-04-2012, 11:14 PM
نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم


روشنی کی فضا پانے والے گئے اور میں رہ گیا
در پہ سرکار کے جانے والے گئے اور میں رہ گیا

اس برس میری تقدیر کھوٹی رہی یعنی سوتی رہی
ناز قسمت پہ فرمانے والے گئے اور میں رہ گیا

اس درِ پاک پر،کتنے پہلے پہل، کتنے بارِ دگر
زندگی کی سند لانے والے گئے اور میں رہ گیا

اے شہِ ؐدوسرا دل پہ قابو رہے بھی تو کیسے رہے؟
ہم سفر میرے کہلانے والے گئے اور میں رہ گیا

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.