Log in

View Full Version : جنت کے وارث


ROSE
08-04-2012, 02:56 PM
جنت کے وارث

(( وَالَّذِینَ ہُم لِاَمٰنٰتِہِم وَعَہدِہِم رَاعُونَ0 وَالَّذِینَ ہُم عَلٰی صَلَوٰتِہِم یُحَافِظُونَ 0 اُولٰٓیکَ ہُمُ الوَارِثُونَ 0 الَّذِینَ یَرِثُونَ الفِردَوسَ ہُم فِیہَا خٰلِدُونَ )) ( المومنون )
وہ لوگ جو اپنی امانتوں اور وعدوں کا لحاظ کرتے ہیں اور وہ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں وہی لوگ وارث ہیں جو جنت الفردوس کے وارث بنتے ہیں ۔ وہ اس جنت میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ۔
امانت کی ادائیگی اور وعدے کا لحاظ رکھنا مومنوں کی خاص علامت ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو امانت دار نہیں اس کے دین کا کوئی اعتبار نہیں اور جو وعدہ کر کے پورا نہیں کرتا اس کا ایمان قابل قبول نہیں ۔ مومن کی یہ خوبی ہے کہ جب اس کے پاس کوئی امانت رکھی جائے تو وہ اس میں خیانت نہیں کرتا خواہ اس میں اس کا کتنا بھی نقصان ہو جائے ۔ امانت صرف رقم یا کوئی چیز ہی نہیں ہوتی بلکہ بات اور مجلس بھی امانت ہوتی ہے ۔ لہٰذا اللہ کا قرب اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے امانت اور وعدے کا لحاظ کیا ۔ امانت میں خیانت اور وعدہ پورا نہ کرنا منافق کی علامت ہے ۔
مومن جس سے جو بھی وعدہ کرتا ہے اسے پورا کرتا ہے اس لیے کہ اللہ پاک نے حکم دیا ہے کہ وعدے پورے کرو ۔ امانت اور وعدے کی پاسداری کے ساتھ ساتھ مومن اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔ نماز کی حفاظت کا مفہوم یہ ہے کہ پانچوں نمازیں مقررہ اوقات پر سنت نبوی کے مطابق ادا کرنا ، جو اپنی نمازوں کی حفاظت نہیں کرتے ۔ ان کے لیے اللہ پاک نے جہنم کی ویل وادی میں داخلے کی خبر دی ہے یا انہیں ہلاکت سے ڈرایا ہے ۔ امانت میں خیانت نہ کرنے والے اور اپنے کئے ہوئے وعدے کا پاس کرنے والے جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں ان کے لئے جنت میں داخلے کی بشارت کے ساتھ ساتھ یہ خوشخبری بھی دی جا رہی ہے کہ وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جن کا تصور بھی ذہن میں نہیں آیا ۔ اس مقام پر ہمیشہ رہنا بڑی ہی سعادت کی بات ہے

Muntazir Nigahain
08-04-2012, 11:35 PM
JazakAllah khair !

ROSE
08-04-2012, 11:43 PM
Thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.