ROSE
07-13-2012, 01:42 PM
کاش کچھ دیر یونہی وقت گُزرتا رہتا
میں اُسے دیکھتا رہتا وہ سنورتا رہتا
اجنبی کتنا اکیلا ہے محبت کا سفر
تو میرے ساتھ نہ ہوتا تو میں ڈرتا رہتا
میں تو صُبحوں کی طرح گود میں لیتا اُس کو
وہ کہ سوُرج تھا تو پھر روز اُبھرتا رہتا
اک نہ اِک رُخ پہ میری آنکھ بکھرتی رہتی
اک نہ اِک عکس میرے دل میں اُترتا رہتا
اُس کو جانا تھا کوئی زخم ہی دے کر جاتا
اس بہانے میں اُسے یاد تو کرتا رہتا
کوئی تصویر تو آخر کو اُبھر ہی آتی
رنگ خاکوں میں وہ کچھ دیر تو بھرتا رہتا
میں اُسے دیکھتا رہتا وہ سنورتا رہتا
اجنبی کتنا اکیلا ہے محبت کا سفر
تو میرے ساتھ نہ ہوتا تو میں ڈرتا رہتا
میں تو صُبحوں کی طرح گود میں لیتا اُس کو
وہ کہ سوُرج تھا تو پھر روز اُبھرتا رہتا
اک نہ اِک رُخ پہ میری آنکھ بکھرتی رہتی
اک نہ اِک عکس میرے دل میں اُترتا رہتا
اُس کو جانا تھا کوئی زخم ہی دے کر جاتا
اس بہانے میں اُسے یاد تو کرتا رہتا
کوئی تصویر تو آخر کو اُبھر ہی آتی
رنگ خاکوں میں وہ کچھ دیر تو بھرتا رہتا