Log in

View Full Version : لاہور ٹیسٹ کے لئے بیس کھلاڑی


-|A|-
02-25-2009, 11:45 PM
لاہور ٹیسٹ کے لئے بیس کھلاڑی

http://www.bbc.co.uk/worldservice/images/2009/02/20090210143045abdul_qadir203.jpg

عبدالقادر نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کا کام ممکنہ کھلاڑی منتخب کرنا ہے


قومی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف یکم مارچ سے لاہور میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے بیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
چیف سلیکٹر عبدالقادر نے بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اگرچہ یہ اسکواڈ پندرہ رکنی ہے لیکن اعلان کردہ پانچ ریزرو کھلاڑیوں میں سے بھی کسی کو حتمی ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے۔

اعلان کردہ پندرہ کھلاڑیوں میں یونس خان ( کپتان ) خرم منظور۔ سلمان بٹ۔ مصباح الحق۔ شعیب ملک۔فیصل اقبال۔ کامران اکمل۔ یاسرعرفات۔ عمرگل۔ سہیل خان ۔ دانش کنیریا۔ عاصم کمال۔ فوادعالم۔ احمد شہزاد اورمحمد طلحہ شامل ہیں۔

جن پانچ ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے وہ سہیل تنویر۔ عبدالرؤف۔ سعید اجمل۔ شاہد آفریدی اورناصر جمشید ہیں۔

عبدالقادر کا کہنا ہے کہ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کی وکٹ نہیں دیکھی ہے لہذا کپتان کو سلیکشن میں زیادہ آسانی فراہم کرنے کے لئے بیس کھلاڑی رکھے گئے ہیں تاکہ وکٹ اور کنڈیشن کو دیکھ کر وہ حتمی ٹیم کا انتخاب کرسکیں۔

عبدالقادر نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کا کام ممکنہ کھلاڑی منتخب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ان کھلاڑیوں کو مناسب موقع ملنا چاہئے۔

انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ پر کہا کہ ماضی میں بھاری اسکورنگ کے نہ جانے کتنے ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں لیکن ان وکٹوں پر تنقید نہیں ہوئی۔

!~*SOoLi
02-26-2009, 01:07 AM
Best of luck Younus & Company ;)

safa
02-26-2009, 05:00 PM
nice

-|A|-
02-26-2009, 10:01 PM
Thanks all

Nida-H
02-26-2009, 10:56 PM
thnx 4 sharing..

Hussain
03-01-2009, 11:28 AM
tfs

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.