View Full Version : شریف برادران نا اہل، آپ کی رائے؟
-|A|-
02-25-2009, 11:21 PM
شریف برادران نا اہل، آپ کی رائے؟
http://www.bbc.co.uk/worldservice/images/2009/02/20090225113003zardari_nawazs_203x152ob.jpg
سپریم کورٹ نے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نااہل قراد دیتے ہوئے، شہباز شریف کے بطور وزیراعلی پنجاب اور رکن پنجاب اسمبلی نوٹیفیکشین بھی منسوخ کر دیے ہیں۔
حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی نااہلی کے فیصلے پر عوامی حلقوں میں حیرانی اور تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے بھرپور مزاحمت کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
کیا اس فیصلے سے ملک میں مصالحت کی سیاست کو دھچکا پہنچا ہے؟ کیا ملک ایک مرتبہ پھر سیاسی کشیدگی کی راہ پر آ گیا ہے؟ اس سے پاکستان کی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
اس تمام صورتحال پر آپ کا ردعمل کیا ہے؟
-|A|-
02-25-2009, 11:24 PM
http://www.bbc.co.uk/urdu/specials/images/146_sharif_voxpop_si/315150_larkana01.jpg
فرید احمد لاڑکانہ کے ایک پیٹرول پمپ پر کام کرتے ہیں ۔ان کے خیال میں شریف برادران کے خلاف عدالتی فیصلہ حکومت کی گیم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ نااہل ہیں تو حکومت کون سی اہل ہے۔ تحریر و تصاویر: نثار کھوکھر، لاڑکانہ
http://www.bbc.co.uk/urdu/specials/images/146_sharif_voxpop_si/315241_larkana02.jpg
جاوید علی لاڑکانہ میں جناح باغ چوک پر بریانی لگاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ، سائیں نواز شریف ججوں کو نہیں مانتے تھے اس لیے ان کے خلاف فیصلہ آیا۔ان کے مطابق ججوں کو نواز شریف کی بات بری لگی ہوگی۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/specials/images/146_sharif_voxpop_si/315251_larkana03.jpg
غلام حیدر لاڑکانہ شہر میں مونگ پھلی کا ٹھیلا لگاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے تھا ۔برا ہوا مگر ا س میں زرداری کا یا پیپلزپارٹی ہاتھ نہیں ججوں کا فیصلہ ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/specials/images/146_sharif_voxpop_si/31531_larkana04.jpg
لاڑکانہ کے قلندر بخش صوفی کا کہنا ہے عدالتوں کےفیصلہ کبھی کبھار بھاری پڑجاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی تب بھی انہیں عدالتی فیصلہ بھاری لگا تھا۔ان کے مطابق موجودہ حالات کی مناسبت سے فیصلہ درست نہیں ہوا ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/specials/images/146_sharif_voxpop_si/315312_larkana05.jpg
عبدالوہاب لاڑکانہ میں سگریٹ کیبن کے مالک ہیں ۔ان کے مطابق فیصلہ درست نہیں ہوا ہے۔اسطرح کے فیصلوں سے ملکی حالات کو دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے۔ان کے مطابق شہید رانی بینظیر بھٹو کے شہر میں بھی احتجاج ہوا ہے اور لوگوں کو فیصلہ برا لگا ہے۔
A L i
02-25-2009, 11:29 PM
what can we say abt it
hamare kehne se koi farq nahi pare ga
kyonke awam ki na pehle kabhi suni gayi aur na ab suni jaye gi
another BLUNDER by Zar Dari
!~*SOoLi
02-25-2009, 11:31 PM
Kaisi Musalihat yaar, Ye PPP & N League Ikathi Nahi Chal Sakti ..
Zara Judiciary Ko Azaad Kar K Daikho, Asif Zardari Kay Saray Case Samnay Aye Gay..
N League Ko Punjab Ki Awam Nay Elect Kiya Tha Zardari Nay Nahi ..
Zardari Ko Actually Apna Khatra hay, Nawaz Group Cheif Justic Ka Shor Jo Daltay Hain
Lahore Kay Halaat To Bohat Kharab Rahay Aaj .. Inshallah Jaldi Governer Rule Khatam Hoga :D
-|A|-
02-25-2009, 11:33 PM
وقت ارسال : 25/02/09 12:35 GMT
يہ فيصلہ سراسر نا انصافی ہے۔ اس سے جہاں جمہوريت دشمن قوتين مضبوط ہوں گی وہيں مسلم ليگ (ن) کو بھی بند گلی ميں دھکيل ديا گيا ہے۔ وعدہ خلاف آصف زرداری کو مبارک ہو کہ نيم جان جمہوريت کے خاکے ميں مرضی کے رنگ بھر ليں۔
Dr. Zahid Rana، گوجرانوالہ
وقت ارسال : 25/02/09 12:34 GMT
جب تک افتخار محمد چوہدری کو بحال نہيں کيا جاتا اس طرح کے صدارتی فيصلے ہوتے رہيں گے۔
محمدعارف سعيد، سليماني بازار جہانياں، پاکستان
وقت ارسال : 25/02/09 12:32 GMT
سرمايہ داروں کے ٹولے و تاجروں کے جتھے پر مشتمل ن ليگ ہو يا کوئی اور جو نہ صرف بيک وقت بلکہ خالصتاً ملائيت و آمريت کی پيداوار ہو، نے ہميشہ انتشار کی سياست کی ہے اور کبھی نہيں چاہا کہ پاکستان ميں سياسی استحکام پيدا ہو۔ ممبئی دہشتگردي، افغانستان ميں اتحادي فوج کي تعدادا ميں اضافہ کے پيش نظراس وقت پاکستان پر ’عالمی استعمار‘ اپنا شکنجہ مزيد تنگ کر رہا ہے ليکن ايک يہ ن ليگ ہے جو معطل عدليہ کو ’ديوتا‘ بنا کر اور رواں عدليہ کی ’کردار کشی‘ کر کےملک ميں افراتفری پيدا کرکے استعمار کا کام بلواسطہ آسان کر رہی ہے۔
نجيب الرحمان سائکو، *لاہور* [P@KI$T@N]
وقت ارسال : 25/02/09 12:32 GMT
ہائے بيچارے مياں صاحب کل تک بڑی بڑھکيں مار رہے تھے۔ اب نہ سپريم کورٹ پر حملہ آور ہو سکتے ہيں نہ بذريعہ جہاز بريف کيس بھيج کر اپنے حق ميں فيصلہ لے سکتے ہيں ايک ہی کام کرسکتے ہيں يعنی تو چل ميں آيا۔ اب نہ ان کے پسنديدہ چوہدری صاحب سيٹ پر ہيں۔ چلو لاہور اور لاڑکانہ کچھ تو برابر ہوئے۔
محمد انس علی رضا، پاکستان
وقت ارسال : 25/02/09 12:31 GMT
آج انصاف کا تقاضا پورا ہو گيا، عدليہ کی آزادی کا نعرہ عدليہ کے فيصلے کا احترام کر کے ہی پورا کيا جا سکتا ہے نا کہ اپنی پسند کے فيصلے کہ نہ ہونے پر سڑکوں پہ ٹائر جلا کر۔ يہ عدليہ کو يرغمال بنانے کا ہتھکنڈہ ہے جو نواز شريف نے اپنے پچھلی حکومت ميں بھی استعمال کيا تھا۔ بندہ پوچھے مشرف کے پی سی او ججوں کو ماننے کيليے تم تيار نہيں تو مشرف کی حمايت کرنے والی پارٹی کے ساتھ کيا جوڑ توڑ شروع کر رکھا ہے۔ جن لوگوں کے خلاف اليکش ميں تقريريں کيں اب وہ دوست نظر آنے لگے۔ کھلا دھوکہ دے رہے ہو عوام کو۔
rashid suhail، leeds، برطانیہ
وقت ارسال : 25/02/09 12:31 GMT
یہ ایک پارٹی کے خاص طبقے کی جیت ہے اور اس بدقسمت عوام کی ہار ہے جو ملک میں جمہوریت کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتی ھے۔
علی احمد، برطانیہ
وقت ارسال : 25/02/09 12:30 GMT
ايسی عدالتوں سے اور کيا توقع کی جا سکتی ہے۔
نامعلوم، پاک
وقت ارسال : 25/02/09 12:30 GMT
ڈوگر راج ايک انمول نمونہ۔ مشرف کی باقيات کا فيصلہ۔ لگتا ہے کہ نوے کی دہائی کا دور واپس آ رہا ہے۔ ملک انتشار کی طرف جا رہا ہے۔
Yassir Arfat، Lahore، پاکستان
وقت ارسال : 25/02/09 12:27 GMT
شريف برادران کي نا اہلی 1977 ء کے بعد دوسرا عدالتی قتل ہے جس طرح بھٹو کا عدلتی قتل عوام آج تک نہيں بھولے ہيں اس طرح شريف برادران کے عدالتی سياسی قتل کے ملکی سياست پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔
محمدعارف سعيد، سليماني بازار جہانياں، پاکستان
وقت ارسال : 25/02/09 12:23 GMT
ايک بيگناہ ملزم جس کو يقين تھا کہ سزا ضرور ہوگی نہ وکيل سے کہا : کوشش کرنا کہ عمرقيد ہو پھانسی نہ ہو۔
وکيل : تم فکر ہی نہ کرو۔
عدالت کے فيصلے کے بعد
ملزم : کيا بنا ؟؟؟
وکيل: بڑی مشکل سے عمر قيد ہوئی ہے ورنہ جج تو عدم ثبوت کی بنا پہ بری کر رہا تھا۔
پيپلز پارٹی کی ہر قسم کے اخلاق سے عاری قيادت بھی بڑی مشکل سے عوام کو عمر قيد دلوانے ميں کامياب ہوئی ہے ورنہ بے گناہ عوام کو تو جج بری کرنا چاہ رہا ہے۔
ابرار سيد، گجرات، پاکستان
وقت ارسال : 25/02/09 12:21 GMT
ايک بار پھر سياسی عدم استحکام ہوگا اور ہم کئی سال پہلے والے پاکستان ميں پہنچ جائيں گے۔
حميد، doha qatar
وقت ارسال : 25/02/09 12:20 GMT
سراسر ناانصافی اور غلط فیصلہ ہے لیکں کیا کہہ سکتے ہیں۔ ہمارے یہاں عدالتوں کی یہی معیار ہے ۔۔۔۔۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس
جمیل احمد خٹک، کوہاٹ، پاکستان
وقت ارسال : 25/02/09 12:19 GMT
محترمہ کی ہلاکت کے بعد آصف زرداری کو ایک سیاسی رہنما بننے کا موقع مگر انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ آئین، عدلیہ اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی بجائے صرف اپنا راج چاہتے ہیں جو کہ آمریت کی نشانی ہے۔ محترمہ کی ہلاکت اور اس کے بعد کی وصیت میں کافی کچھ اب مشکوک لگتا ہے۔ زرداری کو مشرف کا جانشین کہنا زیادہ مناسب ہے۔
نويد عاصم
وقت ارسال : 25/02/09 12:18 GMT
کون کہتا ہے موت آئی تو مر جاؤں گا
ميں تو دريا ہوں سمندر ميں اتر جاؤں گا
کاشف فخر، Sialkot، پاکستان
وقت ارسال : 25/02/09 12:17 GMT
اب شريف برادران کو چاہيے کہ وہ اپنا مزيد مزاق نہ بنائيں اور واقعی شريف ہونے کا مظاہرہ کريں، خاموشی سے اپنے سعودی محل واپس لوٹ جائيں کيونکہ جب تک صدر زرداری اس ملک کے حکمران ہيں کسی اور کو اجازت نہيں مل سکتی قومی خزانے اور عوام کو لوٹنے کی، وہی کافی ہيں۔
Pretty Shaz
وقت ارسال : 25/02/09
12:16 GMT
ملک کی داخلي و خارجی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے سپريم کورٹ کا نواز اور شہباز کی نااہلی کا فيصلہ صحيح اور عين ميرٹ پر ہے اور ملک وعوام کے لیے بہت اچھا فيصلہ ہے کہ اس سے پاکستان ميں افراتفری کی سياست کرنے والی جماعتيں مثلآ ن ليگ، جماعت اسلامی، سياست ميں طفلِ مکتب تحريک انصاف وغيرہ کے حوصلے پست ہوئے ہيں اور ايسا کرنا ملک کی سلامتی وبقاء و ترقی کے لیے نہايت ضروری ہے۔ اس فيصلے سے سياست پر کوئی اثرات نہيں ہوں گے بلکہ ’خس کم جہاں پاک‘ ہوگيا ہے۔
نجيب الرحمان سائکو، *لاہور* [P@KI$T@N]
وقت ارسال : 25/02/09 12:16 GMT
بدقسمتی ہے اس ملک کی کہ جو آدمی ملک کا ا چھا سوچے وہ گھر بھيج ديا جاتا ہے اور جو اس ملک ميں لوٹ مار کر کے این آر او لے وہ اس ملک کا حکمران بن جاتا ہے۔ اب تو عوام کو آنکھيں کھول کر خود
احتساب کرنا چاہيے۔
شا ھد، سيا لکو ٹ
وقت ارسال : 25/02/09 12:15 GMT
ہم سب کو عدالتی فیصلے کا احترام کرناچاہیے۔
سردارذیشان حیدرخان، پاکستان
وقت ارسال : 25/02/09 12:15 GMT
۔۔۔ کس جرم کی سزا پائی ہے ياد نہيں
کاشف فخر، Sialkot، پاکستان
وقت ارسال : 25/02/09 12:10 GMT
يہ سب توقع کے عين مطابق ہوا ہے۔ جس طرح غيرمنطقی شادياں شروع ميں پيار محبت اور اس کے بعد تو تو ميں ميں، روزمرہ کي چخ چخ اور سر پھٹول کے بعد بلآخر طلاق پر منتج ہوتی ہيں اسی طرح چار دنوں کی اس شادی کا انجام بھی روز اول سے ديوار پرلکھا صاف نظر آرہا تھا۔
وحید عبدالوحید
وقت ارسال : 25/02/09 12:10 GMT
یہ پاکستان کے لیے ایک تاریک دن ہے۔
Shahid Iqbal، Karachi
وقت ارسال : 25/02/09 12:10 GMT
یہ گندی سیاست کا ایک چھوٹا سا نمونہ ہے۔
احسان وارث، نیو یورک
وقت ارسال : 25/02/09 11:57 GMT
ڈوگر عدليہ شريف برادران کو راتوں رات ہيرو بنا رہی ہے۔ اس سے پہلے کہ معاہدہ کر کے سعوديہ جانے والے اس فيصلے سے بڑا فائدہ اٹھائيں حکومت کو چاہيے کہ وہ تمام ججز کو معطل کر کے ججز کا نيا تقرر کرے اور شرط يہ ہو کہ کوئی بھی جج ايل ايف او يا پی سی او کا حلف يافتہ نہ ہو۔ اس طرح ناصرف افتخار چودھری کی سياسی تحريک کا خاتمہ ہو جائے گا بلکہ پيپلز پارٹی کے قد ميں بھی اضافہ ہوگا۔
فیضان صديقی
-|A|-
02-25-2009, 11:34 PM
keep vistin guyz
A L i
02-25-2009, 11:34 PM
Wakeel Babu
Aap ya koi bhi mujhe aik baat bata dein
kya Justice Iftikhar ab Nutural hoonge ?
He become party with N league
kya woh Nawaz sharif ke khilaf koi faisla de sakien ge ?
!~*SOoLi
02-25-2009, 11:39 PM
Sir Ye Present judiciary Neutral hay Kiya?? =O
Ye PPP hi to Hay .. :D Neutral hay to nikalay Asif Zardari Kay Saray Case Bahir ;)
Jo Kaam Sirf Iftekhar Chudhary Hi Kar Sakta Hay ..
!~*SOoLi
02-25-2009, 11:41 PM
Ailam e Murre Main kya kaha tha Zardari Nay?? Judge Baahal Hngay??
Kion Nahi Howa?? Wo Sirf Vote Lainay Ki Politics thi ;)
Ab Wo Bahaal Karay Ga To Isi Tarha Hi Eligible Hojaye Ga ..
Ye Sab Politics Hay Bhai, Game Pay Game Khaili Jati Hay Yaha
A L i
02-25-2009, 11:42 PM
mere sawal ka jawab nahi mila
mein ne yeh kab kaha present judicary nutural hai :)
kya Iftkhar ch sb Nutural hoonge ?
!~*SOoLi
02-25-2009, 11:46 PM
mere sawal ka jawab nahi mila
mein ne yeh kab kaha present judicary nutural hai :)
kya Iftkhar ch sb Nutural hoonge ?
Natural Nahi Hongay Obviously N League Kay Saaath Hongay ..
Magar Ye Chotay Choro Say Bara Chor Apni Judiciary Lay Kar Baitha Hay ..
Us Say Behtar Hongay :)
!~*SOoLi
02-25-2009, 11:50 PM
Waisay tum ab natural ki baat kion kar rahay ho??
Elections say pehlay dono parties main jab ye agreement huwa tha k judiciary azad hogi
to kion nahi howi?? ye us say bara issue hay jo tum nay utha diya hay
-|A|-
02-25-2009, 11:58 PM
wesay yaar.. mujHe aik baat nahin aatti hai samjh ..
shayad isliye kay .. mujhe seeyasaat ka kuch ideaa nahin hai itna..
or na mera kisi ik party per koi imaan hai ..
per itna mujhe samjh nahin ata.. k yea wohi iftiqaar choudry hai jis nay musharruf ko elect karwaayaa.. or os ka saath dyaa.. L F o ka half dyaa.. jab woh buraa thaa.. 2 # admi thaa.. ajj woh sab k liyee mahaaan hu gaya hai..
hum sab kuch bhol kyun jaatay hain?
ajj jo musharrraf k khilaaf thay un may sy 40% abb yea sochtay hain woh in sy acha thaa .. abb os k janay k bad kya achaii dekhnay lagii hai ?
Hum sab kaab jagay gain?
sirf is waja sy hum apnay leaderz ka sath daytay hain woh sind ka hai woh karachi ka hai ya woh panjaab kaa hai ?
buss or sab bhol jatay hain?
hum aisa kab sochnay shuru kareeingay k AY ALLAH HUm ko PANJAABI ,PATHAN.SINDHI, BALOCH OR MAJIR Leader nahin chahiye..
hum ko aisaa hukmaaran day jo sirf PAKISTAANI hoo ?
hum kaam aik kaam qoom khelwana start kareeingay kuth ko?
or waqt humhare hand sy abb jaa raha hai .. buhaat taazi sy..
ALLAH SAB KO SAHE DEKHNAY SOCHNAY KI TOUFEEQ OR HEEDAYAAT DAY AMEEN ..!!
A L i
02-25-2009, 11:58 PM
nahi Bro
yeh us se bara issue nahi ...
magar dono parties mein alag hone ka sabab yahi waja bani isliye
yeh issue uthaya .. Pray ke ALLAH Paak hamare mulk mein Aman rakhe Ameen
momal ali
02-25-2009, 11:58 PM
likhna tu bht kuch chahti hun but really dis tym no comments
kash subh ko esay he na ahal qrara deya jaey zerdari samet
we need a leader a true leader ye subh tu bht pehly sey na ahel hey is
state ko rule kerny k leye
we need a trye pakistani true leader.....
sorry na chahty howey bhe kuch na kuch likh gai
really em xaust by dat rabbish leadres n deir political games..
A L i
02-26-2009, 12:00 AM
Mahum sorry
kya Aapka key board kharab hai lolz
waise nice comments jitne samjh aaye
Asad bro
U r really true :)
!~*SOoLi
02-26-2009, 12:04 AM
nahi Bro
yeh us se bara issue nahi ...
magar dono parties mein alag hone ka sabab yahi waja bani isliye
yeh issue uthaya .. Pray ke ALLAH Paak hamare mulk mein Aman rakhe Ameen
Sir Main Issue Hi Yehi Hay .. Headache Isi Ki Waja Say Bani,
Main Kisi Nation Say Koi Wada Karo'n Aur Wo Nation Mujhay Us Waday Ki Bina Par Elect Karay ..
Baad May Main Apnay Waday Say Mukar Jao'n??
Sirf Dono Parties Main Alehdgi Nahi Howi Is Issue Ki Waja Say ..
PPP Aur Awam Main Bhi Alehdgi Hogai Hay, Ye Itna Bara Issue Hay :)
!~*SOoLi
02-26-2009, 12:12 AM
[I][SIZE="4"][COLOR="Red"]sirf is waja sy hum apnay leaderz ka sath daytay hain woh sind ka hai woh karachi ka hai ya woh panjaab kaa hai ?
[B]Aisi koi baat nahi Rahi ab ye sab purani batain hain har ik ka apna apna point of view hota hay .. baynazeer karachi ki hay magar us ko sab say zyada vote punjab main mila .. jo ghalat baat hay Hamesha us ko ghalat kehna Chahyie ..
momal ali
02-26-2009, 12:23 AM
dekho bacho baat us waqt tak nahi baney ge jubh tum ek dosry ke raey ko respect or impotance nahi dety
sorry 2 say but we should be more civilised 2 discuss r idias n thoughts n we have 2 learn how 2 bear an oppsite point of veiw.
so keep discussing da issue but plz keep my requet in ur minds
thnx..
-|A|-
02-26-2009, 12:25 AM
baynazir ko nahin mila vote Mairay do st..1st of all banazir ko milTa vote sab sy zeeyada. tou N league ki goverment nahin baNti .. 2nd.. or Jo vote milay hain woh banaazir ko nahin milay dost .. woh os k nominated leaderz ko he milay hain or u nay.. yahan yea rewaaj hai .. aik baahair k peechay sab chalti hain.. wohi hisaab kitaan hai.. jis area ka jo leader hai os sy koi nahin jeet sakjta hai.. jo jis party ka leader huga.. os ko vote milaygay... or jitnay logon ko panjaab site sy vote milay woh sab panjaab k hye leaderz thay.. na k sindh sy gaye thay or jo sindh mai won kya woh sindh he ka thaa.. app baat sab samjhtay hoo jantay hoo .. magar abhi thanday dil sy insaaf nahin karogay :) i know that ..!!
!~*SOoLi
02-26-2009, 12:36 AM
baynazir ko nahin mila vote Mairay do st..1st of all banazir ko milTa vote sab sy zeeyada. tou N league ki goverment nahin baNti ..
Main Quantity Wise Baat Kar Raha Hoon Jigger :D As Compare To Sindh :) .. Jantay Hi Hogay Punjab Province Ki Sab Say Zyada Seats Hain National Assembly Main :)
2nd.. or Jo vote milay hain woh banaazir ko nahin milay dost .. woh os k nominated leaderz ko he milay hain
Ye To Aap Bhi Jantay Ho Nominated Persons Ko Jo Vote Milta Hay Wo Party Chairperson Ko Hi Milta Hay Indirectly :)
or jitnay logon ko panjaab site sy vote milay woh sab panjaab k hye leaderz thay.. na k sindh sy gaye thay or jo sindh mai won kya woh sindh he ka thaa..
Yaar?? .. To Kya Lahore Say Uth Kay Karachi Jaye Gay Leaders Aur Karachi Say Uth Kay Lahore Aye Gay Leaders Election Larnay Kay Liyee?? .. Obviously Jo Jaha Ka Residnce Hay Wohi Say Kahara Hoga Election Kay Liye :( Kaisi Baat Kar Rahay HO Bhai :( ..
app baat sab samjhtay hoo jantay hoo .. magar abhi thanday dil sy insaaf nahin karogay :) i know that ..!!
Mera Dil Bhala KiOn Garam Hoga Bhaya :) .. Aur Main Kya Samjhta HoOn Wo Sab Aap Kay Samnay Bol Raha HoOn .. :) ..
!~*SOoLi
02-26-2009, 12:39 AM
dekho bacho baat us waqt tak nahi baney ge jubh tum ek dosry ke raey ko respect or impotance nahi dety
sorry 2 say but we should be more civilised 2 discuss r idias n thoughts n we have 2 learn how 2 bear an oppsite point of veiw.
so keep discussing da issue but plz keep my requet in ur minds
thnx..
Is Tarha Kay Banday Hotay Hain Fasadi Jinhain Kaha Jata Hay :) ..
2 Banday Baithay Aram Say Baat Kar Rahay Hotay Hian, Un Ko Ja Kay Kehtay Hain Kay Bhai Aap DonO KiOn Lar Rahay Ho .. :) ..
!~*SOoLi
02-26-2009, 12:40 AM
Mahum Umeed Hay Meri Baat Kaan Khol Kay Suni Hogi Tum Nay :)
-|A|-
02-26-2009, 09:58 PM
tHANKS ALL FOR UR REPLy..!!
ShArArTi MuNdA
02-27-2009, 05:27 AM
mere sawal ka jawab nahi mila
mein ne yeh kab kaha present judicary nutural hai :)
kya Iftkhar ch sb Nutural hoonge ?
Ali he will b Nutural and Shareef bro's already gave their statment that once judiciray will b on work again we will all of their decisions even if they r against us. ;) so i hope u got da answer :p
ShArArTi MuNdA
02-27-2009, 05:34 AM
baynazir ko nahin mila vote Mairay do st..1st of all banazir ko milTa vote sab sy zeeyada. tou N league ki goverment nahin baNti .. 2nd.. or Jo vote milay hain woh banaazir ko nahin milay dost .. woh os k nominated leaderz ko he milay hain or u nay.. yahan yea rewaaj hai .. aik baahair k peechay sab chalti hain.. wohi hisaab kitaan hai.. jis area ka jo leader hai os sy koi nahin jeet sakjta hai.. jo jis party ka leader huga.. os ko vote milaygay... or jitnay logon ko panjaab site sy vote milay woh sab panjaab k hye leaderz thay.. na k sindh sy gaye thay or jo sindh mai won kya woh sindh he ka thaa.. app baat sab samjhtay hoo jantay hoo .. magar abhi thanday dil sy insaaf nahin karogay :) i know that ..!!
bhai merey vote uskey leaders ko hi milney thai aab woh har jaga se khud tu khari honay se rahi .......... y don't u tell me jst one thing k aapki government aapki awam puri country sab ko pata hai k benazir ko merwaney wala b zardari khud hai :laughat: every one knws abt it tu y u can't do a shyt ?? tell me ? aur rahi votes ki baat tu woh b es waja se miley cux benazir ki death ki timing bari fit rakhi gaye thi (y) thumbs up to zardari (y) aur humari puri qoum itni bewaooof hai k yeh sab aaap b achi tarah se jantey ho ... party leade banaya kis ko gaya tha ??? bilwal .. ko jo london main parties kerta hai aur jisko politics ka abc tak nahi ata ... zardari kis value se president bana yeh batana pasand karoo gei ??? khair yaar i really got no interest in politixs but i wrote this big paragraph outa no where.. aur haan vots leney ka way benazir hi thi ;) hope samjh gaye ho gei ;)
!~*SOoLi
02-27-2009, 09:41 AM
Sab ko pata hai k benazir ko merwaney wala b zardari khud hai :laughat: aur rahi votes ki baat tu woh b es waja se miley cux benazir ki death ki timing bari fit rakhi gaye thi (y) thumbs up to zardari (y) aur humari puri qoum itni bewaooof hai k yeh sab aaap b achi tarah se jantey ho ... party leade banaya kis ko gaya tha ??? bilwal .. ko jo london main parties kerta hai aur jisko politics ka abc tak nahi ata ... zardari kis value se president bana yeh batana pasand karoo gei ???
Ye Sab Batain To Ab Samjhi Hay Qaum, Us Waqt Chotay Shaitan [Musharaf] Say Jaan Churanay Main Jutti Huwi Thi Qaum, Un Ko Kiya Pata Tha Kay Un Par Bara Shaitan Akar Baithnay Wala Hay :laughat:
Un Dino To Ye Haal Tha K Jis Car Par PPP Kay Jhanday Nahi Wo Kar Rok Laitay Thay :laughat:
Khair Abhi Daikho Sarah Palen Ka Ranjha Qaum Ko Kis Pahari Say Neechay Phainkta Hay :rolleyes:
-|A|-
02-27-2009, 01:47 PM
ahahahahah .. haaan yaar sahee kahaa app nay ..
mari na Samjhi her baar maray samnay aajati hai u all r gr8 thinkerz lolzz..
any ways just pray for best .. or ALLAH sab kuch achay karday ameeen..!!
per hum ko hallat ko control mai rakhtay huway karna chahiye her kaam
her step aisaa lay .. jis sy mulk ko koi nukhsaan na hoo wesay he yahan kaa hallat or possition kisi sy chuppii nahin haii..
hum abb mazeed strike .. killed innocent peoplez.. jalao gheraaho nahin seh sakhty hain..
yahan jobz nahin hai.. karobaar nahin haii.. logon ko a single day ko pass karna mushkil hu gaya haii.. itni mehangaii hai .. bus abb jo bhe steep lyaa jae woh awaaam ki problemz ko samnay rakh k liyaa jaae ..
-|A|-
02-27-2009, 01:51 PM
http://www.bbc.co.uk/urdu/specials/images/146_sharif_voxpop_si/315337_abdul_aziz.jpg
عبدالعزیز کراچی میں ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ ناجائز فیصلہ تھا، نواز شریف اتنا بڑا سیاستدان ہے فیصلہ دینے سے پہلے سوچنا سمجھنا چاہیئے تھا۔ تحریر و تصاویر: ریاض سہیل، کراچی
http://www.bbc.co.uk/urdu/specials/images/146_sharif_voxpop_si/315349_mohmud_ashiq.jpg
محمد عاشق کراچی میں نجی ادارے میں ملازم ہیں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اعلیٰ عدالت نے فیصلہ دیا ہے، درست ہی ہوگا، ان کے خیال میں تو ٹھیک ہی کیا ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/specials/images/146_sharif_voxpop_si/31541_mukhtar_ahmed.jpg
مختار احمد کراچی میں نجی سیکیورٹی کمپنی میں گارڈ ہیں۔ وہ سپریم کورٹ کی جانب سے میاں نواز شریف اور ان کے بھائی شھباز شریف کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کو غلط سمجھتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ عدالتیں کسی کی ہیں یہ سب کو پتہ ہے، عدالت کو صحیح فیصلہ کرنا چاہیئے تھا۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/specials/images/146_sharif_voxpop_si/315416_qadir_busx.jpg
قادر بخش کراچی میں دکاندار ہیں وہ عدالت کے فیصلے کو غلط سمجھتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف سینئر اور تجربہ کار سیاست دان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے بینظیر بھٹو اعلیٰ پائے کی سیاستدان تھیں ان کے بعد اب نواز شریف ہی رہ گئے ہیں۔ قادر بخش کا کہنا ہے کہ وہ سزا بھگت چکے ہیں اب مزید کتنی سزا ہونی چاہیے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/specials/images/146_sharif_voxpop_si/315437_quetta351.jpg
عبداللہ خان، ایک مذہبی جماعت کے کارکن ہیں: ’یہ صحیح نہیں ہوا ہے۔ پہلے ہی ملک کے حالات خراب ہیں جب یہ واقعہ ہوا تو حالات اور بھی خراب ہونگے۔ کاروبار تو پہلے ہی نہیں ہے اس کے بعد کیا ہوگا معلوم نہیں۔ اب تو ان کی ڈیل ہو رہی تھی تو اب چاہیے کہ ان کو بحال کرے۔‘ تحریر و تصاویر: عزیزاللہ خان، کوئٹہ
-|A|-
02-27-2009, 01:56 PM
وقت ارسال : 25/02/09 19:03 GMT
جو کچھ ہوا ہے وہ ملک کے موجودہ حالات کے ليے بالکل ٹھيک نہيں ہے۔ صدر کو سياسی بصيرت سے کام لينا چاہيے۔
Ehsan Qadeerجج، Islamabad
وقت ارسال : 25/02/09 18:55 GMT
پاکستانی قوم اتنی ہی بے بس ہو چکی ہے جتنی کہ ايک ڈيڈ باڈی غسل دینے والے کے ہاتھوں۔ اللہ اس قوم کو کروٹ کروٹ جنت نصيب فرمائے، آمين
سہيل، UAE
وقت ارسال : 25/02/09 18:55 GMT
افتخار چوہدری تو کرسی کے ليے ديوانہ ہو رہے ہیں ورنہ انصاف کا اتنا ہی شوق ہوتا تو ايک آدھا بيان سوات ميں شدت پسندوں کے ساتھ صلح کے معاہدے پہ بھی دے ديتا۔
rashid suhail، leeds، برطانیہ
اختلاف اپنی جگہ ليکن ادب لازم ہے۔
[Iqbal Ahmad]
وقت ارسال : 25/02/09 18:53 GMT
جيالا گورنر سوچ رہا ہے کہ لانگ مارچ والے دن وکيلوں کے ساتھ کيا سلوک کيا جائے۔ نيا چيف سيکرٹری اور نيا آئی جی پوليس۔ سب کچھ تيار۔ اور دوسرے جيالوں کی فوج جگہ جگہ۔ اب اس کے بعد وکيلوں کی باری ہے۔ ہم سب ديکھں گے۔ افتخار چوہدری کو چاہيے کہ وہ بھی نواز گروپ کے ساتھ سعوديہ کی تياری کریں۔ اب ان کی بات نہیں بننے والی۔
Muneer Gill، Lahore، پاکستان
وقت ارسال : 25/02/09 18:53 GMT
ايک زرداری سب پہ بھاري!
زرداری اپنی گیارہ سالہ جيل کا بدلہ بہت احسن طريقے سے لے رہے ہیں۔ اب ديکھنا ہے شريف برادران اب اپنے پتے کتنے اچھے کھيلتے ہيں يا پھر زرداری کا پانچ سالہ عور کیچے برداشت کرتے ہيں۔
ذاتی لڑائيا ں سرکاری خرچے پر
پاکستان کی کس کو پڑی ہے
عامر ملک، دبئی، متحدہ عرب امارات
وقت ارسال : 25/02/09 18:45 GMT
ذاتیات سے بالآتر ہو کر بات کرتے ہیں۔ ذرا غور کریں پہلے محض طالبان اور شدت پسند حکومت کے مد مقابل کھڑے تھے، پھر لال مسجد والے، پھر وکیل، پھر وزیرستان، رفتہ رفتہ سوات تک جنگ آپہنچی، اور اب حکومت وقت نے پنجاب کے عوام کو بھی مخالف صف میں لا کھڑا کیا ہے۔ اور کچھ نہیں کم از کم ساٹھ فیصد عوام تو حکومت مخالف ہو ہی گئی نا۔ نہ جانے حکومت میں آ کر لوگ ایسے فیصلے کیوں کرنے لگتے ہیں جو اپنے پاؤں پر کلہاڑی نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی، سالمیت اور اتحاد پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوتے ہیں۔ جیو زرداری۔
Usman Ahmad Thanvi، Lahore، پاکستان
وقت ارسال : 25/02/09 18:40 GMT
کیا اس فیصلے سے ملک میں مصالحت کی سیاست کو دھچکا پہنچا ہے؟ کیا ملک ایک مرتبہ پھر سیاسی کشیدگی کی راہ پر آ گیا ہے؟ اس سے پاکستان کی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
بھائی آپ نے تو ايسا سوال پوچھا کہ جيسے کوئی سوئے ہوئے آدمی سے پوچھ رہا ہو کہ جناب کيا آپ سو رہے ہيں۔
علی اکبر، راولپنڈی
وقت ارسال : 25/02/09 18:36 GMT
اشارہ تو صاف نظر آ رہا ہے پنجاب ميں گورنر راج اور لانگ مارچ يا دھرنا دينے والے وکيلوں کی پٹائی۔ ہم سب اميد سے ہيں۔
Muneer Gill، Lahore، پاکستان
وقت ارسال : 25/02/09 18:26 GMT
دراصل پی پی پی اور ن ليگ کا اتحاد شروع ہی سے غير فطری اور عارضی تھا۔ نواز شريف نے اس سے فائدہ اٹھانے کی بجائے جلد بازی ميں نقصان اٹھايا ہے۔ اب انہیں سياست ميں دوبارہ آنے ميں کئی سال لگيں گے۔ شائد وہ اب اپنے بچوں کی سياست کو سہارا ديں اور خود سعوديہ کے محلوں ميں بيٹھ کر آرام کريں۔ کاش ہميں بھی کوئی سعوديہ بھيج دے۔
Muneer Gill، Lahore، پاکستان
وقت ارسال : 25/02/09 18:02 GMT
جو ہوا غلط ہوا زرداری کو ايسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔
جف
وقت ارسال : 25/02/09 17:59 GMT
يہ جو کچھ بھی ہوا پاکستان ميں جمہوریت کے خلاف سارش ہے۔
حالدمحمودکمبوہ، صادق اباد
وقت ارسال : 25/02/09 17:59 GMT
نااہل لوگوں کو اہل کيا گيا اور اہل کو نااہل۔ اسے پاکستان کی بد قسمتی ہی کہا جا سکتا ہے۔
عمر ا ن جي، بليک بر ن -يو کے
وقت ارسال : 25/02/09 17:54 GMT
فائزہ صاحبہ ان بزرگوں کے مفادات اسٹيبلشمنٹ سے تھے۔ انہوں نے پلاٹ بنائے۔ خوب دولت بنائی اور پھر جمہوريت پر الزام دے کر بری الزمہ ٹھہرے۔
بونگا جی
وقت ارسال : 25/02/09 17:53 GMT
بزرگ کيوں کہتے آئے ہيں کہ اس ملک کو جمہوريت راس ہی نہيں آتي؟ مريم فائزہ
پی پی پی کی حکومت کو ديکھ کر واقعی جنرل مشرف کی بات ياد آتی ہے کہ يہ قوم جمہوريت کے قابل نہيں۔
عاشر صديقی، خوابوں کا شہر
وقت ارسال : 25/02/09 17:50 GMT
ٹھيک ہوا مگر اس کے ساتھ سب کو انصاف کے کٹہرے ميں لانا ہوگا۔ اگر صرف سياسی عزائم ہيں تو قوم کو کوئی فائدہ نہيں صرف يہی کہ ايک کے بعد دوسرا چور۔
طا ہر محمود، پنڑشلطا نی اٹک جنڑ
Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.