Log in

View Full Version : خاک دل کا دیار کر ڈالا


pari-wish
05-23-2012, 04:45 PM
خاک دل کا دیار کر ڈالا
پھرسے سینہ فگار کرڈال

اورکتنے دئیے جلاؤ گے؟
گھرکو تم نے مزار کرڈالا

پھرہواؤں سے دوستی کرلی
پھر سے دل داغدار کر ڈالا

یہ محبت تھی خاص شے جس کا
تم نے تو کاروبار کر ڈالا

پھر سےدل ہاتھ سے گیا دیکھو
پھر محبٌت کا وار کر ڈالا ؟؟؟

وہ جو بستی بسا کے بُھول گیا
ہم نے تو اُس سے پیار کرڈالا

دل کو پہلو میں لے کے پھرتا ھے
کہہ رہا تھا نثار کر ڈالا

تم نے فُرقت کے سارے لمحوں کو
زندگی میں شمار کر ڈالا ؟

جو ھواؤں پہ پیر رکھتے تھے
خاک نے خاکسار کر ڈالا

ھم نے خوشبو کی جستجو میں بتول
کیوں مقدر کو دار کر ڈالا ؟

اب نہ آیا تو پھر بلا سے بتول!
ہم نے تو انتظار کر ڈالا

فاخرہ بتول

SHAYAN
05-26-2012, 09:50 PM
Buht Kh00b !!

MAsooM LArKa
05-26-2012, 11:57 PM
wah pari g kya baat hai bht khub

MASOOM GIRL
05-27-2012, 06:01 PM
:addab:

life
08-11-2012, 11:18 PM
buhat khoob.

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.