Shaam
05-13-2012, 11:14 PM
http://24.media.tumblr.com/tumblr_lxy2izj01v1qbldjdo1_r1_500.gif
چلو اک بار ہم تم بھول جائیں تلخیاں ساری
محبت لفظ کو ہرحرف میں ہم حرزِ جاں کرلیں
جو دکھ ہیں، سب بیاں کرلیں!
چلو اک بار ہم تم بھول جائیں تلخیاں ساری
یہ مانا دل بہت ناراض ہیں، رنجورہیں جاناں
گلے ان میں نہ جانے کب سے یوں مستور ہیں جاناں
اناؤں سے پڑے مخمور ہیں جاناں
چلو آؤ کریں اک آخری کوشش
نکل جائیں بہت ہی دور
اس ہنگام ِدنیا سے
کسی صحرا میں ہوں مہجور!
تنہائی کی چادرمیں
فلک پندارکاکوئی نہ سرپرہو
جوگزری اب تلک ہے زندگی، اس کا ہراک لمحہ
ہماری سوچ کے محورکے اندرہو
ہراک مثبت ، ہراک منفی سے برترہو
چلوپھر لوٹ آئیں زیست کی جانب
نہ ہو اس زندگی میں رنج کوئی‘ نے گلہ کوئی
نہ ہوپھر بے نوا کوئی!
چلو اک بار ہم تم بھول جائیں تلخیاں ساری
محبت لفظ کو ہرحرف میں ہم حرزِ جاں کرلیں
جو دکھ ہیں، سب بیاں کرلیں!
چلو اک بار ہم تم بھول جائیں تلخیاں ساری
یہ مانا دل بہت ناراض ہیں، رنجورہیں جاناں
گلے ان میں نہ جانے کب سے یوں مستور ہیں جاناں
اناؤں سے پڑے مخمور ہیں جاناں
چلو آؤ کریں اک آخری کوشش
نکل جائیں بہت ہی دور
اس ہنگام ِدنیا سے
کسی صحرا میں ہوں مہجور!
تنہائی کی چادرمیں
فلک پندارکاکوئی نہ سرپرہو
جوگزری اب تلک ہے زندگی، اس کا ہراک لمحہ
ہماری سوچ کے محورکے اندرہو
ہراک مثبت ، ہراک منفی سے برترہو
چلوپھر لوٹ آئیں زیست کی جانب
نہ ہو اس زندگی میں رنج کوئی‘ نے گلہ کوئی
نہ ہوپھر بے نوا کوئی!