anabia
05-01-2012, 11:21 PM
http://i47.tinypic.com/2cyr1xd.jpg
میں جواب جس کا نہ دے سکوں،مجھے تُو فقط وہ سوال دے
مری رات رات کے جسم پر، مرے رت جگوں کی تُو شال دے
ترے عشق میں مَیں اتر گیا مجھے روگ ایسا لپیٹ دے
جو سکھائے مجھ کو قلندری،مِری دھڑکنوں کو دھمال دے
...
ہُوں جو تیرا ماضی تو کیا ہوا، مجھے بھول مت مجھے یاد رکھ
مرے حرف حرف کی قدر کر،میرے سارے خط وہ سنبھال دے
کبھی ساتھ ساتھ رہا تو کر،کبھی بات مجھ سے کیا تو کر
تُو ملا کے آنکھ کو آنکھ سے میرا خواب خواب اجال دے
مِرے سر پہ تاج ہو درد کا،ہو گلے میں طوق فراق کا
جو گنوں تو کرب ہوں ان گنت مجھے اتنا مال و منال دے
اے مِرے ندیم یہ سُن زرا، کسی شام گھر بھی پلٹ کے آ
کہ بصارتوں کو سکوں ملے،انہیں اپنے خد و خال دے