PDA

View Full Version : ‎ميں اور ميرے خواب


anabia
05-01-2012, 10:36 PM
"میں اور"

‎"میرے خواب"

میرے خواب !

دھند میں لپٹے پھولوں جیسے

دھول میں اوس کے قطروں جیسے

بن بینائی آنکھوں جیسے

بے چہرہ انسانوں جیسے

کالے کالے ، اندھے اندھے

میرے خواب !

گرد آلود فضاؤں کی

وسعت میں بکھری

تند و تیز ہواؤں جیسے

شوریدہ دریاؤں جیسے

میرے خواب !

مکڑی کے جالے کی مانند

الجھے الجھے

دلدل سے میدانوں جیسے

بے عنوان فسانوں جیسے

میرے خواب !

فٹ پاتھوں پہ پلنے والے

روز کے جینے مرنے والے

بے کس بے بس لوگوں جیسے

میرے خواب!

بے رنگ ، بے عنوان ہیں لیکن

اتنا ہے معلوم مجھے کے

دو نابینا آنکھیں میری

اپنے اندھیاروں کے اندر

ساری دنیا رکھتی ہیں

اور اس دنیا کی وسعت میں

میرے خوابوں سے رونق ہے

SHAYAN
05-01-2012, 11:07 PM
Zaberdast

(‘“*JiĢäR*”’)
05-02-2012, 11:17 AM
:bu:....

anabia
05-02-2012, 11:05 PM
Zaberdast

Thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.