3yesha
04-19-2012, 10:24 PM
ہم سبھی خواب چراتے تیری آنکھوں سے مگر
تیری پلکوں کو خبردار نہ ہونے دیتے
ہم سبھی رنگ چراتے تیرے چہرے سے مگر
بے اثر تیرے لب و رخسار نہ ہونے دیتے
...
تجھ سے ملتے تیری سانسوں سے ملا کر سانسیں
ایک بھی سانس گناہگار نہ ہونے دیتے
ہم تجھے دکھ بھی سناتے تو لطیفوں کی طرح
ہم طبیعت تیری بے زار نہ ہونے دیتے
ہم گرہیں کھولتے سب تیری شناسائی کی
تجھ کو اس طرح سے پر اسرار نہ ہونے دیتے
تیری پلکوں کو خبردار نہ ہونے دیتے
ہم سبھی رنگ چراتے تیرے چہرے سے مگر
بے اثر تیرے لب و رخسار نہ ہونے دیتے
...
تجھ سے ملتے تیری سانسوں سے ملا کر سانسیں
ایک بھی سانس گناہگار نہ ہونے دیتے
ہم تجھے دکھ بھی سناتے تو لطیفوں کی طرح
ہم طبیعت تیری بے زار نہ ہونے دیتے
ہم گرہیں کھولتے سب تیری شناسائی کی
تجھ کو اس طرح سے پر اسرار نہ ہونے دیتے