Log in

View Full Version : سرِ محفل کرم اتنا میرے سرکار ہو جائے


ROSE
04-19-2012, 08:02 PM
نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


سرِ محفل کرم اتنا میرے سرکار ہو جائے
نگاہیں منتظر رہ جائیں اور دیدار ہو جائے

تجسس میں تیرے ہر شے پہ یوں نظریں جماتا ہوں
نجانے کون سی شے میں تیرا دیدار ہو جائے

فنا اتنا تو ہو جاؤں میں تیری ذاتِ اقدس میں
جو مُجھ کو دیکھ لے اُس کو تیرا دیدار ہو جائے

اگر آنا تیرا اس بزم میں اک بار ہو جائے
تمہاری اک نظر ٹھہرے ہمیں دیدار ہو جائے

غلامِ مصطفٰی ﷺ بن کر میں بِک جاؤں مدینے میں
محمد ﷺ نام پر سودا سرِ بازار ہو جائے

تجھے منظور ہے پردہ، مجھے پاسِ ادب ورنہ
میں جب چاہوں جہاں چاہوں تیرا دیدار ہوجائے

لپٹ کر دامنِ اقدس سے میں دم توڑ دوں اپنا
اگر جانا مدینے میں میرا اک بار ہو جائے

حبیب اِس حال سے ابتر بھی حالِ زار ہو اپنا
جو ہونا ہے سو ہو جائے مگر دیدار ہو جائے

life
06-24-2012, 03:18 PM
subhanAllah

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.