-|A|-
02-19-2009, 07:23 PM
پہلا ٹیسٹ، سکواڈ کا اعلان
http://www.bbc.co.uk/worldservice/images/2009/01/20090121194650umer_gul_karachi203.jpg
متعدد ناموں پر سلیکٹرز اورکپتان کے درمیان اختلاف رائے پایاگیا
سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے لیے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نوجوان فاسٹ بولر محمد طلحہ اور اوپنر احمد شہـزاد پہلی مرتبہ ممکنہ کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ البتہ اس فرسٹ کلاس سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر عبدالرؤف اور دوسرے سب سے کامیاب بیٹسمین سعید بن ناصر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہیں کرسکے ہیں۔
عبدالرؤف اس سیزن میں56 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ سعید بن ناصر نے 890 رنز بنائے ہیں جو فواد عالم کے977 رنز کے بعد دوسرا بڑا سکور ہے۔
عبدالقادر کی سربراہی میں قائم تین رکنی سلیکشن کمیٹی نے کپتان یونس خان اور کوچ انتخاب عالم سے طویل صلاح مشورے کے بعد ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تاہم متعدد ناموں پر سلیکٹرز اورکپتان کے درمیان اختلاف رائے پایاگیا۔
گیارہ رکنی حتمی ٹیم منتخب کرنے کا اختیار کپتان کو دیا گیا ہے۔
پہلا کرکٹ ٹیسٹ اکیس فروری سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
سلیکٹرز نے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ان میں پانچ ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو ٹیسٹ نہیں کھیلے۔ان میں محمد طلحہ، احمد شہزاد، فواد عالم، سہیل خان اور خرم منظور شامل ہیں۔
عبدالقادر نے احمد شہزاد کے انتخاب کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سری لنکا کے خلاف دو روزہ میچ میں سنچری سکور کی ہے جبکہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوپنر ناصر جمشید کو منتخب نہ کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ انہیں ہمیشہ کے لئے نظرانداز کردیا گیا ہے۔
سعید بن ناصر کے بارے میں سوال پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ اس سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں میں وہ گیارہویں نمبر پر ہیں۔ جب انہیں بتایا گیا کہ وہ اس سیزن میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں تو عبدالقادر کا کہنا تھا کہ سعید بن ناصر کو مستقبل میں ضرور موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ سعید بن ناصر کا مقابلہ فواد عالم سے تھا اور تجربے کی بنیاد پر فواد کو ترجیح دی گئی۔
انہوں نے غیرمتاثرکن کارکردگی کے باوجود کامران اکمل کے انتخاب پر کہا کہ اگر کپتان اور کوچ کہہ دیتے کہ انہیں کامران اکمل نہیں چاہئے تو وہ یقیناً سرفراز کے بارے میں غور کرتے۔
عبدالقادر نے کہا کہ یاسر عرفات نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں پانچ کھلاڑی آؤٹ کئے تھے اور وہ اس سیزن میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔
پہلے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ پندرہ رکنی سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
یونس خان ( کپتان ) سلمان بٹ۔ خرم منظور۔ احمد شہزاد۔ مصباح الحق۔ شعیب ملک۔ کامران اکمل۔ فیصل اقبال۔ عاصم کمال۔ فواد عالم۔ عمرگل۔ دانش کنیریا۔ سہیل خان۔ محمد طلحہ اور یاسرعرفات۔