anabia
04-03-2012, 07:53 PM
اک بادل اُس کی آنکھوں میں
اک بادل میری سوچوں کا
وہ جل تھل سا کر جاتا ہے
یہ بوجھل سا کر دیتا ہے
وہ بادل برس کے چھٹ جائے
یہ بن برسے ہی جاں کو آئے
وہ بادل ہجر کے لمحوں کا
کچھ یادوں کا کچھ جذبوں کا
کچھ عشق کی تشنہ بوندوں کا
اور پیار بھرے چند شکووں کا
یہ بادل کل کی سوچوں کا
اندیشوں کا کچھ سپنوں کا
کچھ نئے پرانے زخموں کا
اور پھانس بنی چند رسموں کا
اک بادل میری سوچوں کا[/center]
اک بادل میری سوچوں کا
وہ جل تھل سا کر جاتا ہے
یہ بوجھل سا کر دیتا ہے
وہ بادل برس کے چھٹ جائے
یہ بن برسے ہی جاں کو آئے
وہ بادل ہجر کے لمحوں کا
کچھ یادوں کا کچھ جذبوں کا
کچھ عشق کی تشنہ بوندوں کا
اور پیار بھرے چند شکووں کا
یہ بادل کل کی سوچوں کا
اندیشوں کا کچھ سپنوں کا
کچھ نئے پرانے زخموں کا
اور پھانس بنی چند رسموں کا
اک بادل میری سوچوں کا[/center]