prince_ji
03-31-2012, 12:29 PM
میں سانس بھی گن کر لیتا ہوں
جس روز سفر میں رہتا ہوں
ایک خوفزدہ جیون لے کر
میں موت کے گھر میں رہتا ہوں
جہاں ذات نسل کے جھگڑوں پہ
ہتھیار اٹھے جاتے ہے
ہر روز کی بے گناہؤں کا
جہاں خون بہایا جاتا ہے
جہاں موت بھی ماتم کرتی ہے
میں اسی نگر میں رہتا ہوں
ہر روز کسی ماں کا بیٹا
بے موت ہی مارا جاتا ہے
ہر روز کسی کی میّت کو
مٹی میں اتارا جاتا ہے
کبھی میں بھی مارا جاؤں گا
میں اسی فکر میں رہتا ہوں
جس شہر کا نام کراچی ہے
میں اسی شہر میں رہتا ہوں
جس روز سفر میں رہتا ہوں
ایک خوفزدہ جیون لے کر
میں موت کے گھر میں رہتا ہوں
جہاں ذات نسل کے جھگڑوں پہ
ہتھیار اٹھے جاتے ہے
ہر روز کی بے گناہؤں کا
جہاں خون بہایا جاتا ہے
جہاں موت بھی ماتم کرتی ہے
میں اسی نگر میں رہتا ہوں
ہر روز کسی ماں کا بیٹا
بے موت ہی مارا جاتا ہے
ہر روز کسی کی میّت کو
مٹی میں اتارا جاتا ہے
کبھی میں بھی مارا جاؤں گا
میں اسی فکر میں رہتا ہوں
جس شہر کا نام کراچی ہے
میں اسی شہر میں رہتا ہوں