PDA

View Full Version : April Fool Day ... Protest


prince_ji
03-31-2012, 12:05 PM
یکم اپریل (فول ڈے) اورمسلمان

یکم اپریل یعنی فول ڈے کیاہے؟ ۔۔۔یہ آج پاکستانی بچہ بچہ جانتاہے اوراس دن کے لئے دنیاکی دیگراقوام کی طرح پاکستانی قوم بھی بھرپور جوش اورجذبے کے ساتھ تیاریوں میں مصروف ہیں۔۔۔بالکل اسی طرح جس طرح مسلمان اپنا مذہبی تہوارمناتے ہیں۔۔۔آج ہماری پاکستانی قوم خصوصاً نوجوان طبقہ یہودونصاریٰ کی اس آندھی تقلید میں اپنی مذہبی بصیرت کھوچکی ہے اوروہ ایک ایسے تہوارکو منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔۔۔جسکی تاریخ کاان کوعلم نہ ہے اورجسکا انجام ہرذی شعورفردکو معلوم ہے۔

اس دن کی حقیقت یہ ہے کہ جھوٹ بول کر لوگوں کو بیوقوف بنائے ۔یعنی دوسروں کو دھوکہ دینااپنے لئے تفریح کاسامان سمجھتے ہیں۔۔حالانکہ جھوٹ کتنی بڑی برائی ہے اوراسلامی نقطہ نظرسے کتنابڑاگناہ ہے بلکہ تمام گناہوں کی بنیادہے۔۔اللہ تعالیٰ نے خوددروغ گوپرلعنت فرمائی ہے۔ہمارے آقائے نامدارحضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ اورآخرت پرایمان رکھنے والے کے لئے یہ شرط رکھی ہے کہ وہ دروغ نہیں بولے گا۔۔۔پس اللہ تعالیٰ کے نزدیک اورحدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں جھوٹ بولناگناہ کبیرہ ہے۔اب اگرکوئی مسلمان جان بوجھ کر محض ہنسی مذاق اوردل بہلانے کی خاطرجھوٹ بولکرکسی دوسرے انسان کو کرب واذیت میں مبتلاکردے ، جس سے اسکی دل آزادی ہوسکتی ہے، اسکو کسی بھی قسم کانقصان پہنچ سکتاہے،مسائل جنم لے سکتے ہیں، گھربربادہوسکتے ہیں اورکسی کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔۔توکیایہ اللہ اوررسول صلی اللہ علیہ وسلم کیساتھ کھلی بغاوت کے مترادف نہیں ہے؟۔۔۔کیافائدہ ان فضول اوربیہودہ باتوں کا جس کاکسی قسم کاکوئی فائدہ نہیں ہے ۔۔ماسوائے نقصان کے۔۔۔جوایک غیرشرعی اورغیراسلامی تہوارکے سواہ کچھ بھی نہیں ہے۔

اب اگرذراپوری مسلمان قوم خصوصاً ہماری نئی نسل اسکی تاریخی پس منظرپرطائرانہ نظرڈالیں اورپھراپنی شاندارماضی کواپنے سامنے رکھیں توان پریہ بات منکشف ہوجائے گی کہ بیوقوف کون تھے، کون ہیں اورکون رہیں گے؟۔۔۔۔یہودونصاریٰ جومسلمانوں کے کھلے دشمن ہیں اورہردورمیں مسلمانوں کے ہاتھوں ذلیل ورسواہوئے ہیں۔۔۔آج ہمیں کس طرح بیوقوف بناسکتے ہیں۔۔۔

فول ڈے (یکم اپریل)کے حوالے سے میں نے دوستوں سے پوچھ پوچھ کر اورانٹرنٹ پراسکی تاریخ سرچ کرتے کرتے کافی معلومات حاصل کئیں۔ان کاباہمی موازنہ کرنے سے دوباتیں سامنے آئیں ایک یہ کہ عیسائی یکم اپریل کونئے سال کے پہلے دن کے طورپر مناتے ہیں ۔ ۔ تویہ بات توحقیقت سے کافی دورہے کہ کوئی قوم نئے سال کےپہلے دن کاتہوار جھوٹ بولنے اوردوسروں کو بیوقوف بنانے میں منائے۔۔۔۔خواہ وہ خودکتنی ہی بیوقوف کیوں نہ ہو۔۔۔۔۔
دوسری بات جویکم اپریل کے حوالے سے سب سے زیادہ اوراکثرمقامات پر میرے سامنے آئی وہ سپین میں مسلمانوں کی تقریباً آٹھ سوسال حکومت کے بعدانکازوال اوربعدمیں عیسایئوں کے ہاتھوں مسلمانوں کا ظالمانہ قتل عام ہے۔۔۔جب مسلمان مغلوب ہوگئے اوراپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے تو عیسائیوں نے ان سے چھٹکاراپانے کے لئے انہیں یہ یقین دلائی کہ وہ اپنے ساتھ ضروری سازوسامان لیکر سپین سے نکل جائے ۔۔انہیں ہرقسم کاتحفظ حاصل ہوگا۔۔۔اس معاہدہ کی روشنی میں مسلمان ساحل پرنکل آئے ۔۔۔اوروہاں موجودبحری جہازمیں سوارہوئے کہ اسی اثنامیں عیسائیوں نے انکے گھروں کو آگ لگادی اورانکابے دریغ قتل عا م کیا ۔۔اس لئے انہوں نے اس دن کو فول ڈے کے طورپرمناناشروع کیا۔جورفتہ رفتہ پوری دنیامیں رائج ہوگیا ۔ ۔۔اورآج ہمارے مذہب سے بیزاراوردینی بصیرت سے محروم مسلمان بھی اس دن کو جوش وخروش سے منانے میں سرگرم عمل ہیں۔۔۔
ان تمام باتوں کے بعدکم ازکم میں تواس بات پرمطمئن ہواہوں کہ جولوگ یکم اپریل کو فول ڈے کے طورپرمناتے ہیں ۔۔وہ آندھے ہیں ، مذہب سے بیزارہیں اورخدااوررسول صلی اللہ علیہ وسلم سے دشمنی مول لیتے ہیں۔۔۔اوراگرکسی دوست نے مجھے ٹیلی فون یاایس ایم ایس کے ذریعے اس دن کے منانے کااظہارکیاتومیرے موبائیل لسٹ میں اسکانام ہرگزنہیں ہوگا۔

آئیں آج ہم سب مل کریہ عہدکرتے ہیں کہ ہم کسی قسم کی غیراسلامی تہواروں مثلاًولنٹائن ڈے اورفول ڈے وغیرہ کے منانے کی احمقانہ جسارت کبھی نہیں کریں گے اوراسلامی دائرے کے اندررہ کر ہرقسم کی باطل رسومات اورتہواروں سے کنارہ کشی کریں گے۔۔کیونکہ اس میں ہماری دین اوردنیا کی بھلائی ہے۔۔۔۔۔۔


تمام دوستوں کی خدمت میں گزارش ہے کہ حسب مقدوراسکوپھیلائے اوراسلامی شعورپیداکرنے میں اپناکرداراداکریں۔

Mf Great Power
03-31-2012, 12:11 PM
ahaannnnnnnnnn

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.