Log in

View Full Version : اِس دل نے تیرے بعد محبت بھی نہیں کی


DrEaMBoY
03-29-2012, 02:55 AM
اِس دل نے تیرے بعد محبت بھی نہیں کی
حد یہ کہ دھڑکنے کی جسارت بھی نہیں کی

تعبیر کا اعزاز ہُوا ہے اُسے حاصل
جس نے مرے خوابوں میں شراکت بھی نہیں کی

اُلفت تو بڑی بات ہے ہم سے تو سرِ شہر
لوگوں نے کبھی دھنگ سے نفرت بھی نہیں کی

آدابِ سفر اب وہ سِکھاتے ہیں جنہوں نے
دو چار قدم طے یہ مسافت بھی نہیں کی

کیا اپنی صفائی میں بیاں دیتے کہ ہم نے
ناکردہ گناہوں کی وضاحت بھی نہیں کی

اُس گھر کے سبھی لوگ مجھے چھوڑنے آئے
دہلیز تلک اُس نے یہ زحمت بھی نہیں کی

اُس نے بھی غلاموں کی صفوں میں ہمیں رکھا
اِس دل پہ کبھی جس نے حکومت بھی نہیں کی

Shaam
03-29-2012, 12:21 PM
bohat khoob

SHAYAN
03-29-2012, 07:11 PM
Buht Khoob

prince_ji
03-29-2012, 07:14 PM
اعلیٰ .... مزہ آیا پڑھ کر

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.