prince_ji
03-26-2012, 07:50 PM
میرا پہلے ارادہ تھا
کہ اپنے بد گماں کو میں
قدم بڑھا کر
خود ہی بلا لوں گا
سب کچھ کر کے فراموش
اُس ستمگر کو منا لوں گا
تعلق کی دنیا جو ویراں کی
اُس بے ثبات دنیا کی پھر سے
اک بنیاد ڈالوں گا
تجربے سے ہوا ثابت مگر
شیشے میں آیا بال جاتا نہیں
ٹوٹا ہوا رشتہ پھر جڑ پاتا نہیں
جب تک کہ
دونوں طرف سے چاہ نہ ہو
دونوں کا باہم نباہ نہ ہو
کہ اپنے بد گماں کو میں
قدم بڑھا کر
خود ہی بلا لوں گا
سب کچھ کر کے فراموش
اُس ستمگر کو منا لوں گا
تعلق کی دنیا جو ویراں کی
اُس بے ثبات دنیا کی پھر سے
اک بنیاد ڈالوں گا
تجربے سے ہوا ثابت مگر
شیشے میں آیا بال جاتا نہیں
ٹوٹا ہوا رشتہ پھر جڑ پاتا نہیں
جب تک کہ
دونوں طرف سے چاہ نہ ہو
دونوں کا باہم نباہ نہ ہو