PDA

View Full Version : آج ایسا کرتے ہیں


ROSE
03-25-2012, 10:18 PM
آج ایسا کرتے ہیں

گفتگو کے لمحوں میں
دیکھ ہی نہیں پاتے
ہم تمھارے چہرے کو
تم ہماری آنکھوں کو
آج ایسا کرتے ہیں
چشم و لب کو پڑھتے ہیں
بات چھوڑ دیتے ہیں …
جانے کیا لمحہ ہو گا
جب یہ ہاتھ ہاتھوں سے
اگر کبھی جدا ہو گا
آج ایسا کرتے ہیں
ضبط جان پرکھتے ہیں
ہاتھ چھوڑ دیتے ہیں …
کاش کوئی سمجھا دے
لوگ کس طرح دل کی
منزلیں الگ کر کے
ساتھ چھوڑ دیتے ہیں
آج ایسا کرتے ہیں
بے سبب بکھرتے ہیں
ذات توڑ دیتے ہیں …
Share

SHAYAN
08-24-2012, 01:57 AM
V Nice

life
08-24-2012, 06:54 PM
nice....

A L i
08-24-2012, 08:29 PM
wah wah

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.