Shaam
03-25-2012, 01:44 PM
http://s2.hubimg.com/u/207537_f520.jpg
بہت دنوں میں کہیں ہجر و ماہ و سال کے بعد
رکا ہوا ہے زمانہ ترے وصال کے بعد
کسی نے پھر ہمیں تسخیر کر لیا آخر
کوئ مثال تو آئ تری مثال کے بعد
عجیب حبس کے عالم میں چل رہی تھی ہوا
ترے جواب سے پہلے مرے سوال کے بعد
ہمیں جو چپ کے دھندلکوں سے جھانکتی تھی بہت
وہ آنکھیں دیکھنے والی ہیں عرض حال کے بعد
ہم اہل خواب کی مجبوریاں سمجھتے ہیں
سو ہم نے کچھ نہیں سوچا ترے خیال کے بعد
سلیم ہم نے اک ایسا بھی دن گزارا ہے
کہ جیسے شام کا منظر کہیں زوال کے بعد
بہت دنوں میں کہیں ہجر و ماہ و سال کے بعد
رکا ہوا ہے زمانہ ترے وصال کے بعد
کسی نے پھر ہمیں تسخیر کر لیا آخر
کوئ مثال تو آئ تری مثال کے بعد
عجیب حبس کے عالم میں چل رہی تھی ہوا
ترے جواب سے پہلے مرے سوال کے بعد
ہمیں جو چپ کے دھندلکوں سے جھانکتی تھی بہت
وہ آنکھیں دیکھنے والی ہیں عرض حال کے بعد
ہم اہل خواب کی مجبوریاں سمجھتے ہیں
سو ہم نے کچھ نہیں سوچا ترے خیال کے بعد
سلیم ہم نے اک ایسا بھی دن گزارا ہے
کہ جیسے شام کا منظر کہیں زوال کے بعد