Shaam
03-22-2012, 01:25 PM
http://a4.sphotos.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-prn1/p480x480/531708_176050709181494_100003296999133_272892_2604 52377_n.jpg
فاصلے ایسے بھی ھونگے یہ کبھی سوچا نہ تھا
سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا
میں تیری صورت لئے سارے زمانے میں پھرا
ساری دنیا میں مگر کوئی تیرے جیسا نہ تھا
محفلِ اہلِ و فا میں ہر طرح کے لوگ تھے
یا تیرے جیسا نہیں تھا یا میرے جیسا نہ تھا
مصلحت نے اجنبی ہم کو بنایا تھا عدیم
ورنہ کب اک دوسرے کو ہم نے پہچانا نہ تھا
وہ کہ خوشبو کی طرح پھیلا تھا میرے چار سو
میں اسے محسوس کر سکتا تھا، چھو سکتا نہ تھا
رات بھر اس کی ہی آہٹ کان میں آتی رہی
جھانک کر دیکھا گلی میں کوئی بھی سایہ نہ تھا
عکس تو موجود تھا پر عکس تنہائی کا تھا
آئینہ تو تھا مگر اس میں تیرا چہرا نہ تھا
آج اس نے دکھ بھی اپنے علیحدہ کر لیے
آج میں رویا تو میرے ساتھ وہ رویا نہ تھا
یہ سبھی ویرانیاں اس کے جدا ہونے سے تھیں
آنکھ دھندلائی ھوئی تھی شہر دھندلایا نہ تھا
یاد کر کے اور بھی تکلیف ھوتی تھی "عدیم"
بھول جانے کی سوا اب کوئی بھی چارہ نہ تھا