anabia
03-04-2012, 10:01 PM
http://i39.tinypic.com/u2elc.jpg
آہٹ سی کوئی آے تو لگتا ہے کہ تم ہو
سایہ کوئی لہراے تو لگتا ہے کہ تم ہو
جب شاخ کوئی ہاتھ لگاتے ہی چمن میں
شرماے لچک جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
صندل سے مہکتی ہوئی پرکیف ہوا کا
جھونکا کوئی ٹکراے تو لگتا ہے کہ تم ہو
اوڑھے ہوۓ تاروں کی چمکتی ہوئی چادر
ندی کوئی بل کھاے تو لگتا ہے کہ تم ہو
جب رات گئے کوئی کرن میرے برابر
چپ چاپ سے سو جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
آہٹ سی کوئی آے تو لگتا ہے کہ تم ہو
سایہ کوئی لہراے تو لگتا ہے کہ تم ہو
جب شاخ کوئی ہاتھ لگاتے ہی چمن میں
شرماے لچک جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
صندل سے مہکتی ہوئی پرکیف ہوا کا
جھونکا کوئی ٹکراے تو لگتا ہے کہ تم ہو
اوڑھے ہوۓ تاروں کی چمکتی ہوئی چادر
ندی کوئی بل کھاے تو لگتا ہے کہ تم ہو
جب رات گئے کوئی کرن میرے برابر
چپ چاپ سے سو جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو