PRINCE SHAAN
02-26-2012, 05:00 PM
http://mobilereviewspk.com/files/Cute_Girl.jpg
دل کا موسم
دل کا موسم ٹھنڈا ہوگا
سپنے میں کوئی اپنا ہوگا
ٹھنڈی شامیں گہری گہری
وہ بھی افق کو تکتا ہوگا
لمبے گیسو بھیگا لہجہ
آنچل کا رنگ ہلکا ہوگا
دھیمی دستک، کون ہے؟
چنچل ہوا کا جھونکا ہوگا
مہکا موتیا، تازہ گلاب
کنگن نار کا گہنا ہوگا
"خوشبو" کہوں پروین کی اسکو
یا عالی کا "دوہا" ہوگا
"چاند نگر" انشاء کو مبارک
اپنا مقدّر جلنا ہوگا
دور نہیں اب تشنہ منزل
دو چار قدم کا راستہ ہوگا
دل کا موسم
دل کا موسم ٹھنڈا ہوگا
سپنے میں کوئی اپنا ہوگا
ٹھنڈی شامیں گہری گہری
وہ بھی افق کو تکتا ہوگا
لمبے گیسو بھیگا لہجہ
آنچل کا رنگ ہلکا ہوگا
دھیمی دستک، کون ہے؟
چنچل ہوا کا جھونکا ہوگا
مہکا موتیا، تازہ گلاب
کنگن نار کا گہنا ہوگا
"خوشبو" کہوں پروین کی اسکو
یا عالی کا "دوہا" ہوگا
"چاند نگر" انشاء کو مبارک
اپنا مقدّر جلنا ہوگا
دور نہیں اب تشنہ منزل
دو چار قدم کا راستہ ہوگا