PDA

View Full Version : سنسنی خیز مقابلہ، آسٹریلیا فاتح


-|A|-
02-16-2009, 10:40 PM
سنسنی خیز مقابلہ، آسٹریلیا فاتح

http://www.bbc.co.uk/worldservice/images/2007/04/20070425142310nathan_bracken203.jpg
ناتھن بریکن سب سے کفایتی بالر رہے


سڈنی میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو ایک رن سے شکست دے دی۔


آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں سات وکٹ کے نقصان پر ایک سو پچاس رن بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ایک سو انچاس رن بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈی ہسی اکتالیس رن بنا کر سب سے نمایاں بلے باز جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے او برائن چونتیس رن کے عوض دو وکٹیں حاصل کر کے کامیاب ترین بالر رہے۔

ایک سو اکیاون رن کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور بارہ کے مجموعی سکور پر اس کے دو کھلاڑی پویلین واپس جا چکے تھے۔ تاہم اس موقع پر اوپنر برینڈن میکلم نے اکسٹھ رن کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔ تاہم ٹیم کے بقیہ کھلاڑی اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سڈل نے چوبیس رنز کے عوض دو وکٹیں جبکہ ہلفنہاس اور ہوپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

safa
02-17-2009, 05:22 PM
thnx

-|A|-
02-17-2009, 06:21 PM
u welcome :)

SAjan
01-15-2012, 11:42 PM
great sharing........

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.