anabia
12-26-2011, 02:36 PM
جاڑے کی اُداس چاندنی میں
راوی کے حِسین پانیوں میں
اِک ناؤ خموش بہہ رہی تھی
کشتی کے شکستہ دل مسافر
دریا کے سکوت سے ہراساں
ماحول کی طرح دم بخود تھے
ایک غیر زمینی دلکشی نے
بانہوں میں سبھوں کو لے لیا تھا
اِک نُور تھا کوئی ماورائی
جو پردئہ غم ہٹا رہا تھا
سب زخم پرانے جاگ اُٹھے تھے
دُکھ آنکھوں میں ایسے آ گئے تھے
ہم خود سے نظر چُرا رہے تھے
راوی کے حِسین پانیوں میں
اِک ناؤ خموش بہہ رہی تھی
کشتی کے شکستہ دل مسافر
دریا کے سکوت سے ہراساں
ماحول کی طرح دم بخود تھے
ایک غیر زمینی دلکشی نے
بانہوں میں سبھوں کو لے لیا تھا
اِک نُور تھا کوئی ماورائی
جو پردئہ غم ہٹا رہا تھا
سب زخم پرانے جاگ اُٹھے تھے
دُکھ آنکھوں میں ایسے آ گئے تھے
ہم خود سے نظر چُرا رہے تھے