ROSE
12-25-2011, 04:38 PM
سبزیاں محفوظ کرنے کا طریقہ
مختلف سبزیاں جب موسم ختم ہوجاتا ہے تو بہت مہنگی اور نایاب ہوجاتی ہیں ان کو بھی آپ چاہیں تو فریزر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محفوظ کرسکتی ہیں۔ ان میں ٹماٹر‘ لیموں‘ ہرا مسالہ‘ ادرک‘ لہسن‘ پالک کا ساگ‘ گاجر‘ مٹر وغیرہ بھی شامل ہیں۔
لیموں اور ٹماٹرکو محفوظ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ٹماٹر دھوکر خشک کرلیں پھر ان کو کاٹ کر ہلکا سا ابال لیں (بغیر پانی) یا اگر چاہیں تو یونہی بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں اور برف جمانے والی ٹرے میں کیوبز کی شکل میں جمالیں۔ جم جانے کے بعد ان کو ٹرے سے نکال کر تھیلی میں بند کرکے رکھ لیں۔ موسم ختم ہونے یا مہنگے ہونے کی صورت میں آپ کے پاس ٹماٹر کافی مقدار میں جمع ہوں گے۔
لیموں کا رس نکال کر اسی طرح کیوبز کی شکل میں جما کر رکھ لیں پھر چاہیں تو شربت بنائیں یا کھانے میں استعمال کریں۔ اسی طرح ہرادھنیا‘ ہری مرچ‘ پودینہ‘ ادرک اور لہسن ملا کر بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بناکر اس کے بھی کیوبز بنا کر رکھ دیں۔
مٹر موسم میں بہت سستے ہوجاتے ہیں انہیں چھیل کر ابلتے پانی میں تھوڑی دیر ابال کر چھلنی میں ڈال دیں تاکہ پانی نکل جائے ٹھنڈے ہوجانے پر اس کے پیکٹ بنا کر رکھ لیں۔
پالک یا ساگ بھی آپ محفوظ کرسکتی ہیں۔ چاہیں تو ابال لیں ورنہ کاٹ کر اور دھو کر اچھی طرح پانی نکال دیں اور ایک تھیلی میں ڈال کر رکھ لیں۔ گاجر کو بھی پتلی لمبی قاشیں کاٹ کر ابلتے ہوئے پانی میں ڈال دیں۔ ایک یا دو ابال آنے پر چھلنی میں ڈال کر خشک کرکے رکھ لیں پھر حسب ضرورت استعمال میں لائیں۔
لوکی کے ٹکڑے کرکے انہیں بھی ابال کر رکھ لیں۔ اسے آپ رائتہ‘ سبزی یا بھرتے کی شکل میں استعمال کرسکتی ہیں۔ بھنے ہوئے گوشت میں ابلی لوکی ڈال کر آپ فوراً لوکی کا سالن بھی تیار کرسکتی ہیں۔