ROSE
12-18-2011, 12:09 PM
عجیب شخص تھا کیسا کمال چھوڑ گیا
وہ دوست غم میں بھی ابر خیال چھوڑ گیا
وہ میری ذات کے سب رنگ لے گیا لیکن
بس اپنی یاد کا رنگ ملال چھوڑ گیا
بساط دل پہ یہ مات ہے اپنی
فراق یار قیامت کی چال چھوڑ گیا
خلا میں ڈولتے پھرتے ہیں اب قدم میرے
زمیں کو چھوڑنا مجھ پر زوال چھوڑ گیا
شب فراق کی دہلیز پر یہ دل آخر
سعید تجھ کو اکیلا نڈھال چھوڑ گیا
وہ دوست غم میں بھی ابر خیال چھوڑ گیا
وہ میری ذات کے سب رنگ لے گیا لیکن
بس اپنی یاد کا رنگ ملال چھوڑ گیا
بساط دل پہ یہ مات ہے اپنی
فراق یار قیامت کی چال چھوڑ گیا
خلا میں ڈولتے پھرتے ہیں اب قدم میرے
زمیں کو چھوڑنا مجھ پر زوال چھوڑ گیا
شب فراق کی دہلیز پر یہ دل آخر
سعید تجھ کو اکیلا نڈھال چھوڑ گیا