Log in

View Full Version : دل میں کیا ہے یہ بتاتے ہوئے جی ڈرتا ہ


ROSE
12-18-2011, 12:03 PM
دل میں کیا ہے یہ بتاتے ہوئے جی ڈرتا ہے
آئینہ تم کو دکھاتے ہوئے جی ڈرتا ہے

اپنے خوابوں کی ملی ہیں وہ مجھے تعبیریں
تجھ کو اب خواب دکھاتے ہوئے جی ڈرتا ہے

ہم نشیں ساتھ نہ دے پاۓ میرا کچھ یوں بھی
تجھ کو پہلو میں بٹھاتے ہوئے جی ڈرتا ہے

ہے یہ دھڑکا کہ بچھڑنا تو ہے اک دن ہم کو
اب محبّت بھی جتاتے ہوئے جی ڈرتا ہے

اتنا مانوس ہوا ہے تپش ِدل سے عدیل
صاحبو آگ بجھاتے ہوئے جی ڈرتا ہے

SHAYAN
12-18-2011, 06:24 PM
Buht Khub

ROSE
12-19-2011, 02:19 PM
thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.