ROSE
12-10-2011, 06:48 PM
طلع البدر علینا طلع البدر علینا
آئے سرکار مدینہ،لائے انوار مدینہ
ہیں قدم بوس رسالت گل و گلزار مدینہ
کندنی رنگ ہے گہرا،ہےلباس آج سنہرا
چاندنی رات نے پہنا
طلع البدر علینا طلع البدر علینا
لوگو آواز دو سب کو،دیکھ لو قاصد رب کو
روشنی غارِ حرا کی مل گئی پردہء شب کو
بارش نجم و قمر ہے،آج سے حکم سحر ہے
رات کو رات نہ کہنا
طلع البدر علینا طلع البدر علینا
ہاشمی و مطـلبی ہیں،فخرِ امی و ابی ہیں
آپ ہی حق کے نبی ہیں،دافعِ تیرہ شبی ہیں
مژدہ ہونوعِ بشر کو،اب تمنائے سحر ہو
کشتہء شب نہیں رہنا
طلع البدر علینا طلع البدر علینا
دل نے پائی ہیں مرادیں،انکی راہوں کو سجا دیں
گل بچھائے ہیں صبا نے،آئو ہم آنکھیں بچھا دیں
چاند ابھرا ہے لیے آج،من ثنیات الوداع آج
وجبت شکر علینا
طلع البدر علینا طلع البدر علینا
آئے سرکار مدینہ،لائے انوار مدینہ
ہیں قدم بوس رسالت گل و گلزار مدینہ
کندنی رنگ ہے گہرا،ہےلباس آج سنہرا
چاندنی رات نے پہنا
طلع البدر علینا طلع البدر علینا
لوگو آواز دو سب کو،دیکھ لو قاصد رب کو
روشنی غارِ حرا کی مل گئی پردہء شب کو
بارش نجم و قمر ہے،آج سے حکم سحر ہے
رات کو رات نہ کہنا
طلع البدر علینا طلع البدر علینا
ہاشمی و مطـلبی ہیں،فخرِ امی و ابی ہیں
آپ ہی حق کے نبی ہیں،دافعِ تیرہ شبی ہیں
مژدہ ہونوعِ بشر کو،اب تمنائے سحر ہو
کشتہء شب نہیں رہنا
طلع البدر علینا طلع البدر علینا
دل نے پائی ہیں مرادیں،انکی راہوں کو سجا دیں
گل بچھائے ہیں صبا نے،آئو ہم آنکھیں بچھا دیں
چاند ابھرا ہے لیے آج،من ثنیات الوداع آج
وجبت شکر علینا
طلع البدر علینا طلع البدر علینا