PDA

View Full Version : سبز چائے کینسر پر بھاری


ROSE
12-09-2011, 03:06 PM
<<<






سبز چائے کینسر پر بھاری


سبز چائے کے کچھ اجزاء مثانے کے کینسر کے خلاف موثر ثابت ہوئے ہیں

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق سبز چائے میں پایا جانے والا ایک خاص کیمیائی مادہ مثانے کے کینسر کے پھیلنے کی رفتار سست کرتا ہے۔ماضی کی تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ سبز چائے دیگر کئی بیماریوں کے خلاف انسانی جسم پر مثبت طور پر اثر انداز ہوتی ہے مثلاً امراض دل، کینسر اور الزائمرز وغیرہ۔ امریکہ کے کینسر پریونشن ریسرچ جرنل کے مطابق سبز چائے کے کچھ اجزاء مثانے کے کینسر کے خلاف موثر ثابت ہوئے ہیں۔حالیہ تحقیق میں 26 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی عمریں 41 سے 72 کے درمیان تھیں اور یہ افراد مثانے کے کینسر میں مبتلا تھے۔ یہ وہ افراد تھے جن کا مثانے کا آپریشن کیا جانا تھا۔ان مریضوں کو 34 دن تک روزانہ چار کیپسول دیئے گئے جن میں پولی فینون ای نامی کیمیائی جز شامل تھا۔ یہ اس کیمیائی مادے کی اتنی تعداد تھی جو 12 کپ سبز چائے میں پائے جانے والے کیمیائی مادے کے برابر تھی۔تحقیق کے مطابق ان افراد میں سے چند افراد میں اس مادے میں کمی واقع ہوئی جس کا تعلق مثانے کے کینسر سے ہے اور اس طرح مثانے کے کینسر کے پھیلنے کی رفتار میں کمی واقع ہوئی۔ فیسٹ ویلر کینسر سینٹر کے ڈاکٹر جیمز کارڈیلی کا کہنا ہے کہ سبز چائے میں پائے جانے والے اس مادے پر مزید تحقیق ہونا چاہیے تاکہ اس کے استعمال کو کینسر کے علاج کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

CaReLeSs
12-09-2011, 11:24 PM
hmmm Shukria information k liay..

ROSE
12-17-2011, 12:55 PM
thanks

*NRB*
02-11-2012, 12:25 PM
nice info doc

Abewsha
06-05-2013, 02:44 AM
nice sharing..............

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.