CaReLeSs
12-05-2011, 01:36 AM
میرے حروف کی خوشبو ہے اک گلاب کے نام
یہ میرے لفظ سبھی ہیں تیری کتاب کے نام
تمام رات بجھے چاند کا منایا غم
تمام دن بھی کیا اک نئے عذاب کے نام
کوئی تو خواب تھے کچے گھڑے کے ساتھ بہے
کسی کی خواہشیں سب ہو گئیں چناب کے نام
اسی نے بھر دیا آنکھوں میں آ کے دن میری
یہ رات جاگنا میرا ہے ایک خواب کے نام
اسے کے نام کے نقشے ابھر رہے ہیں یہاں
میرے قلم کے لرزتے سے اضطراب کے نام
تمہارے ہاتھ کی خوشبو نے زندگی کر دی
میری کتاب میں رکھے ہوئے گلاب کے نام
کسی نے تشنہ لبی جھیل کر کیا اک دن
یہ دھوپ، گردِ سفر، یہ تھکن سراب کے نام
یہ میرے لفظ سبھی ہیں تیری کتاب کے نام
تمام رات بجھے چاند کا منایا غم
تمام دن بھی کیا اک نئے عذاب کے نام
کوئی تو خواب تھے کچے گھڑے کے ساتھ بہے
کسی کی خواہشیں سب ہو گئیں چناب کے نام
اسی نے بھر دیا آنکھوں میں آ کے دن میری
یہ رات جاگنا میرا ہے ایک خواب کے نام
اسے کے نام کے نقشے ابھر رہے ہیں یہاں
میرے قلم کے لرزتے سے اضطراب کے نام
تمہارے ہاتھ کی خوشبو نے زندگی کر دی
میری کتاب میں رکھے ہوئے گلاب کے نام
کسی نے تشنہ لبی جھیل کر کیا اک دن
یہ دھوپ، گردِ سفر، یہ تھکن سراب کے نام