Log in

View Full Version : رکتا تو سفر جاتا چلتا تو بچھڑ جات


ROSE
12-01-2011, 04:56 PM
زندگی کا سب سے خطرناک موڑ وہ ہوتا ہے جب آپ کے سامنے بند گلی ہو اور آپ پھر بھی طے نہ کر پا رہے ہوں کہ آگے بڑھنا ہے یا واپس مڑنا ہے ؟
اس لمحے آپ کو لگتا ہے کہ پیچھے مڑ کر دیکھا تو کہیں آپ پتھر کے ہی نہ ہو جائیں ؟
اور آگے ۔ ۔ ۔ ؟
رستہ تو آگے بھی نہیں ہوتا ۔ ۔ ۔
اس موڑ پر کھڑے آپ اپنی ہتھیلیوں کو دیکھتے ہیں کہ شاید کوئ نشان منزل مل جاۓ ؟ ۔ ۔ ۔لیکن کہاں !
ہتھیلیوں پر منزلوں کے نشان ملنے کی خواہش کرنا ایسے ہی ہے جیسے چاند کو چھونے کی تمنا کرنا ۔ ۔ ۔
اس موڑ پر خالی ہاتھ آپ ایسے کھڑے رہتے ہیں جیسے کوئ فرشتہ آۓ گا اور آپ کو اٹھا کر کسی نۓ خوبصورت آسان موڑ پر چھوڑ آۓ گا ۔ ۔اور آپ کو آگے یا پیچھے مڑنے کی کشمکش سے نجات مل جاۓ گی ۔ ۔ ۔
لیکن کوئ نہیں آتا ۔ ۔ ۔اسی موڑ پر کھڑے کھڑے صدیاں بیت جاتی ہیں ۔ ۔ لیکن کوئ بھی نہیں آتا ۔ ۔ کوئ بھی نہیں
سامنے منزل تھی پیچھے اس کی آواز
رکتا تو سفر جاتا چلتا تو بچھڑ جاتا

AcI33L
12-06-2011, 03:40 PM
zabardassssssssst

ROSE
12-06-2011, 10:00 PM
thankssssssssssssssssss

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.